یمن میں دو خودکش حملے ، 70 ہلاک

صنعا ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں آج دو خودکش بم دھماکے ہوئے جہاں ایک میں شیعہ باغیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ۔ دوسرا دھماکہ فوجی آؤٹ پوسٹ پر ہوا جس میں تقریباً 70 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں کے مطابق ہوسی چیک پوسٹ کے قریب ہوئے اس حملے کا نشانہ شیعہ افراد تھے ۔ صنعا کے تحریر اسکوئر میں ہونے والے حملے کے عینی شاہدین کے مطابق

مہاراشٹرا میں 11 کروڑ اور ہریانہ میں 48لاکھ روپئے ضبط

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے ایک فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا تھا جس نے 11 کروڑ روپئے نقد رقم اور ناجائز شراب جس کی مالیت 70 لاکھ روپئے ہے اور جو رائے دہندوں کو ترغیب دینے کے لئے مہاراشٹرا منتقل کی جارہی تھی، ضبط کرلی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہریانہ میں الیکشن کمیشن کی مقررہ غیر متحرک اور متحرک ٹیموں نے 4860500 روپئ

بردوان دھماکوں کی این آئی اے تحقیقات، مرکز کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے مغربی بنگال کے بردوان میں ہوئے دو بم دھماکوں کی تحقیقات نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اصولی طور پر اس کی منظوری دے دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کے بین الاقوامی اثرات کے پیش نظر تحقیقات این آئی اے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتای

این سی پی کو نکال پھینکو ، رائے دہندوں سے مودی کی اپیل

بارہ متی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے سربراہ شردپوار اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا اجیت پوار پر اُن کے مستحکم گڑھ میں سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ جو سیاستداں پانی طلب کرنے والے عوام کا مذاق اُڑاتے ہیں اُنھیں عوام سے ووٹ مانگنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ شائد آپ کو یاد نہیں ہوگا کہ جب آپ نے سابق ڈپ

دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر آج قومی دارالحکومت دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے سرحدپار فائرنگ اور فوجیوں کے علاوہ عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور کہا کہ اس کارروائی کی وجہ سے د

جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی اتحاد عارضی

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے اغذیہ رام ولاس پاسوان نے آج جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی اتحاد کے آئندہ سال بہار میں اسمبلی انتخابات تک برقرار رہنے کے امکانات کو مسترد کردیا۔ اُنھوں نے غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوششوں کو بھی اِسی لب و لہجہ میں مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مایاوتی، ملائم سنگھ یادو، بائ

برقی صورتحال پر تلنگانہ چیف منسٹر کے الزامات مسترد : چندرابابونائیڈو

حیدرآباد 9 اکٹوبر (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے برقی مسئلہ پر تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کے الزامات کو آج رات سختی سے مسترد کردیا اور کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ غیرضروری مجھ پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ میں تلنگانہ میں برقی بحران کیلئے کس طرح ذمہ دار ہوسکتا ہوں۔

جگن کی کمپنی کو دی گئی مائننگ لیز ختم

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کو ایک اور دھکہ پہونچاتے ہوئے حکومت آندھراپردیش نے آج سرکاری طور پر اعلان کیاکہ اِن کی کمپنی سرسوتی پاور اینڈ انڈسٹریز لمیٹیڈ کو دی گئی مائننگ لیز ختم کردی گئی ہے۔اُس وقت کی راج شیکھر ریڈی حکومت نے مئی 2009 ء میں سرسوتی کمپنی کو 30 سال کی لیز منظور کی تھی۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد خلیل احمد موظف اسسٹنٹ رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹی کا 9 اکٹوبر کو صبح 8 بجے اسریٰ دواخانے میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین 9 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء قبرستان عقب مسکین مسجد ، فتح دروازہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 5 دختران اور ایک فرزند شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9912676307 پر ربط کریں ۔۔

شادی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد یسین فاروقی کے فرزند مسٹر وجاہت یسین فاروقی کی شادی جناب علی بن عیسی کی دختر کے ساتھ آج شام ایم ایم گارڈن فنکشن ہال میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں دوست احباب ، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال جناب محمد یسین علی فاروقی نے کیا ۔۔