دعوت اہل سنت و جماعت کے اجتماعات

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعہ حسب ذیل مقامات پر دینی و اصلاحی اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ چارمینار لاڈ بازار مسجد محمدی جلو خانہ میں بعد نماز عصر مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی قادری ، فاطمہ نگر وٹے پلی مدرسہ نور الحسنات میں بعد نماز عصر مولانا محمد حیدر معین الدین نقشبندی قادری ، پہاڑی میر محمود نظامیہ کالونی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں بعد نماز فجر مولانا محمد عبدالعظیم نقشبندی قادری ، دانا پور ایل بی نگر مسجد نور میں مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی قادری بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، یاقوت پورہ چھاونی نادے علی بیگ مسجد نور الاصفیا میں مولانا حافظ محمد خان غوری چشتی قادری بعد نماز فجر و بعد نماز عصر اور ضیا گوڑہ سبزی منڈی مسجد نور میں بعد نماز مغرب مولانا شاہ محمد محسن خان قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔