کے چندرشیکھر راؤ پر وعدوں سے انحراف کا الزام

بانسواڑہ۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس پارٹی نظام آباد طاہر بن حمدان نے بانسواڑہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتاتے ہوئے تلنگانہ حکومت چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل جو عوامی وعدے کئے تھے وہ آج تک پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کا قیام عمل میں آکر کافی عرصہ گذرچکا ہے لیکن ابھی تک کسی ایک کام کی عمل آوری نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ناکافی بارش اور بارش کی وجہ سے تقریباً 15تا 20 ہزار ایکڑ فصلوں کو نقصان بلکہ تباہی سے کسان بیحد پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تقریباً 130سال سے حکومت کرتی آئی لیکن عوام کیلئے ہر مسائل کا سامنا کیا اور اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کیا ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نظام آباد حلقہ بانسواڑہ سے وابستہ موجود وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی رہنے کے باوجود بھی ضلع نظام آباد کے کسان اور عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوچارم سرینواس ریڈی بھی چندر شیکھر راؤ کا پیالہ پی چکے ہیں‘ اسلئے وہ بھی پنے دورہ پر جھوٹے بیان دے رہے ہیں اور عوام کو دھوکہ میں رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے جامع گھریلو سروے سے آج عوام مشکلوں کا سامنا کررہے ہیں ‘ فوڈ سیکیورٹی کارڈ کے نام پر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں می عوام اور کسانوں کے مسائل کے خاطر اسمبلی میں کانگریس پارٹی آواز اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ 9حلقہ جات کے 36 منڈلوں اور 4شہروں سے وابستہ تمام سرپنچوں ‘ سنگل ونڈ چیرمینوں‘ زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی ممبروں کے علاوہ تمام کانگریس قائدین کے ہمراہ جلسوں کو منعقد کرتے ہوئے جدید کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے عوام کے تمام مسائلوں کے حل کیلئے تلنگانہ حکومت چیف منسٹر کے خلاف دھرنا راستہ روکو احتجاج منظم کیا جائے گا اور عوام کو راشن کارڈ‘ برقی نظام ‘ پانی وغیرہ وغیرہ سے محروم ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ اس موقع پر بانسواڑہ نائب سرپنچ عبدالخالق‘ لائبریرین سرینواس یادو ‘ علی بن عبداللہ سینئر کانگریق قائد ‘ شیکھر ریڈی ‘ افروز ‘ سلیم وارڈ ممبر کے علاوہ کئی کانگریس قائدین موجود تھے ۔