نظام آباد کے عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی

نظام آباد:16؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عازمین حج ایام حج کے دوران صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے حج کی مثقت کو برداشت کریں اور حرم کی تمام نمازوں کاپابندی سے اہتمام کریں ۔ اس دوران کوئی ناگوار بات پیش آنے کی صور ت کسی سے جھگڑا نہ کریں اور حرم میں ایک نماز کی ایک لاکھ نماز کے مماثل ثواب ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید ولی اللہ قاس

جگتیال میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

جگتیال /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اراضیوں پر غیر مجاز قبضوں کی کوشش کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر نے پرجاواہنی پروگرام میں عوام سے مسائل کی یکسوئی کیلئے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جگتیال ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف مقامات 13 افراد نے آر ڈی

ٹی آر ایس پر انتخابی وعدے سے انحراف کا الزام

کوٹگیر /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانی ایم آر پی ایس تنظیم مسٹر مندا کرشنا مادیگا نے کل شکر نگر بودھن کا دورہ کیا اور انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر اور ایم پی ضلع نظام آباد شریمتی کویتا کی جانب سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کو پریس کانفرنس کے دوران دہراتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ قائدین نے بودھن ڈیویژن کے کسانوں اور NSF ک

عوام نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور کانگریس نے کہا کہ انتخابی نتائج زعفرانی جماعت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ عوام نے اس کی ’’تخریبی سیاست‘‘ کو مسترد کردیا ہے۔ کانگریس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے اندرون 100 دن مخالف حکومت رجحان نے جگہ بنالی ہے

ریلیف کی تقسیم میں بد انتظامی،افرا تفری

سرینگر 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی تقسیم ایک اہم مسئلہ بن گئی ہے اور مقامی انتظامیہ کے نہ ہونے کی وجہ سے افرا تفری کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ شہر کے کئی علاقوں مہجور نگر ، رام باغ ،جواہر نگر وغیرہ میں راحت کاری اشیاء پہنچنے کے بعد ان کی تقسیم کے مسئلہ پر متاثرین کے مختلف گروپس میں تکرار اور جھڑپ ہوگئی۔ایک م

ضمنی انتخابی نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسمبلی ضمنی انتخابات میں کئی نشستوں پر ناکامی کا سامنا کرنے والی بی جے پی نے آج کہا کہ بعض مقامات پر نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے اور عوام نے مقامی مسائل کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے۔ بی جے پی ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا کہ ہمیں کئی مقامات پر کامیابی حاصل ہوئی اس کے باوجود نتائج ہماری توقع کے مطابق نہیں ہے۔ ا

عام حالات بتدریج بحال،پانی کی سطح میں کمی

٭٭کشمیر میں تقریبا 11 دن کے بعد عام حالات بد تدریج بحال ہورہے ہیں۔ جہلم ندی میں پانی کی سطح کسی قدر کم ہوئی ہے اور رہائشی علاقوں میں راحت کاری اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ سرینگر شہر کے کئی علاقوں میں او این جی سی اور فائر سرویسیز کے پمپس کے ذریعہ پانی کی نکاسی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کئی علاقے بالخصوص پرانا شہر ہنوز پانی میں گھیرا ہوا

لاکھ 2.37 افراد کو تاحال بچالیا گیا

٭٭جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال 2.37 لاکھ سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ تقریبا 75 ہزار افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔ دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گو سوامی نے آج کہا کہ مسلح فورسیس اور این ڈی آر ایف نے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں جاری راحت کاری کارروائیوں کے دوران اب تک 2.37 لاکھ سے زائد افراد کو بچالیا ہے ۔ ہن

عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دی :اکھلیش

لکھنو 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے شاندار مظاہرے پر مسرور چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ریاست کے عوام نے تخریبی اور فرقہ پرست طاقتوں کو راستہ دکھادیا ہے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فرقہ پرست طاقتوں کو زبردست جواب دیا اور پیام بھی دیا کہ وہ ہم آہن

سری رام سینا پر امتناع عائد کرنے حکومت کرناٹک کا انتباہ

بنگلور 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کرناٹک نے متنازعہ دائیں بازو کی تنظیم سری رام سینا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی تو اس پر امتناع عائد کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر داخلہ کے جے جارج نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اس تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں منفی رپورٹ پیش کرتی ہے تو

سارک وزرائے داخلہ کی مجوزہ کانفرنس

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس 19 ستمبر کو کھٹمنڈو میں منعقد ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس میں دہشت گردی، قذاقی، نشیلی اشیاء اور خواتین و بچوں کی غیر قانونی منتقلی اہم ایجنڈہ ہوگی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اس کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے اور توقع ہے کہ وہ سارک کے بعض رکن ممالک کی سرحد پار

رضا مندی سے مذہبی تبدیلی کی اجازت

مظفر نگر 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) عدالت نے ایک 19 سالہ لڑکی کو جو دوسرے فرقہ سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ساتھ فرار ہوگئی تھی ،مل کر رہنے کی اجازت دیدی۔ اس لڑکی نے مقامی عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کررہی ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے اس لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اپنے شوہر

سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر میں 2.26 لاکھ افراد کا تخلیہ

سرینگر ؍ نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر میں اب تک 2.26 لاکھ سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے اور 14 ویں دن بھی راحت کاری اقدامات زوروشور سے جاری رہے۔ دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گو سوامی نے بتایا کہ مسلح فورسیس اور این ڈی آر ایف نے ریاست کے مختلف حصوں سے 2.26 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام منتقل کیا ہے۔ ان میں 1.4

نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے پاکستانی عدالت کی ہدایت

اسلام آباد 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک عدالت نے آج حکم دیا کہ وزیراعظز نواز شریف اور دوسروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ یہ مقدمہ حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران دو افراد کی ہلاکت کے سلسلہ میں درج کیا جائیگا ۔ مذہبی رہنما علامہ طاہر القادری کی درخواست پر عدالت نے یہ حکم جاری کیا