کیمرون کے مخالف جہادی منصوبوں پر شبہات

لندن ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی میڈیا نے آج ان ’’مبہم‘‘ منصوبوں پر شکوک و شبہات ظاہر کئے جن کا اعلان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کیا ہے تاکہ عراق اور شام کو سفر کرنے والے جہادی جنگجوؤں کے خطرہ کا تدارک کیا جاسکے۔ کیمرون نے کہا کہ غوروخوض کئے گئے اقدامات میں بارڈر پولیس کو ایسے اختیارات دینے کا منصوبہ شامل ہیکہ ملک بدر ہونے والوں

جاپان میں نیتاجی کی یادوں کو محفوظ کرنے ہندوستانی ٹیم بھیجنے کا منصوبہ

ٹوکیو ۔ 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اُن جاپانی لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے جو قوم پرست لیڈر سبھاش چندر بوس سے قریبی رابطہ میں رہے جبکہ وہ اُس ملک میں مقیم تھے ، جاپان کو ویڈیو گرافرس کی ٹیم بھیجے گا ، وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے جاپان ۔ انڈیا اسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ جب میں

سعودی عرب میں چار افراد کو ڈرگ اسمگلنگ کی پاداش میں سزائے موت

ریاض ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اعلان کیا کہ اس نے مزید چار افراد کو سزائے موت دے دی جن کے بارے میں اس کا کہنا ہیکہ وہ بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں اور حشیش کو سلطنت نے غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ اس کے ساتھ سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے لوگوں کی تعداد 45 ہوگئی، اسوسی ایٹیڈ پریس

افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،41 طالبان ہلاک

کابل،2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 41 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور اتحادی فورسز نے صوبہ ننگرہار، لغمان، غزنی، اورزگان، مازابل اور قندھار میں آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 41 طا

چھ فلسطینی اسرائیلی فوج کے یرغمال

رملہ ،2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے مغربی میں 6 فلسطینیوں کو یرغمال بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت عمار یاور الخلیل میں فلسطینی فوجی کیمپوں پر دھاوا اور چھ فلسطینیوں کو یرغمال بنا لیا۔ اسرائیلی فوجی ان تمام افراد کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

ہندوستان سرمایہ کاروں کیلئے مینوفیکچرنگ کی پرکشش منزل

ٹوکیو۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی مینو فیکچرنگ کے مرکز کی حیثیت سے خوب تشہیر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج جاپانی سرمایہ کاری کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’سرخ فیتے ‘‘ کا زمانہ اب ’’سرخ قالین‘‘ سے بدلا جاچکا ہے جس میں بڑی آسانی سے بزنس ہورہا ہے اور فراخدلانہ معاشی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جاپان کی ٹریڈ پروموشن باڈ

جوکووچ، سرینا اور پینیٹا کوارٹر فائنلس میں داخل

نیویارک ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے اپنے چوتھے مرحلہ کے مقابلہ میں فلپ کلوس کیریبر کو باآسانی راست سیٹوں میں 6-1 ، 7-5 ، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے یو ایس اوپن 2014ء کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ فلشنگ میڈوس میں مسلسل موسم ٹینس کیلئے خوشگوار نہیں تھا لیکن اس کے باوجود جوکووچ متواتر آٹھویں برس یو ایس اوپن کے ق

سائنا کی ایشین گیمس کیلئے ویمل کمار کی نگرانی میں ٹریننگ

نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناقص فام کی شکار ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے قومی کوچ پولیلا گوپی چند سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں منعقد شدنی ایشین گیمس کیلئے اپنے سابق کوچ ویمل کمار کی سرپرستی اختیار کرلی ہے۔ سائنا نے رواں سیزن ماہ جون میں آسٹریلین اوپن میں خطاب حاصل کرتے ہوئے 20 ماہ طویل خطاب

معین علی کی نصف سنچری انگلینڈ 206 رنز پر آل آوٹ

برمنگھم ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف جس مقابلہ میں انگلینڈ کو کامیابی اشد ضروری تھی تاکہ وہ سیریز میں واپسی کرسکے لیکن اس مقابلہ میں بھی انگلینڈ کا مظاہرہ مایوس کن رہا اور وہ 49.3 اوورس میں 206 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم میں سیریز کیلئے پہلی مرتبہ شامل کئے گئے آل راونڈر معین علی نے پھر ایک مرتبہ شاندار مظاہرہ کیا جیسا کہ ٹسٹ س

ثانیہ مکسڈ ڈبلس کے سیمی فائنلس میں داخل

نیویارک ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا یہاں کھیلے جارہے سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں مکسڈ ڈبلس کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ تاہم ان کے ہم وطن کھلاڑی لینڈر پیس غیرمتوقع طور پر شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ سرفہرست کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کے برازیلی ساتھی کھلاڑی برونو

سائنا سے علحدگی ، گوپی چند کا لب کشائی سے گریز

حیدرآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند نے ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی جانب سے علحدگی کے تنازعہ پر لب کشائی سے گریز کیا۔ یاد رہے سائنا نہوال نے قومی کوچ پولیلا گوپی چند سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے ایشین گیمس کی تیاری کیلئے اپنے سابق کوچ ویمل کمار کی سرپرستی اختیار کرلی ہے اور وہ حی

ہر طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارہوں : فواد عالم

کراچی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں اپنی بیٹنگ سے شاندار واپسی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہیکہ میں چار سال ٹیم سے باہر رہ کر مایوس ہوگیا تھا۔لگ رہا تھا کہ شائد دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ نہ کھیل سکوںگا۔ لوگوںنے کہنا شروع کردیا تھا کہ میرا کیریئر ختم ہوگیا ہے لیکن میں گھریلو کرکٹ میں کارکردگی دکھاتا رہ

سورج کتنا گرم ہے؟

بچو! سورج سے ہمیں گرمی اور روشنی ملتی ہے۔ پودے، جانور اور انسان سورج کی حرارت اور روشنی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

لفظ لفظ موتی

٭ رینگنے کی ساری عمر سے پرواز کا ایک لمحہ بہتر ہے۔
٭ خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں ہوتا بلکہ وہ آپ کا وقار بڑھادیتی ہے۔
٭ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے جنہیں کامیابی پر یقین ہوتا ہے۔
٭ انسان جتنی محنت خامی چھپانے میں کرتا ہے اتنی محنت سے خامی دور کی جاسکتی ہے۔
٭ عقلمند سوچ کر بولتا ہے جبکہ بیوقوف بول کر سوچتا ہے۔

کیا گلہریاں اُڑسکتی ہیں ؟

پیارے بچو! گلہری عام طور پر زمینی جانور ہے ۔ یہ بے حد چست ہوتی ہے ۔ اس کی دم چھوٹی ہوتی ہے اور یہ کترنے والے دوسرے جانوروں کی طرح بل بنا کر رہتی ہیں ۔ یہ اپنے بل عموماً گھاس کے خالی میدانوں میں بناتی ہیں ۔ سب سے زیادہ زمینی گلہری شمالی امریکہ میں پائی جاتی ہے یہ جسامت میں چھوٹی ہوتی ہے ۔ اس کے جسم پر گول یا لکیردار نشان ہوتے ہیں ۔