محمود عباس مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کا نیا خاکہ تجویز کریں گے

نیویارک ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سیول حقوق کے لئے امریکی جدوجہد کے ساتھ مماثلت اختیار کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے عزم کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کیلئے نیا ٹائم ٹیبل پیش کریں گے جب اُنھیں اس ہفتہ عالمی قائدین سے خطاب کا موقع ملے گا ۔ ’’میں آج وزیراعظم (بنیامین )نتین یاہو سے کہتا ہوں کہ قبضہ ختم کردیں اور امن قائم کر

داعش کیخلاف فضائی حملوں میں امریکہ کا عرب ممالک پر انحصار

واشنگٹن 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے خلاف امریکی فضائی حملوں میں پانچ عرب ممالک کے حصہ لینے سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی میں مسلم ممالک پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکہ نے عرب ممالک کو یہ احساس دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے کہ داعش نہ صرف امریکہ اور اس کے حلیفوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے بل

جرمنی میں دولت اسلامی کا مشتبہ ساتھی گرفتار

برلن ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں پولیس نے اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ روابط کے الزام پر ترکی کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر شام میں اسلامی جہادیوں کے شدت پسندوں کے ساتھ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سرکاری استغاثہ نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ جرمن پولیس نے ایک چالیس سالہ مشتبہ شخص کو جمعہ کو دارالحکومت ب

کینیڈا میں اسمعیلی سنٹر کا آغا خاں کے ہاتھوں افتتاح

ٹورنٹو ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہارپر اور معزز آغا خاں نے گذشتہ دنوں اسمعیلی سنٹر، ٹورنٹو اور آغا خاں میوزیم کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔ فرقہ اسمعیلیہ کے 49 ویں امام اور آغا خاں ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے بانی و صدرنشین آغا خاں کی مساعی والے یہ پراجکٹس کا مقصد مسلم برادریوں اور دیگر سماجوں اور تہذیبوں کے مابین بہتر فہ

الجزائر میں فرانسیسی شہری کا اغوا

پیرس ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت فرانس نے تصدیق کر دی ہے کہ ایک فرانسیسی باشندے کو الجزائر میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو میں یرغمال ہاروے گورڈے کو دکھایا گیا، جو فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی کارروائیاں بند کر دے۔ فرانسیسی وزیرخارجہ لاراں فابیوس نے ویڈیو کے

دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر رہیںگے : نواز شریف

اسلام آباد، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام کو پہنچے گی۔ وزیراعظم نے پشاور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ایسی کارروائیوں سے قوم کا عزم

ایک شخص تالاب میں غرقاب

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) ڈنڈیگل کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سدھاکر ریڈی جو بھینسوں کو لیکر مقامی تالاب گیا تھا اور بھینسوں کے ہمراہ تالاب میں تیراکی کر رہا تھا کہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

شام میں فضائی حملے نہیں کریں گے:فرانس

نیویارک، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیرخارجہ لوراں فابیئس نے شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر فرانسیسی جنگی طیاروں کے حملوں کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ فرانس پہلا ملک ہے جس کے جنگی طیاروں نے امریکہ کے بعد عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک داعش کے ٹھکانوں پر گذشتہ ہفتے بمباری کی تھی۔وزیرخارجہ لوراں فابیئس سے سوموار

اسرائیل نے مقبوضہ گولان میں شامی لڑاکا جہاز مار گرایا

یروشلم ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ وادی گولان کے علاقے میں شام کے ایک جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جون 1982ء کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی شامی طیارے کو مار گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے وادی گولان کی فضائی حدود میں پرواز کرنے وال