انتقال

٭٭ محترمہ نفیس النساء زوجہ جناب محمد کاظم علی خاں مرحوم ساکن شاہ گنج کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 ستمبر کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9030933878 ۔ 9985206367 پر ربط کریں ۔۔

عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ کی ضبطی

سرینگر۔/25ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں سیکورٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر دھاوا کیا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔ دریں اثناء فوجی ترجمان نے بتایا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے کل کراسنگر جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے بھاری مق

حکومت کے خلاف کانگریس یوتھ قائدین کا احتجاج ، لاٹھی چارج

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انتخابی وعدوں کی تکمیل میں مبینہ ناکامی پر کانگریس قائدین نے دھرنا منظم کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ بعدازاں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ یوتھ کانگریس قائدین پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ تقریباً 150 یوتھ

سرحد پر ہند ۔ چین صف آرائی، فلیگ میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر مسلسل صف آرائی کے دوران ہندوستان اور چین آج ایک فلیگ میٹنگ منعقد کررہے ہیں تاکہ اِس مسئلہ کی یکسوئی ہوسکے۔ چین کی درخواست پر فلیگ میٹنگ لداخ کے علاقہ چوشول میں منعقد کی جارہی ہے۔ ہندوستان نے مطالبہ کیا ہے کہ لداخ کے علاقہ چومر میں 10 ستمبر سے پہلے کی صورتحال بحال کی جائے۔ ہندوستان دریں اثناء

بی جے پی نے اپنی راہ منتخب کرلی ہے : ادتیہ ٹھاکرے کا ریمارک

ممبئی ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں شیوسینا بی جے پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد شیوسینا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے اپنی راہ منتخب کرلی ہے۔ برے دن کے دوران پارٹی نے یہ موقف اختیار کیا۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے فرزند ادتیہ ٹھاکرے نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ 25 سال قدیم اتحاد کو توڑنے کیلئے مفاد حاصلہ طاقتیں ذمہ دار ہیں۔ یہ بہت بڑی

گودھرا : گربا کے پنڈالوں میں مسلم نوجوانوں کے داخلہ پر امتناع

احمدآباد 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لو جہاد تنازعہ کے پس منظر میں مسلمانوں کے گجرات کے ضلع گودھرا میں گربا تقاریب میں شرکت پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ ہندوتوا حامی تنظیم ہندو اسمیتا ہت رکھشک سمیتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم نوجوان گربا کے مقامات پر ہندو لڑکیوں کو ترغیب دے رہے ہیں۔ تنظیم نے مزید کہاکہ اُنھوں نے اِن لڑکوں کے داخلہ کو

دین دیال اپادھیائے ایک تعمیری قوت برقرار : نریندر مودی

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے دین دیال اپادھیائے کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اُن کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وہ غریب ترین افراد کی خدمت میں سرگرم تھے اور انسانی بنیادوں پر اتحاد پیدا کرنے کے لئے ایک تعمیری قوت برقرار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں یہ تحریک دینے پر ہمارے سر احترام سے اُن کے لئے جھک جاتے ہیں۔ اُن کی

وزیراعظم کو مریخ مہم کی اوّلین تصویریں پیش

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرو کے سائنسدانوں نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو سیارہ مریخ کے اطراف مداری گردش کرنے والے خلائی جہاز کی لی ہوئی اوّلین تصویریں پیش کردیں۔ اسرو کے صدرنشین کے رادھا کرشنن اور سائنٹفک سکریٹری وی کوٹیشور راؤ کی زیرقیادت اسرو کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم تصویروں کے ساتھ بذریعہ طیارہ وزیراعظم سے ملاقات کے

بی جے پی کی ’ ’بہار بچاؤ، بہار بناؤ‘‘ مہم کا آغاز

پٹنہ۔/25ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے بہار میں ایک انوکھی مہم شروع کی ہے جس کے تحت صرف 17دنوں میں 27000 عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ آئندہ سال منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے لئے عوام تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کی جاسکے۔ بی جے پی نے اپنی اس مہم کو ’ بہار بچاؤ ، بہار بناؤ ‘ سے موسوم کیا ہے جسے ریاست گیر پیمانے پر چلایا جائے گ

شام کی القاعدہ شاخ کی جانب سے مغربی ممالک پر حملہ کا اندیشہ

اقوام متحدہ ؍ دمشق 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک تازہ ترین رپورٹ کے بموجب شام میں قائم القاعدہ کی شاخ خراسان ایسے دھماکو مادّے تیار کررہی ہے جنھیں طیاروں کے ذریعہ غیرقانونی طور پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ یہ گروپ القاعدہ کے بم سازوں سے ایسے دھماکو مادّے تیار کرنے کی خواہش کررہا ہے۔ اِس کے علاوہ مغربی ممالک کے پاسپورٹ رکھنے

داعش کے تیل تنصیبات پر امریکی بمباری، 20 ہلاک

بیروت۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی زیرقیادت فضائی حملوں میں شام کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن پر دولت اسلامیہ کا قبضہ تھا۔ رات بھر اور آج صبح کی گئی بمباری میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے۔ عسکریت پسندوں نے مزید حملوں کے اندیشے کے تحت اپنے قائم مقام دارالحکومت میں محروس کردہ درجنوں افراد کو رہا کردیا ہے۔ تازہ حملوں میں امریک

ایشیاڈ میں ہندوستان کی 15 ویں پوزیشن برقرار ، ہاکی میں ناکامی

انچیون(جنوبی کوریا) ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کشتی راں اتھلیٹس آج سب سے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے رہے جیسا کہ انھیں دو برانز میڈل حاصل ہوئے جبکہ غیرمعروف خاتون شوٹرس نے ایک اور برانز کا اضافہ کرلیا اور اس کے ساتھ ہندوستان نے یہاں جاری 17 ویں ایشین گیمس میں 15 تمغوں کی مجموعی تعداد کے ساتھ اجتماعی درجہ بندی میں 15 ویں پوز

کنگس الیون پنجاب کو آج نائیٹس کیخلاف پسندیدہ موقف

موہالی۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) متواتر کامیابیوں کے بعد بلند حوصلہ کنگس الیون پنجاب بلاشبہ اوپو چمپیئنس لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کل یہاں منعقد شدنی گروپ بی میچ میں ناردرن نائیٹس کے خلاف واضح فرق کے ساتھ پسندیدہ ٹیم رہے گی ۔ کنگس الیون موجودہ طورپر گروپ بی میں دو مقابلوں میں دو کامیابیوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔ ہوبارٹ ہریکینس اس گرو

مصباح کو جوش اور آفریدی کو ہوش کی ضرورت:وقار

لندن ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کو اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ اس وقت دونوں کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی فارم میں نہیں ہیں اور دونوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے اپنی بیٹنگ کا انداز تبدیل کرنا پڑے گا۔وقارنے کہا کہ مصباح کو تیز کھیلنا ہوگا اور آفریدی کو اپنی بیٹنگ میں ٹھہراؤ لانا ہو