آزاد کی زیرقیادت کانگریس ٹیم کا دورہ ٔپونچھ

جموں ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کی کانگریسی ٹیم نے آج سیلاب زدہ اضلاع پونچھ اور راجوری کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام کو بھرپور مدد کا یقین دلایا۔ جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر پارا چند، سابق مرکزی وزراء امبیکاسونی، سیف الدین سوز اور دیگر پر مشتمل اس ٹیم نے حویلی اور سورن کورٹ تحصیلوں کے

مزید 13 نعشیں برآمد ، مہلوکین کی تعداد 200 ہوگئی

سرینگر ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بچاؤ کاری انجام دینے والوں کو جواہر نگر کے ایک مکان سے 13 نعشیں ملی ہیں اور اس طرح سیلاب سے متاثرہ ریاست جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ۔ دریں اثناء بچاؤ کاری میں مصروف ایک ورکر عبدالحمید نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک ایسے مکان میں 13 نعشوں کو پایا جو سیلاب کی و

گوا : پچھلی نشست کے سوار کیلئے ہیلمٹ کی مخالفت

پنجی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت گوا نے 2اکٹوبر سے موٹر سائیکل سواروں اور ان کے پیچھے والی نشستوں پر بیٹھنے والوں کیلئے ہیلمٹ پہننے کا جو لزوم رکھا ہے، اس کی مخالفت خود حکمراں جماعت کے ارکان کی جانب سے کی جارہی ہے۔ حکومت گوا موٹر وہیکلس ایکٹ کے سیکشن 129 کا اطلاق نہیں کرسکتی جب تک کہ اس کیلئے خصوصی اعلامیہ جاری نہ کیا جائے جس کا مق

آسٹریلیائی وزیراعظم کا مودی سے اظہار تشکر

نئی دہلی 16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے یہاں اپنے دورہ کے ایک ہفتہ بعد اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو آج ٹیلیفون کیا اور گرمجوشانہ میزبانی کیلئے اِن سے اظہار تشکرکیا جبکہ دونوں قائدین نے طے شدہ فیصلوں پر سرگرمی سے کام کرنے سے اتفاق کیا۔ ایبٹ نے مودی کو بتایا کہ اُن کا بھی گرمجوشی سے استقبال منتظر

کم قیمت کے ٹکٹوں سے کئی لوگوں کو فضائی سفر کا موقع

نئی دہلی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آج ملک کی مختلف خانگی ایرلائنز میں کرایوں سے متعلق جو مسابقت چل رہی ہے اس سے یقینا مسافروں کا فائدہ ہوا ہے کیونکہ کم قیمت والی ٹکٹوں کی پیشکش سے ایک عام آدمی ( جس نے کبھی ہوائی جہاز سے سفر کرنے کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا تھا ) ہوائی جہاز کے سفر سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ گذشتہ ماہ اگسٹ میں مسافرین کے تن

شامی فوجی طیارہ حملے میں تباہ

بیروت ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے کہا کہ شام میں شامی فوجیوں کا ایک طیارہ باغیوں کے حملے میں تباہ ہوگیا ہے ۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق شمال مشرقی شہر رقہ میں پانچویں بار حملہ کرنے کے بعد یہ طیارہ تباہ ہوگیا۔

ترکی کا شام سے ملحقہ سرحد پر بفر زون قائم کرنے پر غور

انقرہ۔ 16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام)ترک صدر رجب طیب اردغان کے مطابق ترک فوج دولت اسلامی عراق و شام (داعش) سے لاحق خطرات کا سامنا کرنے کیلئے ملک کی جنوبی سرحدوں پر بفر زون قائم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ اردغان نے قطر کے سرکاری دورے سے واپسی پر جہاز میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اس منصوبے پر غور وخوض کرے گا اور فیصلہ ک

ہند ۔ ویتنام روابط لامتناہی : پرنب مکرجی

ہو چی من سٹی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کے ساتھ ہندوستان کے 7 معاہدوں پر دستخط کے پس منظر میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون ’’لامتناہی‘‘ ہے۔ پرنب مکرجی نے رکن پولیٹ بیورو کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام اور کمیونسٹ پارٹی آف ہوچی من سٹی کے سکریٹری لی تھان ہائی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ