گڈکری اور جتندر کا کشمیر کا فضائی سروے

جموں۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزراء نتن گڈکری اور جتندر سنگھ کل حالیہ سیلاب سے جموں و کشمیر کی تباہ ہونے والی مختلف سڑکوں کا فضائی سروے کریں گے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویز و شپنگ نتن گڈکری اور وزیر مملکت برائے دفتر وزیراعظم جتندر سنگھ کل سری نگر پہنچیں گے۔ اپنے ایک روزہ دورہ میں گڈکری سیلاب سے سڑکوں کی تباہی کا

لائسنسوں کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں سے پیشگی سکیوریٹی طلب

نئی دہلی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پرزور انداز میں کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لئے پیشگی سکیوریٹی منظوری حاصل کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کمپنی کے ڈائریکٹرس اور پروموٹرس کے ریکارڈس کی جانچ بھی شامل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال محکمہ مواصلات لائسنس پہلے جاری کرتا ہے اور بعد ازاں کمپنی

جی 20 کا عالمی جی ڈی پی کو 2 کھرب امریکی ڈالر کردینے کا تیقن

کیرنس۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی20 نے آج عہد کیا کہ عالمی جی ڈی پی میں مزید 2 فیصد اضافہ کرکے 2018ء تک اسے 2 کھرب امریکی ڈالر مالیتی بنادیا جائے گا، حالانکہ آئی ایم ایف اور او ای سی ڈی کے تخمینوں کے بموجب عالمی جی ڈی پی میں 1.8 فیصد ترقی ممکن ہے۔ اسے 2 فیصد کرنے کے لئے کوششیں ضروری ہوں گی۔ برسبین می

مشترکہ میزائل پراجکٹ کی عاجلانہ قطعیت کی ہندوستان سے فرانس کی خواہش

نئی دہلی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ فرانس نے ہندوستان سے خواہش کی ہے کہ طویل عرصہ سے زیر التواء 30 ہزار کروڑ روپئے مالیتی پراجکٹ برائے مختصر مسافتی زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائل نظاموں کی مشترکہ تیاری کے پراجکٹ کو جلد از جلد قطعیت دی جائے۔ وزارت دفاع فرانس نے ہندوستانی وزارت دفاع کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے خواہش کی ہے کہ فر

مسلم دانشوروں کا مسلمانوں کے بارے میں وزیراعظم کے بیان کا خیرمقدم

علی گڑھ۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مسلم دانشوروں کی ایک انجمن نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انھوں نے ہندوستانی مسلمانوں کی حب الوطنی کی ستائش کی ہے۔ مسلم اسٹڈیز اینڈ انالیسس فورم نے آج ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کے اس فرقہ کی ملک کے لئے مثبت قربانیوں کو تسلی

بلاول بھٹو پاکستان کے دن میں خواب دیکھنے والوں میں شامل

نئی دہلی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے آج بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کے ’دن میں خواب دیکھنے والوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کشمیر کے بارے میں ان کے تبصرے کو مسترد کردیا۔ صدر مسلم لیگ و رکن پارلیمنٹ ای احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے اپوزیشن لیڈر بلاول بھٹو کا تبصرہ صرف یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہے کہ وہ

شیوسینا اور بی جے پی کے مابین نشستوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار

نئی دہلی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی اور شیوسینا کے مابین نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر جاری اختلافات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بی جے پی نے آج کہا کہ شیوسینا کی اس قطعی پیشکش میں کوئی نہیں بات نہیں ہے کہ وہ مجوزہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے اسے 119 نشستیں دے گی، تاہم پارٹی نے توقع ظاہر کی کہ مسئلہ کی باہمی طور پر یکسوئی کرلی جائے

امریکہ نے 14پاکستانی قیدی رہا کردئے

اسلام آباد۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کی بگرام جیل میں امریکی قید سے 14 پاکستانی رہا ہوکر وطن پہنچ گئے ہیں، تاہم ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے 9/11 حملوں کے بعد گرفتار کئے گئے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ قیدیوں کو گوانتاناموبے کی جیل

نیوزی لینڈ کے انتخابات میں حکمراں جماعت کی شاندار کامیابی

ویلنگٹن۔ 21؍ستمبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ حکمراں جماعت کے قائد جان کی نے کل رات شاندار انتخابی کامیابی میں تیسری میعاد کے لئے وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کی راہ ہموار کرلی، حالانکہ انٹرنیٹ پارٹی نے ان پر عوام کی جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔ ’ڈرٹی پالیٹکس‘ نامی کتاب میں اپوزیشن کے ای میلس کو ہیک کرنے اور ٹیلی فونس ٹیاب کرنے کا الزام

اوباما تعطیلات گزارنے کیمپ ڈیوڈ روانہ

واشنگٹن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تعطیلات گزارنے کیمپ ڈیوڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ اوباما صدارتی ہیلی کاپٹر ’میرین ون، کے ذریعہ وائٹ ہاؤس سے کیمپ ڈیوڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہفتہ وار چھٹی گزاریں گے۔

اتحاد قائم رہنے پر اظہار مسرت: وزیراعظم برطانیہ

لندن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد کہا کہ انھیں اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ برطانیہ متحد رہے گا اور اضافی اختیارات دینے کے وعدوں کا احترام کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تین مرکزی جماعتیں اب اسکاٹش پارلیمنٹ کو زیادہ اختیارات کے عزم کو قابل عمل بنانا ہوگا۔ ریفرینڈم م

دولت اسلامیہ کا 60 گاؤں پر قبضہ

دمشق۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور ترکی حکومت کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوبانی کی جنگ کے نتیجہ میں مزید افراد ترکی آسکتے ہیں، اس لئے امدادی کوششوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سال سے جاری شامی شورش کے دوران وہاں (کوبانی میں) لوگ نسبتاً محفوظ طور پر زندگی بسر کررہ

آسٹریلیائی جہادیوں کے خلاف سرکاری کارروائی

سڈنی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسٹریلیا میں حکام نے انسداد دہشت گردی کے ایک بڑی کارروائی میں دولت اِسلامیہ کے ہمدردوں اور حمایتیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ حکام کے مطابق 60 آسٹریلیائی باشندے اس وقت شام اورعراق میں دولت اُسلامیہ کے لئے لڑ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق آسٹریلیا کو دولت اسلامیہ کے نظریات سے متفق آسٹریلوی باشندوں سے شدید

صدر اوباما جنسی تشدد کے خلاف مہم میں شریک

واشنگٹن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے خلاف نہ بولنا خواتین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ملک کی مشہور شخصیات اور موسیقار، بارک اوباما کی طرف سے امریکی یونیورسٹیوں میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کے لئے شروع کی جانے والی مہم میں حصہ لیں گے۔ ’یہ ہم پر منحصر ہے‘ کے نام سے شروع کی جان