ٹی آر ایس حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی

ظہیرآباد 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی پی پاٹل نے آج یہاں زرعی مارکٹ یارڈ میں کپاس خریدی کے کاؤنٹر کا رسم افتتاح انجام دینے کے بعد اس ضمن میں منعقدہ تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت نے کپاس کی قیمت کا تعین کردیا ہے۔ نمبر ایک کوالٹی کے لئے 4050 روپئے جبکہ نمبر دو کوالٹی کے لئے 3750 روپئے مقرر کئے گئے ہیں۔ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی پیداوار مارکٹ یارڈ میں کھولے گئے کاؤنٹر پر فروخت کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کو سبسیڈی دینے کے علاوہ ان کے زرعی قرضہ جات کی معافی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو بہرصورت پورا کرے گی اور سماج کے تمام طبقات کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں رہے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ قومی شاہراہ کو چار رخی سڑکوں میں تبدیل کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ مستقر ظہیرآباد کے قریب بائی پاس روڈ کے تعمیری کام کی شروعات بھی عنقریب ہوگی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین مسرز چنوری لاونیا صدرنشین
بلدیہ ظہیرآباد، کملا بائی صدر نیالکل منڈل پرجا پریشد، انیتا صدر کوہیر منڈل پرجا پریشد، کے مانک راؤ، پی رام کرشنا ریڈی، جی وجئے کمار، مرلی کرشنا گوڑ، مانیکماں، ملکاپور شیو کمار، اننت نوین، محمد یعقوب، شیخ فرید، ناماروی کرن، بنڈی موہن، راملو نیستا، محمد حسام الدین، محمد نصیر پٹیل کے بشمول حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے پارٹی سرپنچس اور اراکین منڈل پریشد موجود تھے۔