Month: 2014 ستمبر
برقی شاک سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے 20 سالہ ڈی نرسمہا جو پیشہ سے خانگی الیکٹریشن تھا۔ کوکٹ پلی میں رہتا تھا، وہ آج علاقہ میں واقع ایک برقی پول پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔
میاں پور میں نعش برآمد
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) میاں پور پولیس نے ایک 82 سالہ شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو ایک اپارٹمنٹ کے قریب مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص 2 تا 3 دن قبل فوت ہوگیا ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق 82 سالہ ایم اینڈریوز جو ریٹائرڈ ملازم تھا اس کے والد کا نام امرائیل بتایا گیا ہے پولیس میاں پور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو انعام و اکرام پر بی جے پی چراغ پا
مسلم کھلاڑی ہونے پر نشانہ، تلنگانہ بی جے پی کی تنقید پر قومی قیادت کی سرزنش
فن خطاطی کو مستحکم کرنے حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح
جشن نکاح میں سیاست آرٹ گیالری کا مشاہدہ ، جناب محمد محمود علی کا خطاب
انتقال
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید محی الدین مرحوم ساکن سلطان شاہی کی دختر خواجہ بیگم کا 27 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد خدیجہ بیگم صاحبہ سلطان شاہی میں بعد نماز جمعہ پڑھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، سید رحیم الدین حال مقیم دوبئی کی بہن تھیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد
ممبئی انڈینس کا آج لاہور لائنس کیخلاف کوالیفائر مقابلہ
رائے پور ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عرصہ سے روایتی کرکٹ کے بعد اب وقت آ گیا ہیکہ پھر ایک مرتبہ توجہ مختصر ترین کرکٹ پر مرکوز کرلیں کیونکہ دنیا بھر کے کھلاڑی ہندوستان میں کھیلی جانے والی چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے کل سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ کے ہمراہ ہندوستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کے
عامر خان کوامریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
لاس اینجلس ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو ویزا جاری کرنے کے باوجود امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ عامر خان کو لاس اینجلس میں باکسنگ مقابلہ دیکھنے جانا تھا۔ میڈیا کے مطابق امریکہ میں داخلے سے روکے جانے کی اطلاع عامر خان نے سماجی ویب سائٹ پر دی اور انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ اس رکاوٹ کامطلب ہے کہ
گمبھیر کو یوسف پٹھان سے بہتر مظاہرہ کی امید
کولکتہ ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 7 کی چمپیئن ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان گوتم گمبھیر چمپیئنس لیگ میں بہتر مظاہرہ کیلئے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں سے بہتر مظاہرہ کی بھی امید کی ہے۔ کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر کی پھر ایک مرتبہ نظریں دھماکو بیٹسمین یوسف پٹھان پر مرکوز ہوچکی ہیں جیسا کہ آئی پ
بوپنا ریو میں پیس کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے تیار
بنگلور ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ڈبلز ٹیم کے اسٹار کھلاڑی روہن بوپنا نے کہا ہیکہ 2012ء لندن اولمپکس کے دوران ان کے لینڈر پیس کے ساتھ جو اختلافات ہوئے تھے اس کو کافی عرصہ ہوچکا ہے لہٰذا وہ ریو اولمپکس میں ہم وطن کھلاڑی پیس کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا نہ رہے۔ پیس نے اس وقت اپنی برہم
اجمل کی بولنگ ایکشن پر آئندہ ہفتے کام کا آغاز
کراچی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر آف اسپنر سعید اجمل 15ستمبر کو قومی اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کررہے ہیں جہاں ان کے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع ہوگا۔ماضی کے عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق 22ستمبر کو لندن سے لاہور آرہے ہیں۔ وہ بایو میکینکس کے ماہرین اور پی سی بی کے کوچز کے ساتھ مل کر سعید اجمل کے بولنگ ای
درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ بورہ بنڈہ کا مرکزی اجتماع 13 ستمبر بمقام الخیر سوسائٹی بورہ بنڈہ سائٹ نمبر III نزد بس اسٹاپ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
کشمیر سیلاب ‘ راحت رسانی کی سیاست
ہے دور مفادات پرستی کا جہاں میں
آفات سماوی ہیں سیاست کا کھلونا
کشمیر سیلاب ‘ راحت رسانی کی سیاست
سبز چائے اور پپیتا سے ذیابیطس کا تدارک
سبز چائے اور خمیر اٹھایا ہوا پپیتا ذیابیطس کی روک تھام کرسکتا ہے۔ سائنس دانوں نے پتہ چلایا ہے کہ سبز چائے انسداد تیزابیت مدافعتی صلاحیت کا احیاء کرتی ہے اور خمیر اُٹھائے ہوئے پپیتے سے ذیابیطس کے خطرے کے عناصر میں کمی ہوتی ہے ۔ مرکز برائے حیاتیاتی کیمیاء میں مہارت اور حیاتیاتی مادوں کی تحقیق ماریئیس یونیورسٹی کے محققین نے 77 افراد ک
سمندر کا سُکوت
ثریا جبین
پروفیسر نثار احمد فاروقی
پریم کا درس ایک صوفی دے سکتا ہے ، ایک بھکت دے سکتاہے اور دلوں کو ملانے کا کام ایک خانقاہ ہی کرسکتی ہے۔