کمل ہاسن ہاسپٹل میں شریک

چینائی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) ہندی ، تمل اور تلگو فلموں کے مقبول اداکار کمل ہاسن کو آج غذائی سمیت کا شکار ہونے پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ان کے تشہیری منیجر نے بتایا کہ آج صبح کمل ہاسن کو ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں ان کے علاج کے بعد آج شام یا کل صبح انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسریٰ بیگم زوجہ عبدالستار خاں موظف جوائنٹ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا انتقال 15 ستمبر کو ہوا ۔ تدفین رامکوٹ قبرستان میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم 18 ستمبر بعد نماز عصر مسجد جوبلی ہلز میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9989930565 ۔ 9849154657 پر ربط کریں ۔۔

کولکتہ بمقابلہ چینائی، آج چمپیئنس لیگ کا افتتاحی مقابلہ

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ معیار کے چند اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود آئی پی ایل کی چمپیئن ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرس چمپیئنس لیگ کے افتتاحی مقابلہ میں طاقتور تصور کی جانے والی ٹیم چینائی سوپرکنگس کے خلاف گروپ اے کے افتتاحی مقابلہ کیلئے بالکل تیار ہیں۔ رواں برس ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں کے کے آر نے بہترین مظاہرہ کرت

شاہد آفریدی ٹوئنٹی 20 کے کپتان منتخب

کراچی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج بوم بوم آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کا کپتان بنایا ہے جوکہ 2016ء ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کی مختصر طرز کی کرکٹ میں قیادت کریں گے جبکہ مصباح الحق کو 2015ء ونڈے ورلڈ کپ تک ٹسٹ اور ونڈے کا کپتان برقرار رکھا ہے۔ دریں اثناء پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ میں نے کرکٹ کمیٹی اور تما

ہندوستان چھٹی باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ کا میزبان

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین باڈی بلڈرس فیڈریشن (آئی بی بی ایف) نے 7 تا 9 ڈسمبر ممبئی کے فزکس اسپورٹس میں چھٹی ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ کی میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ ممبئی کے ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوگی جس میں 400 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایتھلیٹ دنیا بھر سے حصہ لیں گے اور اس مرتبہ اس ٹور

چندرپال کی نصف سنچری، ویسٹ انڈیز کو 427 رنز کی سبقت

سینٹ لوشیا۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے سینئر بیٹسمین شیونارائن چندرپال کا بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی شاندار بیٹنگ کی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ انہوں نے یہاں مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے اور آخری ٹسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ناقابل تسخیر 63 رنز اسکور کرنے کے علاوہ ٹیم کے مجموعی اسکور 208/4 تک پہنچایا ہے۔ اس طرح ویسٹ انڈ

ٹوئنٹی 20 ایونٹ کا انعقاد، محمد یوسف کی پی سی بی پر تنقید

کراچی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پی سی بی پر ورلڈ کپ 2015ء سے عین قبل گھریلو ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے انعقاد کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ یوسف نے جیو سوپر چینل سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ نظریہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اب جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ منعقد شدنی ہے اس

آدم کا آل راونڈ مظاہرہ حیدرآباد پینتھرس کامیاب

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے بموجب حیدرآباد پینتھرس کے محمد آدم نے 39 رنز اسکور کرنے کے علاوہ 31/5 کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم والکر ٹاؤن کو شکست دینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ 219 رنز کے تعاقب میں والکر ٹاؤن 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سید یٰسین کی شاندار بولنگ
ایل این سی سی فاتح

کیا وھیل کو مچھلی کہا جاسکتاہے ؟

پیارے بچو! وھیل کا شمار مچھلیوں میں نہیں ہوتا۔ اگرچہ وھیل اور مچھلیاں دونوں سمندر میں رہتی ہیں، لیکن وھیل اور مچھلی دو مختلف جانور ہیں۔ وھیل کے جسم میں جانوروں کی طرح گرم خون دوڑتا ہے اور وہ اپنے پھیپھڑوں سے سانس لیتی ہے۔

یورینیم کی اہمیت

بچو! یورینیم سے ایٹمی توانائی ( طاقت ) حاصل کی جاتی ہے اور آج وہی ملک سب سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے جو سب سے زیادہ ایٹمی توانائی استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ ایٹمی توانائی سے تباہی اور بربادی بھی پھیلائی جاسکتی ہے اور ایک ایٹم بم سے چند سیکنڈ میں لاکھوں انسانوں کو فنا کیا جاسکتا ہے۔

یورینیم کی اہمیت

بچو! یورینیم سے ایٹمی توانائی ( طاقت ) حاصل کی جاتی ہے اور آج وہی ملک سب سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے جو سب سے زیادہ ایٹمی توانائی استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ ایٹمی توانائی سے تباہی اور بربادی بھی پھیلائی جاسکتی ہے اور ایک ایٹم بم سے چند سیکنڈ میں لاکھوں انسانوں کو فنا کیا جاسکتا ہے۔