انتقال

محبوب نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ محمودہ بیگم زوجہ جناب عبدالحفیظ خان درانی موظف ملک چلنگ سنٹر محبوب نگر محلہ ویرنا پیٹ کا بعمر 55 سال انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد ویرنا پیٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 18 اکٹوبر بعد نماز عصر مک

شادی

محبوب نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ (اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر) نارائن پیٹ کی دختر شائستہ فاطمہ بی ٹیک کی شادی جناب عبدالکریم مرحوم جنتا لاری ٹرانسپورٹ کے فرزند جناب عبدالعظیم بی ٹیک، انجینئر ابوظہبی ایرپورٹ (یو اے ای) کے ساتھ جے جے آر فنکشن پیالس محبوب نگر میں انجام پائی۔ محفل نکاح مسجد شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر

تمام مستحقین کو فلاحی اسکیمات کی فراہمی

سدی پیٹ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب مستحق عوام کو ترقیاتی فلاحی اسکیمات فراہم کی جائیں گی۔ اس میں دو رائے نہیں۔ افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی مارکیٹنگ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ منڈل پرجا پریشد میں کل 15 اکٹوبر کو منعقدہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستحق غریب افراد کو ترقیاتی فلاح و بہبودی

مڈ ڈے میلس کے چاول اور دیگر اشیاء تباہ

سرپور ٹاؤن 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں گزشتہ کچھ دنوں سے بندروں سے اسکولوں کو جانے والے طلباء کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور متعلقہ عہدیدار تماشائی بنے ہوئے ہیں اور بندروں کو قابو میں کرنے میں متعلقہ عہدیدار ناکام ہوگئے ہیں اور روزانہ کوئی نہ کوئی محلے میں جاکر مکانوں میں رکھی اشیاء کو نقصان پہ

فوڈسکیورٹی کارڈ کیلئے جڑچرلہ میں عوام کا ہجوم

جڑچرلہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ بادے پلی میں قائم کردہ مختلف خصوصی کاؤنٹرس پر فوڈ سکیورٹی کارڈ اور وظائف کیلئے درخواستیں داخل کرنے عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ جڑچرلہ و بادے پلی کے علاوہ اطراف و اکناف واقع مواضعات سے بھی عوام کی کثیر تعداد دفتر تحصیل پہنچ کر بھی وظائف کیلئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ جس کے باعث دفتر تنگ

محبوب نگر میں آج مشاعرہ

محبوب نگر 17 اکٹوبر (فیاکس) جناب محمد عبدالحلیم امجد معتمد نشر و اشاعت بزم سخن ضلع محبوب نگر کے بموجب بزم کے زیراہتمام ایک غیر طرحی مشاعرہ 18 اکٹوبر بروز ہفتہ 3 بجے دن شیخ منزل مدینہ مسجد محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ مشاعرہ کی صدارت ہندی کے نامور شاعر جناب رام داس تیجا ڈی ایس پی اے سی پی کریں گے۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں مسرز ایم این خان

جگتیال میں آج کل ہند مشاعرہ

جگتیال 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ عبدالنعیم کونڈا پوری صدر مسکان ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے جگتیال میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ 18 اکٹوبر بروز ہفتہ 9 بجے شب پرنس فنکشن پلازہ جگتیال میں منعقد ہے۔ اس مشاعرہ میں ملک گیر شہرت یافتہ شعراء کرام شمس تبریزی چندی گڑھ، کشش وارثی مرادآباد، حسیب الرحمن اڑیسہ، صفیان قاضی کھنڈوا، ایم

جوائنٹ کلکٹر کا تحصیل آفس کا معائنہ

سدی پیٹ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرت نے کل اچانک درخواستوں کی حصولی کے مرکز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس میں حصول درخواست کے مرکز کا معائنہ کیا۔ درخواستوں کے حصول کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار کیا۔ جوائنٹ کلکٹر طلباء سے استفسار کرتے ہوئے تفصیلی معلومات حاصل کی اور طلباء کو مشورہ دیا۔ درخواست د

گورنمنٹ ہاسپٹل کوٹگیر ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

کوٹگیر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ہاسپٹل کوٹگیر کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس MPP سلوچنا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس سے سلوچنا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری دواخانہ میں بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے ریاستی حکومت نے 50 ہزار روپئے رقم فراہم کی ہے۔ اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنا ہوگا۔ اس

ماں اور بیٹی لاپتہ

کوٹگیر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع امدہ پور می جی سروجا نامی خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی نرتا شری کے ساتھ لاپتہ ہوگئی۔ سروجا کے شوہر راملو نے سرکل انسپکٹر رام کرشنا سے ملاقات کرکے اپنی بیوی اور بیٹی کی گزشتہ 12 اکٹوبر سے لاپتہ ہونے کی پولیس میں شکایت درج کروائی۔ سروجا کے شوہر راملو نے پولیس کو بتایا کہ گھریلو معمولی جھگڑے کے بعد اس ک

اظہار تشکر

محبوب نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیر مقامی جماعت اسلامی شہر محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب امسال عید قرباں کے موقع پر جماعت اسلامی محبوب نگر 270 چھوٹے اور بڑے جانور کے چرم اہل خیر حضرات نے عنایت کئے جس سے سال بھر جماعت کے شعبہ خدمت خلق کے زیراہتمام مقامی غریب، مفلوک الحال، بیواؤں و یتیموں کی امداد و اعانت میں خرچ کی جاتی ہے۔ امیر

تین مکانوں میں سرقہ کی واردات

مکہ راج پیٹ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیگنٹہ مستقر پر بیک وقت رات دیر گئے ایک بعد دیگر تین مکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ ایک دوسرے کے قریب میں موجود تین مقفل مکانوں کی قفل شکنی کرکے نامعلوم سارقوں نے راہ فرار اختیار کرلی۔ تینوں افراد اپنے مکانوں کو مقفل کرکے کہیں گئے ہوئے تھے اور تینوں مکان مالکین کے مطابق بھاری رقم اور طلا

جئے للیتا کی جیل سے رہائی شام تک متوقع

بنگلور 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے کی سربراہ جئے للیتا کی رہائی کی رسمی کارروائیوں کی آج شام تک تکمیل ہوجائے گی۔ ڈی آئی جی محابس پی ایم جئے سمہا نے کہا کہ سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو نے سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہائی حاصل کرلی ہے اور شام تک اُن کی رہائی کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔ دریں اثناء جیل کے اندر اور اطراف و اکناف حفاظتی ا

رام مندر کی تعمیر کیلئے حکومت کے پاس 2019 تک کافی وقت موجود

لکھنو17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )آر ایس ایس نے آج کہا کہ حکومت کے پاس ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کیلئے 2019 تک کافی وقت موجود ہیں حکومت کی اپنی ترجیحات ہے اور وہ ان کے مطابق کام کرتی ہے ۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے جوائنٹ جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابالے نے آر ایس ایس اکھل بھارتیہ کاریہ کاری منڈل کے پہلے دن پریس کانفرنس سے خط

دیسی ساختہ کروز میزائیل ’’نربھئے ‘‘کی آزمائیشی پرواز

بلسور 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے آج دیسی ساختہ نیو کلیئر صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائیل ’’نربھئے‘‘ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی ۔ یہ میزائیل 700 کیلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک وار کرسکتا ہے۔ اسے بلسور کے قریب چاندی پور ٹسٹ رینج سے روانہ کیا گیا تھا۔ اس کو ایک موبائیل لانچر کے ذریعہ 10.03 بجے دن روانہ کیا گیا تھا اس

’’پاکستان امن نہیں چاہتا‘‘ ،مشرف کے بیان پر ہندوستانی سیاستدانوں کا رد عمل

نئی دہلی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہ ان کا ملک کشمیر میں تشدد پر اکسانے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان نلن کوہلی نے آج کہا کہ اسلام آباد اپنا فائدہ چاہتا ہے اسے ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا بیان حیرت انگی

’’کالے دھن کے بارے میںتمام معلومات کا انکشاف نہیںکیا جاسکتا‘‘

نئی دہلی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ کے اجلاس پر بیان دیا کہ بیرون ممالک سے کالے دھن کے بارے میں وصول ہونے والی تمام معلومات کا انکشاف نہیںکیا جاسکتا ۔ کیونکہ ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کا دوہری محاصل اندازی سے گریز کا معاہدہ موجود ہے ۔ مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میںکہا کہ بیرونی ممالک نے ایسی معلومات کے اف

متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں امریکہ شراکت دار ملک

گاندھی نگر 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی قربت کے پیش نظر امریکہ نے آج خواہش ظاہر کی کہ آئندہ متحرک گجرات چوٹی کانفرنس 2017 میں وہ ایک شراکت دار ملک کی حیثیت سے شرکت کرنا چاہتا ہے ۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل مقیم ممبئی ٹام وجدا نے کہا کہ امریکہ پہلی ہی ایک ر

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد۔/16اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران اسمبلی کے مجوزہ اجلاس کے علاوہ بعض دیگر اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔ تلنگانہ حکومت نومبر میں اسمبلی کا بجٹ کا اجلاس طلب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ مابقی چار ماہ کے بجٹ کو من