بی جے پی ۔ شیوسینا میں اختلافات نمایاں

ممبئی ؍ پونے ۔ /14 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد میں مجوزہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے نشستوں کی تقسیم کے معاملے میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔ بی جے پی نے شیوسینا سربراہ اودھو ٹھاکرے کا یہ بیان مسترد کردیا کہ اس اتحاد کو کامیابی کی صورت میں چیف منسٹری کا عہدہ انہیں دیا جانا چاہئیے ۔ اودھو ٹھاکرے نے کل پہلی مرتبہ برسر

داعش نے برطانوی یرغمال کا سرقلم کردیا

لندن ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس آئی ایس (داعش) نے برطانوی یرغمال ڈیویڈ ہینس کو ہلاک کردیا ۔ آج جاری کردہ ویڈیو میں برطانوی یرغمال اور امدادی کارکن ڈیویڈ ہینس کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ وزیراعظم برطانیہ نے اس کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ڈیویڈ ہینس کے قاتل ’’بھوتوں‘‘ کا تعاقب کرنے اور انہیں تباہ و برباد کرنے

دینی مدرسوں میں دہشت گردی کی تعلیم

لکھنو۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ایک متنازعہ ریمارک میں الزام عائد کیا کہ دینی مدارس میں مسلم طلبہ کو’’ دہشت گردی ‘‘ کی تعلیم دی جارہی ہے ۔ ساکشی مہاراج کے اس اشتعال انگیز ریمارک پر دیگر پارٹیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلاتے ہوئے شہریوں

جنوبی ہند میںدہشت گرد حملوں کا اندیشہ

نئی دہلی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے جنوبی لنکا کے شہری کی گرفتاری کے ساتھ ہی مرکزی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ڈیفنس اور ملک کے جنوبی حصوں میں بیرونی سفارت خانوں کے بشمول اہم تنصیبات پر سیکیوریٹی اور نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ سنٹرل سیکیورٹی ایجنسیوں ‘ قومی تحقیقاتی ایجنسی سے ابتد

جموں وکشمیر سیلاب میں 6000کروڑ روپئے کا انفراسٹرکچر تباہ

سرینگر۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے ناقابل یقین نقصانات برپا کردیئے ہیں ۔ ریاست میں عوامی انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہوچکا ہے ۔ 6ہزار کروڑ روپئے کے انفراسٹرکچر کی تباہی کا اندازہ کیا جارہا ہے ۔ اس انفراسٹرکچر کی تعمیرنو کیلئے ریاست کو کم از کم 5ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی ۔ عوامی انفراسٹرکچر جیسے

جنگ کے بعد غزہ میں پانچ لاکھ فلسطینی بچوں کی اسکولس کو واپسی

غزہ سٹی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ میں تقریبا پانچ لاکھ فلسطینی بچے 50 دن کی تباہ کن جنگ کے بعد آج اپنے اسکولس کو واپس ہوئے ۔ اس جنگ میں 2100 نہتے فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے تھے اور سینکڑوں اسکولی عمارتوں کو نقصان پہونچا تھا ۔ غزہ کی وزارت تعلیم کے عہدیدار زید ثابت نے کہا کہ تقریبا 2,30,000 فلسطینی بچے جو جماعت اول سے بارہویں کے درمیان تعل

آئی ایس آئی ایس نے برطانوی امدادی کارکن کو ہلاک کردیا ‘ مغرب کا اظہار مذمت

لندن 14 ستمبر ( سیاست ڈٹ کام ) دہشت گرد گروپ اسلامی اسٹیٹ کی جانب سے ایک برطانوی امدادی کارکن کا سر قلم کردئے جانے کے واقعہ کو برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خالص شیطانی قرار دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کرینگے ۔ 44 سالہ امدادی کارکن ڈیوڈ ہئینس کو شام میں 2013 میں حراست میں

داعش ‘ القاعدہ اور حماس ایک ہی زہریلے درخت کی شاخیں

یروشلم 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف خبردار کرتے ہوئے وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ مملکت اسلامی ‘ حماس ‘ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ جیسے بنیاد پرست گروپ ایک ہی زہریلے درخت کی شاخیں ہیں۔ نتن یاہو نے دورہ کنندہ اسرائیلی بانڈز قیادت وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس اور حما

پاکستان میں تمام گرفتار احتجاجیوں کو رہا کرنے عدالتی حکم

اسلام آباد 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں مخالف حکومت احتجاجیوں کے حوصلے آج اس وقت مزید بلند ہوگئے جب ایک عدالت نے عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے تمام گرفتار کردہ حامیوں کو رہا کردینے کا حکم جاری کیا ۔ واضح ہے کہ ایک دن قبل ہی ان دونوں قائدین نے حکومت کے ساتھ بات چیت معطل کردی تھی تاکہ اس پر اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے مزید

خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کا مقدمہ چلانے کی راہ ہموار

ڈھاکہ 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی سرپیم کورٹ نے آج اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کی درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ خالدہ ضیا نے اپنی درخواستوں میں زیریں عدالت کے ایک جج کے تقرر کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا ۔ اس جج نے خالدہ ضیا کو رشوت کے دو مقدمات میں ماخوذ کیا تھا ۔ آج سپریم کورٹ کے احکام کے بعد خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کے مقدمات چل

الطاف حسین کا ایم کیو ایم کی صدارت سے استعفی ‘ پھر دستبرداری

کراچی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی متحدہ قومی تحریک کے سربراہ الطاف حسین نے آج پارٹی صدر کی حیثیت سے اپنے استعفے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے چند گھنٹوں کے بعد ڈرامائی انداز میں استعفی واپس بھی لے لیا ہے ۔ الطاف حسین 1991 لندن میں سے خود معلنہ جلا وطنی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہو ںنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج پارٹی چھو

ملکہ برطانیہ کو ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ضرورت

لندن 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر آپ دنیا کی معروف اور دولتمند شخصیتوں کے ساتھ آسمان کی بلندیوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ آپ کیلئے ایک اچھا موقع ہے ۔ برطانیہ کی 88 سالہ ملکہ ایلزبتھ ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ کی متلاشی ہیںجس کو سالانہ 78,500 پاونڈ تنخواہ ادا کی جائیگی ۔ برطانیہ کے شاہی خاندان کی ویب سائیٹ پر ’’ ائر کرافٹ کیپٹن ‘‘ کی مل

نریندر مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ہندی میں خطاب کریں گے

نئی دہلی ۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر ہندی میں کریں گے۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اٹل بہاری واجپائی پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے اقوام متحدہ میں ہندی میں تقریر کی تھی۔ہندی دیوس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں

پاکستان میں کشتی اُلٹ گئی ‘12غرقاب

اسلام آباد۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے شہر ملتان کے قریب ایک بچاؤ کاری خدمات انجام دینے والی کشتی اُلٹنے سے کم از کم 12افرادغرقاب ہوگئے ۔ اس میں دولھا دلہن اور دو بچے شامل ہیں۔ شادی کی بارات کو لیجانے والی یہ کشتی شیرشاہ بریج کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔

غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل پر ابو ظہبی میں کانفرنس

دوبئی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے یہاں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں غیر مقیم ہندوستانیوں کو درپیش کئی مسائل جیسے فضائی کرایہ ‘ سونے کی درآمدات اور تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس میں ہندوستان کی مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں اور ہندوستانی برادری نے شرکت کی ۔ اس ایک روزہ ک

تلبیہ کی گونج میں عازمین حج کے پہلے قافلہ کی روانگی

حیدرآباد 14 ستمبر ( سیاست نیوز)حج کمیٹی کے توسط سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پہلی پرواز تقریباً چار گھنٹے تاخیر کے ساتھ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوئی۔ عازمین حج کا پہلا قافلہ آج تلبیہ کی گونج میں حج ہاوز سے علی الصبح روانہ کیا گیا جو کہ شیڈول کے مطابق 11.30 بجے پرواز کرنا تھا لیکن تکنیکی خرابی کے باعث 350 عازمین پر مشتمل یہ قافلہ 3 بجے کے ب