بغداد کے قریب داعش پر امریکی بمباری

بغداد۔ 16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عراق میں داعش کے خلاف جاری اپنے فضائی حملوں کے سلسلے میں پہلی بار بغداد سے متصل علاقوں میں کارروائی کی ہے اور داعش کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے میں فوجی حکام کا کہنا ہے، ” امریکی جنگی طیاروں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بغداد اور سنجار کے نزدیک دو الگ الگ مقامات پر کارروا

سارک وزرائے داخلہ کا 19 ستمبر کو اجلاس

کٹھمنڈو 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرینگے جو 19 ستمبر کو کٹھمنڈو میں منعقد ہو رہی ہے ۔ امکان ہے کہ اس کانفرنس میں دہشت گردی ‘ قذاقی ‘ نشیلی ادویات کی اسمگلنگ کے علاوہ بچوں و خواتین کی اسمگلنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ راج

دہلی میں حکومت سازی میں مرکز کو کوئی جلدی نہیں

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت ایسا لگتا ہے کہ دہلی میں تشکیل حکومت کے سلسلہ میں کسی طرح کی جلد بازی میں نہیں ہے کیونکہ وزارت داخلہ نے دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کی جانب سے صدر جمہوریہ کو روانہ کردہ مکتوب پر انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اختیار کی ہے ۔ لیفٹننٹ گورنر نے صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے دہلی میں بی جے پی

مودی لہر کی قلعی کھل گئی ‘ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا جھٹکہ

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کو آج ضمنی انتخاابت کے نتائج میں اتر پردیش ‘ راجستھان اور گجرات جیسی اپنے اثر والی ریاستوں میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں اسے اپنے قبضہ والی 23 اسمبلی نشستوں کے منجملہ 13 پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کانگریس نے ان میں سے دو ریاستوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور بی جے پی کو شکس

صدر چین ژی جن پنگ کے تاریخی دورہ ہندوستان کا آج آغاز

بیجنگ / احمد آباد 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے صدر ژی جن پنگ معیشت اور تجارت کو فروغ دینے کے ایجنڈہ کے ساتھ کل ہندوستان کے اولین دورہ پر پہونچ رہے ہیں اور یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں تاریخی اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں یہ دورہ اہمیت کا حمل ہوگا اور اس کے نتیجہ میں ترقی کیلئ

’’کشمیر میں راحت اور باز آباد کاری مرحلہ وار طور پر انجام دی جائے گی‘‘

جموں ۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ جموں وکشمیر میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں اور راحت و بچاؤ کاری میں شدت پیدا ہوچکی ہے، ریلوے خدمات جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ لہذا راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی حک

وڈرا کی فرمس کی اراضی معاملتیں سی بی آئی تحقیقات کیلئے عرضی خارج

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج مفاد عامہ کی ایک عرضی خارج کردی جس کے ذریعہ رابرٹ وڈرا کی فرمس کی جانب سے مبینہ طور پر کی گئی مختلف اراضی معاملتوں کی عدالت کی زیرنگرانی سی بی آئی تحقیقات کرانے کی استطاعت کی گئی تھی اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ غیرقانونی معاملتیں ہوئی ہیں جو ’’اس عدالت کے علاقائی دائرہ کار سے م

کے سی آر کا کل دورہ محبوب نگر

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر توقع ہے کہ 18 سپٹمبر کو ضلع محبوب نگر کے بعض مقامات کا دورہ کریں گے۔ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ضلع محبوب نگر کے اڈاکولا، کتور اور پولے پلی خصوصی معاشی زون (ایس ای زیڈ) کے مقامات کا دورہ کریں گے۔ بعدازاں شام تک حیدرآباد واپس ہوں گے۔