ممبئی ۔ حیدرآباد ۔ جدہ ائر انڈیا طیارہ میں مشتبہ شئے سے سنسنی

نئی دہلی 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آج صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک کی گئی سکیوریٹی ڈرل سے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ائر انڈیا کے ایک بوئنگ 747 طیارہ میں گرینیڈ جیسی مشتبہ چیز دستیاب ہوئی جب یہ طیارہ صبح کی اولین ساعتوں میں جدہ ائرپورٹ پر اترا ۔ ائر انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طیارہ میں جو شئے دستیاب ہوئی تھی سمجھی جارہی تھی کہ وہ نا

چین میں 10 ہزار کیلومیٹر رینج میزائیل کا تجربہ

بیجنگ 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے اپنے 10,000 کیلومیٹر کے فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈونگ فینگ میزائیل کے اپ گریڈ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ۔ یہ میزائیل امریکہ اور یوروپ کے کئی شہروں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ اس طرح چین نے اپنی نیوکلئیر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات میں یہ بات بتاء گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چین کی پیپلز

ڈی کمپنی کی روک تھام کیلئے ہند ۔ امریکہ کی کوششیں

نئی دہلی 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور امریکہ کی جانب سے انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی ڈی کمپنی کو ملنے والی تمام معاشی اور دوسری مدد کو روکنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو امریکی عہدیداروں کے ساتھ اس سلسلہ میں بات چیت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔وہ امریکہ میں رک گئے تھے ۔ ڈوول کو حکومت امریکہ کے

کرد شہر پر امریکہ کے حملے

بیروت 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی زیر قیادت اتحادی بیڑہ نے آج شام کے کرد شہر میں داعش کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے ۔ شام کے ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ اطلاع دی اور کہا کہ عین العرب نامی اس شہر میں داعش کے باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ ان حملوں کے نتیجہ میں داعش کے کچھ فوجی ساز و سامان کو نقصان ہوا ہے ۔ یہاں

ہندوستانی امریکن پروفیسر کو امریکہ میں سائینس کا نیشنل میڈل

واشنگٹن 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے ہندوستانی ۔ امریکن پروفیسر تھامس کیلاتھ کا باوقار نیشنل میڈل فار سائینس کیلئے انتخاب عمل میں لایا ہے ۔ یہ سائینس و انجینئرنگ کے شعبہ کے اعلی ترین ایوارڈ ہے ۔ 79 سالہ کیلاتھ جاریہ سال کے اواخر میں وائیٹ ہاوز میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیگر نو انعام یافتگان کے ساتھ یہ اعزاز

اوباما نے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی

واشنگٹن 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے آج دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں بھی مبارکباد دی جنہوں نے سال رواں فریضہ حج ادا کیا ہے ۔ اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مسلم پڑوسی اور دوست عید تقاریب کیلئے مجتمع ہوئے ہیں۔ اس سال حج کی ادائیگی کیلئے جمع ہونے والے لاکھوں افراد میں ا

چھ ہزار میگاواٹ برقی کی پیداوار کے لیے بی ایچ ای ایل کے ساتھ معاہدہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ میں برقی کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے برقی کی پیداوار میں اضافہ اور دیگر اداروں سے برقی کی خریدی کے لیے اقدامات کئے ہیں ۔ حکومت تلنگانہ نے 6000 میگا واٹ برقی کی پیداوار کے لیے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمٹیڈ ( بی ایچ ای ایل ) کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ۔ بی ایچ ای ایل کے عہدیداروں نے آ

جسٹس بھوانی پرساد برقی ریگولیٹری کمیشن کے چیرمین مقرر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ، جسٹس جی بھوانی پرساد کو آندھرا پردیش الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کا صدر نشین مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے اس ضمن میں سرکاری حکمنامہ جاری کردیا ۔ ان کی میعاد جائزہ لینے کی تاریخ سے پانچ سال یا پھر 65 سال کی عمر کو پہونچنے تک برقرار رہیگی ۔۔