غیربرانڈ والے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عالمی تیل شرحوں میں نرمی کے نتیجہ میں بالکلیہ پہلی مرتبہ ڈیزل کی فروخت پر نفع ہونے لگا ہے، حکومت اس کا فائدہ اٹھانے کی غرض سے غیربرانڈ والے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور کررہی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیاں اس ہفتے سے فی لیٹر 35 پیسے کا نفع حاصل کررہی ہیں جبکہ بین الاقوامی قیمتوں میں گراوٹ میں قو

بندناپریاشی روی شنکر پرساد کی پرائیویٹ سکریٹری مقرر

نئی دہلی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی اے ایس آفیسر بندنا پریاشی کو وزیر قانون و انصاف روی شنکر پرساد کا پرائیویٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پریاش 2003 کے بہار کیڈر بیاچ سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہیں پانچ سال کی میعاد کیلئے مقرر کیا گیا ہے یا پھر اسوقت تک وہ اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گی جب تک وزیر موصوف کی میعاد مکمل نہیں ہوجاتی یعنی پانچ سال

دوبئی میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں ہندوستانیوں کا اہم رول

نئی دہلی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے پیرس کہے جانے والے شہر دوبئی میں جائیدادیں خریدنے کا چلن ابتداء سے ہی رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر یہاں قیمتی جائیدادیں ( رئیل اسٹیٹ ) خریدنے والوں میں ہندوستانیوں کا اہم رول ہے جہاں 10.5ملین AEDکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جنوری اور جون 2014ء کے درمیان ہندوستانی و برطانوی اور پاکستانی س

نہرو میمورئیل کی تزئین کرنے حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی 19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی یادگار کی تزئین کرنے اور ایک کتاب شائع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مرکزی سکریٹری کلچر رویندر سنگھ نے اس تعلق سے استفسار پر بتایا کہ فی الحال وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ نہرو کی یادگار کی تزئین کی جائیگی اور کتاب وغیرہ بھ

چرن سنگھ کی یادگار بنانے اجیت سنگھ کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام)آر ایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ نے آج حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کے آنجہانی والد و سابق وزیر اعظم چرن سنگھ کی یادگار قائم کرنے کا مطالبہ حکومت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں شدید دکھ پہنچایا ہے۔ یاد رہے کہ اجیت سنگھ چاہتے ہیں کہ فی الحال وہ جس بنگلہ میں قیام پذیر ہیں اسے ان کے آنجہانی والد کی یادگار (

جموں و کشمیر فلڈ ریلیف کیلئے گیٹس فاونڈیشن کے 7 لاکھ ڈالر

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بزنس شخصیت اور انسانیت دوست بل گیٹس جو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک صدرنشین ہیں، انہوں نے آج جموں و کشمیر کے متاثرین سیلاب کیلئے 700,000 امریکی ڈالر کے ایمرجنسی ریلیف فنڈ کا اعلان کیا۔ یہ مدد مملکتی وزیر برائے پرسونل جتیندر سنگھ کی درخواست پر کی گئی، جو جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ گی

این سی پی نشستوں کی تقسیم پرکانگریس کے جواب کی منتظر

ممبئی۔/19ستمبر ،( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات جو 15اکٹوبر کو منعقد شدنی ہیں کیلئے کل اعلامیہ جاری کیا جائے گا، وہیں این سی پی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی کانگریس کی جانب سے نشستوں کی تقسیم کے موضوع پر پیغام وصول ہونے کی منتظر ہے اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے تمام انتخابی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں

اسکاٹ لینڈ نے تاریخی ریفرنڈم میں برطانیہ سے آزادی کو مسترد کردیا

لندن ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کیلئے کروائے گئے ریفرنڈم میں اکثریت نے اس کی مخالفت کی ہے۔عوام سے ریفرنڈ میں پوچھا گیا تھا کہ ’’کیا اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک ہونا چاہیے؟‘‘ اور جمعرات کو ہونے والی رائے شماری میں اکثریت نے اس سوال کے جواب میں نہیں کے حق میں ووٹ دیا۔اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بر

البانیہ میں پوپ پر آئی ایس حملے کے اندیشے مسترد

وٹیکن سٹی ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اس انتباہ کو کہ اتوار کے روز مسلم غلبہ والے علاقے البانیہ میں پوپ فرانسس کے دورے کے دوران شدت پسند اسلامی تنظیم ’’داعش‘‘ پوپ پرحملہ کرنے کی سازش کررہا ہے،ویٹکن نے اس اطلاع کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔عراقی سفارتکا ر کی جانب سے اس انتبا ہ کے باوجود کہ ،آئی ایس مشرق وسطی سے واپس ہونے والے اپنے افرا

بنگلہ دیش میں ممنوعہ اسلام پسند گروپ کا لیڈر گرفتار

ڈھاکہ ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے ممنوعہ اسلام پسند گروپ جس پر ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے، اس کے سربراہ کو گرفتار کرلیا اور یہ کہ اس نے تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) گروپ کے لیڈر عبداللہ ال تسنیم اور 6 دیگ

نواز شریف غیرقانونی رقمی لین دین کیس میں بری

اسلام آباد ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی و چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کو آج 14 سال پرانے غیرقانونی رقمی لین دین کیس میں تمام الزامات منصوبہ سے بری کردیا گیا جبکہ یہ رولنگ پریشانیوں میں گھرے برادران کیلئے بڑی راحت کے طور پر سامنے آئی۔ شریف برادران پر اپنے عہدہ کا بیجا استعمال کرنے اور اپنے

دہشت گردی کیخلاف اوباما کی پالیسیوں سے 50فیصد امریکی غیر مطمئن

واشنگٹن۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پہلی مرتبہ امریکیوں کی نصف تعداد نے امریکی صدر براک اوباما کے دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقے کو مسترد کر دیا ہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق 50فیصد امریکیوں نے دہشت گردی کے خلاف اوبابا کی پالیسیوں کو یکسر مسترد جبکہ 41فیصد نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔

چینی صدر ژی نے ہندوستانیوں کیساتھ جذباتی

بیجنگ ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر ژی جن پنگ نے رابندر ناتھ ٹیگور جیسے شاعروں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانیوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑنے کی کوشش کی، جن کی تصانیف چین میں کافی مقبول ہیں، تجزیہ نگاروں نے یہ تاثر ظاہر کیا ہے۔ ژی نے گذشتہ روز انڈین کونسل آف ورلڈ افیرس نے اپنے خطاب کے دوران بیجنگ کے سفارتی فلسفہ اور جنوبی ایشیاء میں ا

یمنی دارالحکومت میں شدید لڑائی، 120 ہلاک

صنعا ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت کی سڑکوں پر آج دوسرے روز شیعہ باغیوں اور سنی جنگجوؤں میں شدید لڑائی ہوئی، جس نے کم از کم 120 افراد کو ہلاک کردیا ، ہزاروں دیگر کو ان کے مکانات سے بے گھر کیا اور عملاً ملک کے بڑے ایرپورٹ کو بند کردیا ہے۔ ان لڑائیوں سے وسیع تر فرقہ وارانہ جنگ کے اندیشے بڑھتے جارہے ہیں جو یمن میں کئی دہوں سے دی