Month: 2014 ستمبر
جوا کھیلنے والے چار افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ شیواجی بستی میں جوا کھیلنے والے چار افراد کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب نرسنگ راؤ، دھرم سنگھ، شیوا اور منوہر اور دیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1800 روپئے اور ایک سیل فون ضبط کرلیا اور انہیں آج عدالتی تحویل میں دیدیا۔
شادی
جناب افسر علی کی دختر کا نکاح جناب محمد عبدالرحیم کے فرزند جناب محمد عبدالبشیر کے ساتھ 4 ستمبر جمعرات کو بعد نماز مغرب کو حبہ فنکشن ہال متصل الیاس ہوٹل نیو روڈ شمشیر گنج جہاں نماں میں بخوبی انجام پایا۔ محفل عقدمیں رشتہ دارو ںاور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (راست) حافظ و قاری و الحاج غلام جیلانی امام و خطیب جامع مسجد اہلسنت الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد کا رات 3 بجے 6 ستمبر ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد چلکل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چلکل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سی
دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام اتوار بعد نماز مغرب درگاہ شریف صوفی منزل مصری گنج میں ہفتہ واری دینی اجتماع مقرر ہے ۔ اس موقع پر محفل درود شریف ، مجلس حلقہ ذکر اللہ ، ختم خواجگان کے بعد مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
اب القاعدہ کا شوشہ
کیا شب ہوئی زمانے میں جو پھر ہوا نہ روز
کیا اے شبِ فراق تجھی کو سحر نہیں
اب القاعدہ کا شوشہ
چینی صدر کا دورۂ پاکستان سیاسی صورتحال کے سبب ملتوی
اسلام آباد ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دفتر حارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کی باہمی مشاورت سے چین کے صدر شی جن پنگ کا دورۂ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ چینی صدر رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے۔ دفتر خارجہ کے مطابق چینی صدر کے دورۂ پاکستان کی نئی تاریخوں کے حوالے سے بات چ
یو این کا ایبولا ہنگامی سنٹر
جنیوا ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے ایبولا کی بیماری سے نمٹنے کیلئے ہنگامی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ مغربی افریقہ میں پھیلنے اس متعدی مرض کے خلاف لڑنے کیلئے 600 ملین ڈالر فوری طور پر درکار ہیں۔ سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی۔ ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ ی
یمنی حکومت کیخلاف پُرتشدد احتجاج میں شدت، جھڑپ میں 12 ہلاک
صنعا، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حکومت کے خلاف جاری شیعہ حوثی قبائل کا احتجاج اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا خدشہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت صنعا میں حوثیوں نے گزشتہ روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا جبکہ آرمی کی حمایت والے یمنی قبائلیوں اور حوثی باغیوں کے د
نیٹو نے سریع الحرکت فوج کا قیام کر دیا
نیوپورٹ ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے مشرقی یورپی ممالک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایک سریع الحرکت فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرائن کے مسئلے کو بنیاد بناکر روسی سرحد کے قریب اپنی فوج تعینات کرنا چاہتا ہے۔ جمعہ کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نیٹو سربراہی اجلاس میں کہا کہ ن
امریکہ کا ایران کیساتھ تعاون سے انکار
واشنگٹن ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں ایران کے ساتھ کسی قسم کے فوجی تعاون کا منصوبہ نہیں رکھتا۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو انٹلیجنس یا معلومات فراہم نہیں کرے گا۔ قبل ازیں ایرانی سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ اعلیٰ ترین رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوجی