نتھاری کا قاتل سخت حفاظتی انتظامات والی میرٹھ جیل میں
میرٹھ 5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نتھاری کا قتل کی سلسلہ وارداتوں کا مجرم سریندر کوہلی جسے 12 ستمبر کو پھانسی دی جانی ہے ،میرٹھ جیل کی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات والی بیرک میں رکھا گیا ہے ۔ قید خانے کے عہدیداروں نے کہا کہ کوہلی کو کل رات اس بیرک میں منتقل کیا گیا اور اس کے کمرے کے باہر دو مسلح چوکیدر تعینات کردیئے گئے تا کہ اس کی خودکشی کی