سیکل چوری کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی

کوٹگیر۔7 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک مسلم 18سالہ سلیم نامی یتیم لڑکے کو بیرکور منڈل کے موضع ڈورکی میں مبینہ طور پر چوری کے الزام میں بری طرح زدوکوب کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ متوفی پر گھر کے سامنے رکھی گئی سیکل چرانے کا الزام عائد کیا گیا ۔ یہاں تاخیر سے ملی اطلاع کے بموجب ہفتہ کی شب کے بھاسکر نے سلیم کو سیکل چوری کا الزام عائد

سانپ ڈسنے کے بعد زیرعلاج کسان فوت

بھینسہ ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنٹالہ منڈل کے موضع لمبا کا کسان سانپ کاٹنے پر علاج کے دوران حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موہن ریڈی بعمر 45سال موضع لمبا میں 3اکٹوبر جمعہ کے دن اپنے کھیت میں کام میں مصروف تھا ‘ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر موہن ریڈی کے افراد خاندان نے اسے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل لایا ‘ حالت کافی

قربانی کے گوشت کی تقسیم

نلگنڈہ ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اتحاد فاؤنڈیشن اور آئی ایم آر سی تنظیموں کی جانب سے آج غریب مسلمانوں میں 350 کیلو گوشت کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر اتحاد فاؤنڈیشن صدر سید رضی الدین نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے رمضان میں غریب و مستحق خاندانوں میں اناج کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی اسی طرح عید الاضحیٰ کے موقع پر غریبوں میں فی

گجویل میں بہیمانہ قتل کی واردات

گجویل۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ گجویل کے حدود میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے نہایت ہی بے دردی سے قتل کرڈالا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی گجویل کے دولت آباد منڈل کے موضع گوڑ گوپلی کا رہنے والا 39سالہ غیر شادی شدہ سنجیوا جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنی زندگی گذربسر کرتا تھا کی نعش آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے گھر کے سامنے پا

بنگلور میں وقف جائیداد پرقبضہ کی شکایت

بنگلور۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر برائے میونسپل اڈمنسٹریشن پبلک انٹرپرائیزر اقلیتی بہبود اور اوقاف جناب ڈاکٹر قمر الاسلام نے آج شہر بنگلور کے قلب میں واقع دو اہم ترین اوقافی املاک کا معائنہ کیا ۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ اوقافی املاک پر غیر قانونی قبضہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ بتایا کہ اوقافی املاک

سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے 8یاتری ہلاک

مچھلی پٹنم ۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے متوطن 8یاتری اس وقت ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب ایک خانگی بس ضلع شولہ پور( مہاراشٹرا) کے قریب ایک دریا میں گرگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا اور تمام متاثرین کا تعلق مچھلی پٹنم ٹاؤن ضلع کرشنا سے ہے ۔ یہ لوگ شری ڈی سے واپس آکر پنڈاری پورم( مہاراشٹرا) کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ کلکٹر ضلع ک

گوہر کریم نگری کا انتقال

کریم نگر ۔ 7اکٹوبر ( فیکس) کریم نگر کے استاد شاعر محترم غلام خواجہ معین الدین گوہر کریم نگری کا انتقال آج یعنی 7اکٹوبر صبح 10بجے ہوا ۔نماز جنازہ کل 8اکٹوبر مسجد زم زم کشمیرگڈہ کریم نگر میںبعد عصر مقرر ہے ۔تدفین قبرستان سوران میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات حفیظ انجم کریم نگر سے 9247479488پر ربط قائم کریں۔

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ،8 ہلاک 31 زخمی

سرینگر / نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی افواج نے بین الاقوامی سرحد پر اور خط قبضہ پر جموں و پونچھ کے سیکٹرس میں سرحد پار سے زبردست شل باری کی جس کی وجہ سے پیر کے دن 8شہری ہلاک اور دیگر 31 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر ہندوستان کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس پر وزیر دفاع ارون جیٹلی نے سخت

مودی حکومت نعرہ بازی سے آگے نہیں بڑھ سکی

لکھنو /نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت جو عوام کو ’’خواب فروخت کرتے ہوئے‘‘ مرکزمیں برسر اقتدار آئی ہے ہنوز نعرہ بازی سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ اس نے سنگین مسائل جیسے بیروزگاری اور دیگر مسائل کے بارے میں تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ شردھ یادو نے جو پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے لکھنو آئے ہوئ

جہادیوں کی بھرتی ، القاعدہ کا دہشت گرد شعبہ قائم

نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )دہش گرد تنظیم القاعدہ نے جس نے حال ہی میں دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے ہندوستان میں اپنی شاخ قیادت الجہاد قائم کرنے کا اعلان کیا تھاحال ہی میں جہادیوں کی بھرتی کیلئے یہ شعبہ قائم کردیا ہے ۔ مرکزی محکمہ سراغ رسانی کی خبر کے بموجب پاکستان میںمقیم دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت سے انکشاف ہوا کہ القاعدہ کے دہشت گ

پولیس فائرنگ سے زخمی شخص فوت ،احمد آباد میں کشیدگی

احمد آباد 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیر کے دن احمد آباد کے علاقہ شاہ پور میں گذشتہ رات جھڑپ کے دوران پولیس فائرنگ سے زخمی ایک نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دو ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں جن کے بموجب 2 ہزار سے زیادہ مقامی شہری اتوار کے دن پولیس سے متصادم ہوگئے تھے ۔ جبکہ ذبیحہ گاؤ میں ملوث ملزم ظہیر کو شاہ پور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ا

کشن گنج میں ذبیحہ گاؤ کے خلاف احتجاج ،کرفیو نافذ

کشن گنج (بہار) 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کشن گنج میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے 48 گھنٹوںکیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ ایک عبادت گاہ کے قریب ایک ذبح کیا ہوا جانور دستیاب ہوا تھا جس کے بعد احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا اور آج دوپہر ایک بجے سے احتیاطی اقدام کے طور پر 48 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ فی الحال صورتحال قابو م

پاکستان کا اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے ربط

نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ہندوستان پر الزام عائد کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروانے کے ایک دن بعد پاکستان نے آج اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے خطہ قبضہ کی صورتحال کے سلسلہ میں ربط پیدا کیا ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس کونسلر کے بموجب پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ میں شکایت درج کروائ

حلقہ اسمبلی دوباک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات

گجویل 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزنسمین سے سیاستداں بننے میں ہمت افزائی کرنے کے علاوہ حلقہ اسمبلی دوباک کے عوام مجھے رکن پارلیمنٹ بنانے میں اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگاکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر میں عوام کا شکر گذار ہونے کے علاوہ حلقہ دوباک ان کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب رک

جمو وکشمیر فلڈ رلیف فنڈ میں اسلام آباد کالونی کے عوام کا تعاون

گلبرگہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادلئے شہر گلبرگہ میں عوام سے حاصل کرکے پہنچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کالونی کی اخلاص سوشیل ویلفیر کمٹی کے ذمہ داروں نے اس کار خیر میں اپنے تعاون کا ہاتھ بٹاتے ہوئے اسلام آباد کالونی کے ایک ایک گھر و دکان

ماؤسٹ سرگرمیوں سے متاثرہ علاقہ جوڑے گھاٹ میں چیف منسٹر کا دورہ

عادل آباد 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے آصف آباد اسمبلی حلقہ کے کیرامری منڈل میں کومرم بھیم برسی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ جہاں ایک طرف خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں وہیں دوسری طرف پولیس، انٹلی جنس ماؤسٹوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر چیف منسٹر کا دورہ ملتوی کرنے کی سفارش کرچکی ہے۔

برقی مسدودی سے فصلیں تباہی کے دہانے پر

یلاریڈی 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی مسدودی اور زائد برقی دباؤ سے آئے دن ٹرانسفارمرس جل جانے سے ہاتھ آئی فصل چار ایکر تباہ ہوتے دیکھ کر دلبرداشتہ کسان کی اقدام خودکشی کا واقعہ لنگم پیٹ منڈل کے جلدی پلی موضع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ہنمنتو نامی کسان SS-1(100kv) برقی ٹرانسفارمر کے تحت چار ایکر دھان کی فصل کاشت کررہا ہے

سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر کے عوام کی مدد کیلئے اپیل

گلبرگہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اسد علی انصاری صدرنشین مسلم وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ کی برادران و خواتین اسلام سے جموں و کشمیر کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد اور ان کی بازآبادکاری کے لئے ہرممکنہ مالی مدد کی اپیل پر صرف چند مساجد کے ذمہ داروں نے چندہ جمع کروایا باقی تمام مساجد کے ذمہ داروں سے اُنھوں نے کہا ہے کہ

کریم نگر میں وزیراعظم کے نام ایم پی کا مکتوب

کریم نگر 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکندرآباد سے کریم نگر کتہ پلی سٹی براڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر کئے جانے کیلئے مرکزی حکومت 2015-16 کے بجٹ میں فنڈس مختص کرے۔ کریم نگر ایم پی پی ونود کمار نے خواہش کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کو ایک یادداشت درخواست بھیج دی جس کی کاپی یہاں اخباری نمائندوں کے حوالے کی۔ اس موقع پر مخاطب ک