Month: 2014 ستمبر
خرابی صحت کے باعث خودکشی
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ہتناپورم میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ 40 سالہ کے دھنا لکشمی جو ہتناپورم کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی آج صبح اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
ضلع ورنگل میں وزیر فینانس ای راجندر کی آبائی اراضی پر قبضہ
عہدیداروں کی ملی بھگت سے پٹہ دار کا نام بھی تبدیل ، حکومت کیلئے لمحہ فکر
جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کا کل پانچواں کانوکیشن
طلباء کو پی ایچ ڈی ڈگریاں ، گولڈ میڈلس پیش کئے جائیں گے
درگاہ حضرت میر مومن چپؒ ، علی آباد کی 26 ہزار مربع گز اراضی کہاں گئی ؟
غفلت کی نیند کب تک ؟ اپنی غلطیوں کے لیے دوسروں سے شکوہ کرنا غلط
تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کی صیانت کے لیے متحدہ جدوجہد ضروری
ہیومن لائف اوکینگ سوسائٹی کے کل جماعتی اجلاس سے عزیز پاشاہ اور دیگر کا خطاب
جاوید ہاشمی کا پاکستانی پارلیمان سے مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بجائے پارلیمنٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جو عوام کی توقعات پوری نہیں کر سکی، مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے جو کچھ میرے ساتھ ہوا بتا نہیں سکتا، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے مجبوراً
داعش کا خطرہ: برطانیہ میں نئی قانون سازی ہوگی
لندن۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کی عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش میں شمولیت کو روکنے کیلئے نیا قانون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک جانے کے خواہاں مشتبہ افراد سے پاسپورٹ بھی ضبط کیے جاسکیں گے۔برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے دوشنبہ کو پارلیمان (دارالعوام) میں بیان دی
ہند ۔ جاپان تجارتی عزائم
سیاست کی بنیاد بھی ہے تجارت
ہیں اس دور پر بس فسادات غالب
ہند ۔ جاپان تجارتی عزائم
عراق: داعش کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری
بغداد۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے عراق میں موجود شدت پسند تنظیم دولت اسلامی کے دو اہم مراکز پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ایک حملہ شمالی عراق کے شورش زدہ قصبے آمرلی میں کیا گیا جب کہ دوسرا موصل ڈیم کے قریب شدت پسند جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع پنٹگان نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی ج
امریکہ کی افریقی عسکریت پسند تنظیم الشباب کیخلاف کارروائی
واشنگٹن۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے داعش کے خلاف عراق میں فضائی کارروائیاں جاری رکھنے اور شام میں داعش کو نشانہ بنانے پر سنجیدہ غور کے آغاز کے ساتھ ہی افریقی ممالک میں سرگرم القاعدہ کے گروپ الشباب کے خلاف بھی ایک اور کارروائی کی ہے۔پنٹگان کے ترجمان رئیر ایڈیمرل جان کربی کے مطابق الشباب کے خلاف تازہ کارروائی پیر کے روز صوم
سعودیہ میں انسداد دہشت گردی مہم، 88 افراد گرفتار
ریاض ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے 88 مشتبہ انتہاء پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں نصف سے زائد سابقہ القاعدہ محروسین ہیں جنہیں قبل ازیں رہا کردیا گیا تھا ، وزارت داخلہ نے آج یہ اعلان کیا۔ وزارت نے سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کے ذریعہ اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ گرفتاریاں سلطنت کی ان لوگوں کو ’’سزا دینے‘‘ کی مہم کا حصہ ہے،
سری لنکا سے ’پاکستانیوں کی ملک بدری‘کو عدالتی منظوری
کولمبو۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کی ایک عدالت نے سیاسی پناہ کے خواہاں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کولمبو حکومت کا موقف ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں۔ سری لنکا کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل جنک ڈی سلوا نے اپیل کورٹ سے ملک بدر کئے جانے پر قبل ازیں عائد کی گئی پابندی اٹھانے کی استدعا کی تھی۔خبر رس
اتحادی افغان حکومت کے قیام کی کوشش شکستہ
کابل۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں حکومت سازی کیلئے عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ اگر آج منگل کے روز اُن کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ متحدہ حکومت کے مذاکرت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ افغانستان کے حریف صدارتی امیدواروں کے درمیان شراکتی حکو