پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کو مددکی پیشکش

نئی دہلی ؍ اسلام آباد ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں زبردست بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر متاثرین کی مدد کی پیش کش کی ۔ نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے دورہ کے موقع پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا ہے کہ لائن آف

سعودی عرب کے سرحدی دفاعی منصوبے کا ملک عبداﷲ کا ہاتھوں افتتاح

ریاض۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی ملک عبداللہ نے بحرین کے ملک حمد بن عیسی کی موجودگی میں سرحدی دفاع کے بارے میں ایک نئے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس دفاعی منصوبے میں 3393 زیر تربیت فوجی اور 60 تربیت کار شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں آٹھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز کے علاوہ 32 تفتیشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کیل

یوکرین بحران: جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی شلباری

کیف۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے ایک دن بعد ملک کے جنوب مشرقی شہر مریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ اس نے شہر کے مشرقی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس سے قبل یوکرین اور روس کے صدور نے کہا تھا کہ مشرقی یوکرین میں جنگ بندی بہت حد تک برقرار ہے۔ دوسری

داعش کے ہاتھوں 18 کرد جنگجوؤں اور ایک لبنانی فوجی کا قتل

دبئی؍دمشق۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں موجود شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام ’’داعش‘‘نے کرد قبیلے سے تعلق رکھنے والے اپنے 18 جنگجوؤں کو عدم اعتماد کی بناء پر قتل کر دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے نیم خود مختارصوبہ کردستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان مریوان النقشبدی نے ایک انٹرویو میںبتایا کہ رواں سال داعش

قطر کیلئے جاسوسی، مرسی پر فرد جرم عائد

قاہرہ ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے پراسکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی پر خلیجی ریاست قطر کو قومی سلامتی سے متعلق اہم دستاویزات فراہم کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’العربیہ ‘ کے مطابق مصر میں حکومتی استغاثہ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ زیر حراست سابق صد

دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کیلئے امریکہ سنجیدہ نہیں : ایران

تہران۔7ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آج امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ عراق میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے خطرات کو کچلنے کیلئے کچھ نہیںکررہا ہے ۔عراق اور شام میں داعش گروپ کی کارروائیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔امریکہ نے ان جہادیوں کو سابق میں امداد فراہم کی تھی۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق میں امریکی فضائی مہم میں توسی

ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیر لیا

نیویارک۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیر لیا۔ فینکس کے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دھول مٹی نے فینکس شہر کے کئی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حد نظر صفر ہو گئی ہے، سورج کے غروب ہونے کے ساتھ گردوغبار کا طوفان قریب تر ہوتا جا رہا ہے، نیشنل ویدر سروس نے وارننگ جاری کی ہ

پاکستان میں سیلاب ، شہروں اور دیہاتوں میں تباہی

سیالکوٹ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سیلابی ریلوں نے سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تباہی مچا دی، ہیڈخانکی، قادرآباد اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح 9 لاکھ کیوسک ہونے سے متبادلہ حفاظتی بند توڑ دیا گیا جس سے گجرات کے مزید 36 سے زائد