شہری علاقوں کو کنکریٹ کا جنگل بنانے سے گریز کا مشورہ

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( سیاست نیوز/آئی این این ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج یہاں حیدرآباد انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں 11ویں عالمی میٹرو پولسِ کانگریس کا افتتاح کیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ عالمی کانفرنس ہندوستان کے کسی شہر میں منعقد ہورہی ہے ۔ گورنر نرسمہن نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں سرکاری اداروں اور خانگی کمپنیوں کو مستقبل ک

شمالی انڈومان میں بھنور‘ طوفان بادوباراں کا خطرہ

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے اکثر مقامات پر آج شام زبردست بارش ہوئی جو مہاراشٹرا کے ودربھا زون پر ہوا کے دباؤ میں شدید کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ کے کئی علاقوں مںی اوسط یا ہلکی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے

سال کا دوسرا اور آخری ‘آج مکمل چاند گہن

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( سیاست نیوز) سال 2014ء کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گہن 8اکٹوبر کو ہوگا لیکن ہندوستان میں اس گہن کامل کا صرف آخری حصہ ہی دیکھا جائے گا کیونکہ گہن کا زیادہ حصہ اس وقت ہوگاجب ہندوستان میں دن رہے گا ۔ پلانیٹوریم نہرو سنٹر کے ڈائرکٹر اروندپرانبچے نے کہا کہ مکمل چاند گہن کا آغاز ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر

تلنگانہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ : کے سی آر

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست کیلئے نئے ہیلی کاپٹر کی خریدی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے آج اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور اہم شخصیتوں کیلئے ہیلی کاپٹرس کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ ہیلی کاپٹر کی صلاحیت کا جائزہ لیں۔ ا

شرڈی سے واپسی کے دوران حادثہ‘8یاتری ہلاک

مچھلی پٹنم ۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے متوطن 8یاتری اس وقت ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب ایک خانگی بس ضلع شولا پور( مہاراشٹرا) کے قریب ایک دریا میں گرگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا اور تمام متاثرین کا تعلق مچھلی پٹنم ٹاؤن ضلع کرشنا سے ہے ۔ یہ لوگ شر ڈی سے واپس آکر پنڈاری پورم( مہاراشٹرا) کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ کلکٹر ضلع کر

وزیر آئی ٹی اور ایک رکن پارلیمنٹ لفٹ میں پھنس گئے

حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ اور رکن پارلیمنٹ پدا پلی بالکا سمنآج شام بیگم پیٹ میں واقع ورون موٹرس کی لفٹ میں 5 منٹ کیلئے پھنس گئے تھے۔ مسٹر کے ٹی آر آج شام بیگم پیٹ ورون موٹرس شوروم میں ماروتی سوزوکی CIAZ کا رسمی آغاز کی تقریب میں گئے ہوئے تھے اور پروگرام کے اختتا

جونیئر ڈاکٹرس کا ایجی ٹیشن جاری

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( ایس ایس ایس) ہڑتالی جونیئر ڈاکٹروں نے آج گاندھی ہاسپٹل پر دھرنا دیا اور ایک انوکھی حرکت کرتے ہوئے مجسمہ گاندھی کو یادداشت پیش کی ۔ ان کے مطالبات میں ایک سال کی لازمی دیہی خدمات سے متعلق احکام کی منسوخی اور مخلوعہ جائیدادوں پر مستقل تقررات شامل ہیں ۔ جونیئر ڈاکٹروں نے عثمانیہ ‘ گاندھی اور ایم جی ایم دواخانوں میں ڈ

طلبہ کو نئے صداقت نامے دینے کے سی آر کا فیصلہ

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی ریاست کے تمام طلبہ کو آمدنی ‘ ذات پات اور رہائش کے ازسرنو تازہ صداقت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ میں آج تمام اضلاع کے کلکٹرس اور عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا اور ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے ا

الہ گڈہ میں 8نومبر کو ضمنی انتخابات

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے تحت اسمبلی حلقہ الہ گڈہ 8نومبر کو ضمنی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کی امیدوار بی شوبھا ناگی ریڈی کی 24اپریل کو ایک سڑک حادثہ میں موت کے سبب یہ انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ شوبھا ناگی ریڈی بعد از مرگ اس حلقہ سے منتخب قرار دی گئی تھی

اقلیتی ایم بی اے ‘ ایم سی اے کالجوں میں داخلے کیلئے کونسلنگ

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( پریس نوٹ ) یس ڈبلیو۔II‘ اے سی کے ذریعہ ایم بی اے اور ایم سی اے میں تعلیمی سال برائے 2014-15ء میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلے کی غیر مرکوز آن لائن کونسلنگ 11اور 12اکٹوبر کو حیدرآباد‘ وجئے واڑہ اور نیلور میں منعقد ہوگی۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں واقع متعدد مسلم اور عیسائی اقلیتی کالجوں میں داخلوں کیلئے یہ پہلے مرحلے

وقف اراضیات پر قبضہ کی کوشش‘ مبینہ لینڈ گرابر گرفتار

حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز)پنجہ گٹہ پولیس نے ایک مبینہ عادی لینڈ گرابر میر قمر حسن رضوی عرف قمر کو بیگم پیٹ میں واقع وقف بورڈ کی اراضی کو قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ ڈیویژن مسٹر وینکٹیشورلو نے قمر کو میڈیا کے روبرو پریس کانفرنس میں پیش کرتے ہوئے تفصیلات کا انکشاف کیا۔ انہ

بانی و معتمد طور بیت المال کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد۔7اکٹوبر ( راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ الحاج میر وزارت علی پاشاہ بانی و معتمد طور بیت المال کا آج بعمر 94سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد یکیم میر وزیر علی خان فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ س

حجاج کرام کی طواف وداع کے ساتھ واپسی کا آغاز

مکۃ المکرمہ ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر سے جمع لاکھوں مسلمانوں نے بحسن و خوبی فریضہ حج ادا کیا اور طواف وداع کے ساتھ ہی ان کی متعلقہ ممالک کو واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جاریہ سال 2,085,238 حجاج کرام کو حج اکبر کی سعادت نصیب ہوئی، ان میں 163 ممالک کے 1,389,053 حجاج کرام شامل ہیں۔ ہندوستانی 136,020 حجاج کو بھی یہ سعادت حاصل ہوئی ہے۔ وقوف

پاکستان کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی،فائرنگ اور مارٹر حملے

جموں ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے آج 40 سرحدی آؤٹ پوسٹ اور 25 سرحدی مواضعات کو نشانہ بنایا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے فوجی عہدیداروں نے جموں و کشمیر میں سرحد پار فائرنگ میں اضافہ کے پیش نظر ہاٹ لائین پر بات چیت کی تاہم تعطل ختم ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ سیکوریٹی اور سیول عہدیدارو

مودی کا سینہ 56 نہیں 5.6 انچ کا ہے: کانگریس

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے پاکستان کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔ پارٹی نے یہ بھی جاننا چاہا کہ حکومت آخر جزوقتی وزیر دفاع کے ساتھ کیوں چلائی جارہی ہے؟

آج مکمل چاند گہن

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کل مکمل چاند گہن ہوگا جو ملک کے کئی حصوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وزارت ارتھ سائنس نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ چاند گہن 2.45 بجے دن شروع ہوگا جو 6.05 بجے شام تک جاری رہے گا۔ اسے امریکہ ، آسٹریلیا اور ایشیاء میں دیکھا جاسکے گا۔

سماعت ملتوی کرنے کی خواہش، حکومت مہاراشٹرا پر جرمانہ

ممبئی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا کی فلمی انداز میں التواء کی درخواست کرنے پر سرزنش کرتے ہوئے بمبئی ہائیکورٹ نے 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے بم دھماکے مہلوکین کے ورثا کو معاوضہ سے متعلق مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ چیف سکریٹری ریاست مہاراشٹرا کو عدالت نے سمن جاری کیا تھا لیکن وہ ح