مدھیہ پردیش میں ریلائنس گروپ 60,000 کروڑ روپئے مشغول کرے گا : انیل امبانی

اندور ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس گروپ کے صدرنشین انیل امبانی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریلائنس گروپ مدھیہ پردیش میں توانائی، کوئلہ، سمنٹ اور ٹیلی کام کاروبار کے شعبوں میں 60,000 کروڑ روپئے مشغول کرے گا۔ ریاستی حکومت کی میگا انویٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلائنس گروپ نے گذشتہ سال 5 سال کے دوران کوئلہ

درگاہ اجمیرشریف پر حامد انصاری کی حاضری

جئے پور ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے آج درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ ، اجمیر شریف پر حاضری دی اور چادرگل پیش کی۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب صدرجمہوریہ نے ملک میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی ترقی کیلئے دعا کی۔ راجستھان کے وزیرآبی وسائل سنورلال جاٹ ان کے ہمراہ تھے۔ حامدان

کانگریس ۔ این سی پی اختلافات صرف ایک ڈھونگ

راہوری (احمدنگر) 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور این سی پی کے ریاست مہاراشٹرا میں اختلافات کو ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ دونوں متحد ہیں اور علیحدگی کا مقصد رائے دہندوں کی توجہ اسمبلی انتخابات سے قبل حقیقی مسائل سے ہٹادینا ہے۔ وہ ضلع احمد نگر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ

عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا

جموں ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جموں و کشمیر کے ریاسی ڈسٹرکٹ میں فوج نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانہ پر دھاوا کیا اور وہاں سے ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا ۔ دریں اثناء ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ انٹلی جنس کے ذریعہ خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ ریاسی میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے ہیں جہاں ہتھیار اور گولہ بارود بھی موجود ہے لہذا 59 ر

ہریانہ میں بی جے پی کے ’’مشن 60 پلس‘‘ کا آغاز

چندی گڑھ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو اب یہ توقعات پیدا ہوگئی ہیکہ وہ ہریانہ میں واضح اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گی۔ لہٰذا اس نکتہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس نے انتخابی ریالی کو ’’مشن 60 پلس‘‘ سے موسوم کرتے ہوئے اپنے اعلیٰ سطحی قائدین کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین دوروں کے دوران 8 عوامی جلسوں

ٹائٹلر معاملہ میں 19 نومبر سماعت کی آئندہ تاریخ

نئی دہلی ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر اور تاجر ابھیشک ورما کے خلاف 2009 میں اس وقت کے وزیر اعظم کے نام ایک جعلی مکتوب روانہ کرنے پر فرد جرم عائد کی تھی لہذا ایک خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرنے اور جرح کی سماعت کے لیے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج وی کے گپتا سی بی آئی کی جانب سے گذشتہ

مفرور کانگریس ایم ایل اے اور اہلیہ کو 15 دنوں کی مہلت

بہرائچ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے پیاگ پور سے کانگریس ایم ایل اے مکیش سریواستو اور ان کی اہلیہ پوجا سریواستو کے مکان کے باہر نوٹسیں چسپاں کی ہیں کیونکہ غازی آباد کی ایک سی بی آئی عدالت نے دونوں کو مفرور بتایا ہے۔ دریں اثناء پیاگ پور کے SHO سنجے دوبے نے بتایا کہ ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے باہر نوٹسیں چسپاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے

55 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

تھانے ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کسارا میں سڑک کے قریب ایک دھابہ میں کام کرنے والی 55 سالہ خاتون دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ 22 سالہ کریوچ عرف بھگوان بھگت اور 23 سالہ راجندر سنگھ ٹھاکر ممبئی ۔ ناسک روڈ پر واقع موضع موکھاونے میں دھابہ پر کھانے کے بہانے پہنچے۔ دریں اثناء سب انسپکٹر کملاکر

زبیراحمد گلاسکو۔ نوارٹس کے نئے سربراہ

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی فارماسیوٹیکل کمپنی گلاسکو اسمتھ کلین پی آئی سی نے برصغیر ہند (ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش) کے نائب صدر زبیراحمد کو نوارٹس اے جی کے ساتھ مجوزہ مشترکہ وینچر کے سربراہ کی حیثیت سے ایشیا پیسیفک، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے مقرر کیا ہے۔ زبیراحمد نے اس کمپنی سے 2007ء میں وابستگی اختیار کی

اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں ، بانکی مون کا مشورہ

اقوام متحدہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بانکی مون نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں اور تعمیری طور پر کشمیر میں امن و استحکام کیلئے طویل مدتی حل یقینی بنائیں۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ

جیہ للیتا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا ضمانت کیلئے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئیں ۔ انہیں غیرمحسوب اثاثہ جات مقدمہ میں جیل کی سزاء اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس وقت وہ جیل میں ہے اور کرناٹک ہائیکورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ اناڈی ایم کے سربراہ نے ہائیکورٹ کے حکم کو چیالنج کیا اور عدالت سے اس

طوفان ہد ہد انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرجانے کا انتباہ

نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ہد ہد آئندہ 12 گھنٹوں میں انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرجائے گا اور جیسے جیسے وہ ساحل کے قریب ہورہا ہے کافی تیز بارش اور ہوائیں چلیں گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہد ہد آج شام وشاکھاپٹنم سے 675 اور گوپال پور سے 685 کیلو میٹر دور تھا ۔ یہ تیزی سے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ شمالی آندھراپردیش کے ساحل اور

ترنمول کانگریس پارٹی آفس میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

بردوان (مغربی بنگال) 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس مقامی لیڈر کے بھائی نے مبینہ طور پر پارٹی آفس میں ایک 12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی اپنے عزیز و اقارب کا انتظار کرتے ہوئے گھر کے قریب کھڑی تھی ۔ مقامی ٹی ایم سی لیڈر بابو مونڈل کے بھائی نے جو یہاں سے گزر رہے تھے اسے پکڑ لیا اور ضلع بردوان کے درگاپور ٹاؤن

مودی پر وسندھرا راجے کی تنقید !

جئے پور ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے کہا کہ اگر ’’ کوئی شخص ‘‘ یہ سمجھتا ہے کہ جاریہ سال لوک سبھا اور گزشتہ سال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کیلئے ایک فرد ذمہ دار ہے تو اسے ازسرنو غور کرنا چاہئیے ۔ ان کے اس تبصرے کو وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید سمجھا جارہا ہے ۔ وسندھرا راجے نے کل را

مہاراشٹرا میں بی جے پی کو سبقت ،سروے

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 15 اکٹوبر کے اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹرا میں ایک سروے کرایا گیا ہے جس کے بموجب 288 نشستیں اسمبلی میں بی جے پی اور اُس کی حلیف پارٹیوں کو 154 نشستیں حاصل ہوں گی۔ لیکن چیف منسٹر کے عہدہ کے دعویداروں میں مقبول ترین شخصیت اودھو ٹھاکرے ہیں۔ موجودہ چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان چیف منسٹر کی حیثیت سے عوامی م

شاذیہ علمی بی جے پی کے پروگرام میں شریک

نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی بانی رکن شاذیہ علمی جنہوں نے 5 ماہ قبل علحدگی اختیار کرلی تھی، آج حیرت انگیز طور پر دہلی بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صاف ستھرا ہندوستان مہم کے سلسلے میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ شاذیہ علمی ان 9 اہم شخصیتوں میں ایک ہیں جنہیں دہلی بی ج

سنندا پشکر کی زہر کے سبب موت ڈاکٹرس کی رپورٹ

نئی دہلی ۔ /9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرار موت کے سلسلہ میں ایمس ڈاکٹرس کی ٹیم نے پولیس کو تازہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زہر کے سبب ان کی موت واقع ہوئی۔ ڈاکٹرس کے سہ رکنی پیانل نے یہ تازہ رپورٹ پیش کی ہے ۔ انہوں نے سنندا پشکر کی آٹوپسی کی تھی ۔ یہ رپورٹ سنٹرل فارنسک سائنس لیب

مدینہ منورہ میں 50 بلین ریال کے پراجکٹ کا آغاز

مدینہ منورہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حج اور عمرہ کیلئے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کے مقصد سے مدینہ منورہ میں 50 بلین ریال کے کنگ عبداللہ عازمین سٹی پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس پراجکٹ کے تحت 1.6 ملین مربع میٹر علاقہ کا احاطہ کیا جائے گا اور 2 لاکھ افراد کے رہائش کی گنجائش فراہم ہوگی۔ یہ پرا

چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت

نیویارک 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حیثیت پہلی بار حاصل کرلی ہے اور امریکہ کو اس نے پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعداد و شمار کے بموجب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وائیٹ ہاؤز اِس خبر سے حیرت زدہ ہوگیا ہے۔ چہارشنبہ کے دن امریکہ کی نسبتاً معاشی طاقت دنیا کے باقی ممالک کے مقابلہ میں دوسرے مقام پر

پاکستان کی 150مواضعات اور 60 بی ایس ایف چوکیوں پر فائرنگ

جموں؍ نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج جموں اور کٹھوا اضلاع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب شہری علاقوں اور بی ایس پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے جموں میں آر ایس پورہ سیکٹر اور کٹھوا میں ہیرنگر سیکٹر پر مارٹر اور آٹومیٹک ہتھیاروں کے ذریعہ فائرنگ شروع کردی