کریم نگر میں جلسہ عظمت صحابی و فضائل عاشورہ

کریم نگر 31 اکٹوبر (ذریعہ فیاکس) حافظ عبدالحمید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے بموجب شہر کریم نگر میں جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیراہتمام مسجد محمودیہ، حسینی پورہ میں بعد نماز عشاء یکم نومبر 7 محرم الحرام جلسہ عظمت صحابہ و فضائل عاشورہ مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی صدارت میں منعقد ہے۔ مولانا عتیق احمد قاس

پالمور یونیورسٹی کو یو جی سی کا درجہ دینے کا تیقن

محبوب نگر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پالمور یونیورسٹی کو عنقریب یو جی سی کا درجہ دیئے جانے کا تیقن ہائیر ایجوکیشن کونسل کے چیرمین باپی ریڈی نے مستقر محبوب نگر پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے اپنے دورہ کے دوران پالمور یونیورسٹی کا تفصیلی معائنہ کیا اور کہاکہ یونیورسٹی میں بعض سہولتوں کے فقدان کے باعث یو جی سی کا

آندھراپردیش میں بھی یونانی ادارے قائم کئے جائیں

وجئے واڑہ 31 اکٹوبر (ای میل) تلنگانہ تقسیم کے بعد آندھراپردیش میں بھی تلنگانہ کے اداروں کی طرح یونانی ادارے قائم کرنے ریاستی حکومت سے مسلم یونائیٹیڈ فرنٹ نے مطالبہ کیا ہے۔ وجئے واڑہ میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم یونائیٹیڈ فرنٹ کے ریاستی صدر حبیب الرحمن نے بتایا کہ آندھراپردیش تقسیم بل کے تحت AYUSH کو 85 کروڑ رو

بزم سخن محبوب نگر کا مشاعرہ

محبوب نگر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزم سخن محبوب نگر کا ایک غیر طرحی مسالمہ و نعتیہ مشاعرہ یکم نومبر م 7 محرم الحرام بروز ہفتہ 3 بجے سہ پہر بمقام شیخ منزل نزد ریلوے گیٹ مدینہ مسجد محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ مشاعرہ کی نگرانی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم عابدی انجام دیں گے۔ کمسن قاری عاصم شیخ کی قرأت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز

کلواکرتی میں وظائف کیلئے سروے کا کام جاری

کلواکرتی 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کلواکرتی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے وظیفہ کیلئے سروے کا کام چل رہا ہے جبکہ کئی ایک افراد تک سروے کے عہدیدار نہ پہونچنے سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔ جبکہ وظیفہ سروے کا کام ماقبل ہوئے گھر گھر سروے سے جوڑنے سے جہاں عہدیدار پریشان ہیں وہیں عوام بھی کافی پریشان ہیں کیونکہ جب فوڈ اور وظیفہ کیلئے درخو

بگدل ۔ منا اکھیلی خراب سڑک سے عوام کو مشکلات

بیدر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے کئی دیہاتوں کو رابطہ سڑک کی خرابی کو دور کرنے کیلئے حکام بالا کو توجہ دلائی گئی تھی تاہم بگدل اور منا اکھیلی کے درمیانی راستہ کافی دنوں سے خراب ہوچکا ہے اور اس کو درست کرنے کیلئے توجہ دلائی گئی لیکن کوئی ردعمل ظاہر نہ ہوا۔ ایسی صورت میں اب رکن اسمبلی اشوک کھینی کا فرض ہوتا ہے اس راستہ کی درستگی

وظائف فوڈ سکیوریٹی کی درخواستوں کی تنقیح

کریم نگر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں فوڈ سکیوریٹی وظیفہ کے لئے ہر شخص سے درخواست لی جائے گی۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے 18 ویں ڈیویژن احمد پورہ میں جاکر درخواستوں کی موصولی کا میئر رویندر سنگھ کے ساتھ ملکر جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے یکم نومبر سے 7 تاریخ تک درخواستوں کے

سدی پیٹ میں درخواستوں کی جانچ شفافیت سے جاری

سدی پیٹ 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ اربن جامع گھریلو سروے کے دوران 34 ہزار 573 خاندانوں کا انکشاف ہوا۔ کمشنر میونسپل مسٹر کے وی رمنا چاری نے اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس میٹ میں یہ بات بتائی۔ تفصیلات کے بموجب کمشنر بلدیہ نے 34 ہزار 573 خاندانوں میں جس میں 3 ہزار 124 مکانات بند پائے گئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 31 ہزار 449 درخواستیں فوڈ سکیور

اندرا گاندھی کی برسی سے وزیر اعظم کی بے اعتنائی ،کانگریس کی تنقید

]نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج ملک کی سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی سے وزیراعظم نریندر مودی کی بے اعتنائی کو ’’حقیر ذہنیت اور افسوسناک ‘‘قرار دیا جبکہ برسر اقتدار بی جے پی نے اظہار حیرت کیا کہ کیا کانگریس نہرو۔ گاندھی خاندان کے تناظر میں تاریخ کے مطالعہ کو ترجیح دیتی ہے ۔ ڈپٹی لیڈر اپوزیشن راجیہ سبھ

وزیر اعظم کا 1984 کے سکھ دشمن فسادات کا حوالہ

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سکھ دشمن تشدد کا حوالہ دیا جو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے دن سے ہم آہنگ ہے آج ہی کے دن 30 سال قبل ہندوستان کے صدیوں قدیم اتحاد کا تانا بانا تار تار ہوگیا تھا جبکہ اندرا گاندھی کو ان کے سکھ باڈی گارڈس نے قتل کردیا تھا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سردار پٹیل کے یوم پیدائش

اندرا گاندھی کی یادگار پر تقریب میں وزیراعظم غیر حاضر

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یادگار شکتی استھل پر ان کی برسی تقاریب میں شرکت نہیں کی ۔ تاہم ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ابنائے وطن کے ساتھ سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں یاد کرنے میں شامل ہوں ۔ اندرا گاندھی کا آج ہی کے دن 1994 ء میں

حلف برداری تقریب سے این سی پی ۔ کانگریس کے پاپ دھل جائیں گے :شیو سینا

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے دیویندر فرنویس کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ کا لحاظ کئے بغیر شیو سینا نے آج نشاندہی کی کہ بی جے پی نے اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ہے جس سے سابقہ حکومت کے ’’تمام پاپ ‘‘ دھل جائیں گے۔ کانگریس اور این سی پی نے اپنے پندرہ سالہ دور اقتدار م

مودی کی قیادت نے ہندوستانی عوام کو بااعتماد بنادیا :امیت شاہ

بھوپال 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے ملک کے عوام کا اعتماد دوبارہ بحال کردیا ۔ اور دنیا بھر میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا ثبوت دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام گذشتہ 10 سال سے انتہائی مایوس تھے لیکن مودی کے وزیر اعظم بننے کے اندرون چار ماہ ملک کے عوام نہ صرف دنیا بھر میں

سکھ دشمن فسادات کے متاثرین کا معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ

نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سکھ دشمن فسادات 1994 کے متاثرین کے ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر زور دیا کہ وہ انہیں ادا کئے ہوئے معاوضہ کی رقم میں مزید اضافہ کرے ۔ قومی نائب صدر شرومنی اکالی دل (بادل) اونکار سنگھ تھاپر نے مرکزی وزیر داخلہ سے آج صبح ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔ نریندر مودی حکومت

سرکاری ملازمین کی لاپرواہی ،سیکریٹریٹ سنسان

حیدرآباد۔/30اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے آج ڈی بلاک میں واقع محکمہ جات پنچایت راج اور رورل ڈیولپمنٹ کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اور ملازمین و عہدیداروں کی تاخیر سے آمد پر سخت سرزنش کی۔ کے ٹی راما راؤ اگرچہ مقررہ آفس کے اوقات سے تقریباً 20منٹ بعد اچانک دفاتر پہنچے لیکن انہیں یہ دیکھ کر ح

سویڈن نے مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیا

اسٹاکہوم۔30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن نے آج سرکاری طور پر مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیا۔ اسٹاکہوم کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس متنازعہ اقدام کا ارادہ ظاہر کرنے حکومت کے اعلان کے ایک ماہ بعد باقاعدہ سرکاری طور پر فلسطین کو ایک ’’مملکت‘‘ کی حیثیت سے تسلیم کرلیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹرم نے ڈیگنس نائتھر ڈیلی میں شائع ایک بیان

مہاراشٹرا میں آج پہلی بی جے پی حکومت کا حلف

ممبئی۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں دیویندر فرنویس کی زیرقیادت بی جے پی کی پہلی حکومت کل حلف لے گی۔ شیوسینا نے اس حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی سے امکانی اتحاد کے لئے مذاکرات کے انعقاد کے دعوے کے باوجود مسلسل تضحیک کی صورتِ حال سے بیزار ہوکر ادھو ٹھاکرے نے اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ شی