میں ایک ادیب ہوں

ثریا جبین

قدرت نے مجھے ایک حساس دل عطا کیا ہے ، جو معاشرے میں وقوع پذیر مناظر کا بغور مشاہدہ کرتا ہے ۔ پھر یہ احساس مجھے لکھنے پر اکساتا ہے کہ میرے ذہن میں جو واقعات کے خاکے بنے ہیں، انہیں سماج کے سامنے لاؤں ۔

میر تقی میرؔ

ڈاکٹر محمد فیض احمد
میر تقی میرؔ کی شاعری اٹھارویں صدی کے برصغیر کی روح کی آواز اور بے چین دلوں کی پکار ہے ۔ ان میں اس دور کے احساسات ، امید و بیم ، خوف و رجا ، آس و یاس اور غم و الم کی دلخراش چنگاریاں بھی ہیں ۔ ملاحظہ کیجئے میر کے درد انگیز احساسات
اے دوست کوئی مجھ سا رسوا نہ ہوا ہوگا
دشمن کے بھی دشمن پر ایسا نہ ہوا ہوگا

کوبیر میںکپاس کی خریدی کا آغاز

کوبیر۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں نے سرکاری خریدی کی اطلاع پاکر کوبیر کے اطراف و اکناف کے گاؤں والے کپاس فروخت کیلئے زرعی مارکٹ پہنچے ۔ آج زرعی مارکٹ میں سی سی آئی آفیسر ریتین کے ہاتھوں زرعی مارکٹ احاطہ میں کپاس خریدی کا آغاز عمل میں آیا ۔ گورنمنٹ سی سی آئی کے تحت کپاس کی قیمت فی کنٹل 4050 طئے کی گئی ہے ۔ زرعی مارکٹ میں خریدی کے

زنجیری بھوک ہڑتال جاری

میدک ٹاؤن کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کے مطالبہ پر رام داس ایکس وے پر جاری زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز ہوکر ایک ماہ ہوگیا ۔ ضلع سادھنا سمیتی کی جانب سے شروع کردہ اس زنجیری بھوک ہڑتال کو مقامی بیشمار تنظیموں و سنگموں کی تائید کے علاوہ ٹی ڈی پی ‘ کانگریس ‘ بھاجپا کی بھی پوری حمایت حاصل ہوچکی ہے ۔ روزآنہ ہر پارٹی سے کئی قائدین و کارکن

میدک محترمہ یاسمین باشاہ کو آر ڈی او کی ذمہ داری

میدک۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ یاسمین باشاہ پراجکٹ ڈائرکٹر سروا سکھشا ابھیان ایس ایس اے ضلع میدک کو آر ڈی او میدک شریمتی ونجا دیوی رخصت حاصل کرنے کی وجہ سے آر ڈی او میدک کی حیثیت سے زائد ذمہ داری دیتے ہوئے انچارج آر ڈی او مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے چارج حاصل کرلیا ہے ۔

میدک میںکمپیوٹر سنٹر میں داخلے

میدک۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ جمشید انچارج اردو کمپیوٹر ٹریننگ مرکز میدک کے مطابق کمپیوٹر سنٹر میں جدید داخلوں کے لئے فارمس کی اجرائی عمل میں آرہی ہے ۔ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 5نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ جس میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو چاہیئے کہ دسویں جماعت کامیاب ہو۔ اگر دسویں جماعت انگلش میڈیم ہو تو اردو ایک

غریب عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے طبی کیمپس کا اہتمام

کریم نگر۔31 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب عوام کی مکمل صحت یابی کیلئے مفت طبی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کو بٹی راجا رام کالونی میں اربن ہیلت سنٹر میں ( میپما) ادارہ خاتمہ شہری غربت کے زیراہتمام منعقد کئے گئے ۔ مفت طبی کیمپ کو کلکٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں

شہر نظام آباد‘ اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے انتخاب کا مستحق

نظام آباد:31؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد شہر کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت مرکزی حکومت کی جانب سے قرار دئیے جانے اس بارے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر آف ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ کے عہدیداروں نے نظام آباد پہنچ کر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، انچارج کمشنر منگاتیاروو دیگر عہدیداروں کے ساتھ مئیر کے چیم

حکومت کی فلاحی اسکیمات سے مسفید ہونے کا موقع دیا جائے

کوڑنگل۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل سمبرس پیٹ میں میر گومنگماں ایم پی پی کی زیر صدارت ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں جنرل باڈی اجلاس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ‘ رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر ریونت ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری و بردباری سے

ادونی میں یونانی دواخانہ مسائل سے دوچار

ادونی ۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈیوٹی ڈاکٹر اللہ بخش نے بتایا کہ ادونی یونانی دواخانہ اپنے نمایاں خدمات انجام دینے کے باوجود بھی کئی ایک مسائل سے دوچار ہے مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے بارہا اعلیٰ حکام کو لکھا گیا لیکن آج تک ایک بھی مسئلے کا حل نہیں ہو پایا ۔ انھوں نے بتایا کہ ادونی کے یونانی دواخانہ میں کم از کم 150 مریض روزانہ علا

کے چندرشیکھر راؤ پر وعدوں سے انحراف کا الزام

بانسواڑہ۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس پارٹی نظام آباد طاہر بن حمدان نے بانسواڑہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتاتے ہوئے تلنگانہ حکومت چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل جو عوامی وعدے کئے تھے وہ آج تک پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ انہ

محبوب نگر میں آر وی ایم کے عہدیداروں نے دینی مدارس کا معائنہ کیا

محبوب نگر ۔31اکٹوبر ( ای میل) سرواسکھشا ابھیان سے امداد حاصل کرنے کیلئے نظماء دینی مدارس محبوب نگر ضلع کی جانب سے پیش کئے گئے درخواستوں میں مندرجہ اطلاعات سے متعلق حقائق سے واقفیت کیلئے ایس ایس اے محبوب نگر کے سی ایم او کرشنیا ‘ اے اے ایم او محمد نجم الدین نے مستقر محبوب نگر کے دینی مدارس کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر عہدیداروں نے

انتقال

بیدر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر کی معروف شخصیت جناب محمد عبدالعزیز کنٹرولر مؤظف کے ایس آر ٹی سی ساکن افضل پورہ بیرون شاہ گنج بیدر کا مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جانازہ مسجد سہرائے میر عالم (مسلم ہاسٹل) بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان افضل پورہ بیدر میں عمل میں آئی۔ جلوس جنازہ اور تدفین کے موقع پ

مسلسل برقی مسدودی سے کسان بیزار

یلاریڈی 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی مسدودی، کم وولٹیج سے پریشان کسان کاشت کررہی فصلوں کیلئے ضروری آب سربراہ کرنے کیلئے ہزاروں روپئے صرف ہونے کی فکر نہ کرتے ہوئے جنریٹروں سے اپنے اپنے کھیتوں کو پانی سربراہ کررہے ہیں۔ یلاریڈی حلقہ کے گندھاری، تاڑوائی، سداشیو نگر، لنگم پیٹ، یلاریڈی اور ناگی ریڈی پیٹ منڈلوں کے کسان زراعت کیلئ

ٹی آر ایس حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی

ظہیرآباد 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی پی پاٹل نے آج یہاں زرعی مارکٹ یارڈ میں کپاس خریدی کے کاؤنٹر کا رسم افتتاح انجام دینے کے بعد اس ضمن میں منعقدہ تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت نے کپاس کی قیمت کا تعین کردیا ہے۔ نمبر ایک کوالٹی کے لئے 4050 روپئے جبکہ نمبر دو کوالٹی کے لئے 3750 روپ

پٹلم میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش تقریب

پٹلم 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے گرام پنچایت کے عقب میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کو پھول مالا چڑھاکر یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام، کانگریس پارٹی کے سابق سرپنچ مسٹر موہن ریڈی، مسٹر نرسمہا چاری، مسٹر ستیم ریڈی، مسٹر رام ریڈی، مسٹر راملو سیٹھ، مسٹر شیو کمار کے