میک اِن انڈیا

کہاں سے لائیں گے چن کر نشاط کی کلیاں
ہمیں تو فکر ہے گلشن نیا بسانے کی
میک اِن انڈیا

شیشہ و تیشہ

انورؔ مسعود
فقیر آئے اور بددُعا کرچلے!
تیری خواہش ہے اے میرے دْشمن
عین جنگل میں مْجھ کو شام پڑے
لے مری بد دْعا بھی سْنتا جا
جا تْجھے سی۔ ڈی ۔ اے سے کام پڑے
……………………………
شاداب بے دھڑک ؔ
نظم بے دھڑک
گیڈر کو بھی شیر بتانا پڑتا ہے
بھینس کے آگے بین بجانا پڑتا ہے
سانسد بننا بھارت میں آسان نہیں
باپ گدھے کو بھی بنوانا پڑتا ہے

مذہبی اقلیتیں اور مسلمان سماجی امتیاز کا شکار : حامد انصاری

نئی دہلی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے علاوہ مذہبی اقلیتوں اور خواتین کو اپنی سماجی شناخت کی وجہ سے امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجہ میں انہیں وسائل اور مواقع تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سیول حقوق بھی نہیں مل پا رہے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے

مہاراشٹرا کو فتح کرنے کی خواہاں لوگ دفن ہوگئے

ممبئی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی سابقہ حلیف بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ یہ در اصل سینا لیڈر بال ٹھاکرے تھے جو ہندوتوا کے حامی تھے جبکہ دوسروں نے اسے سیاسی مفادات کیلئے ایک آسرے کے طور پر استعمال کیا تھا ۔ پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ مہاراشٹرا کو فتح کرنے آئے تھے وہ ریاست کی زمین میں دفن ہوگئے ۔ بی

مہاراشٹرا میں کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کی اجرائی

نئی دہلی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے ساتھ اپنے راستے الگ کرلینے کے بعد کانگریس نے 15 اکٹوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے 143 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں سینئر لیڈر شیواجی راؤ موگھے اور دوسرے قائدین بھی شامل ہیں۔ پارٹی نے اپنی پہلی فہرست کل ہی جاری کی تھی ۔ پردیش کانگریس کے ترجمان سچن ساونت ک

ادھو ۔ راج ٹھاکرے : سیاسی دوستی کی کوشش ؟

ممبئی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کی سیاست میں حالات کی تبدیلی کا سلسلہ جاری دکھائی دیتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اپنے چچا زاد بھائی راج ٹھاکرے سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ ادھو نے راج ٹھاکرے کی صحت سے متعلق دریافت کرنے کیلئے فون کیا تھا ۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد سے دونوں ٹھاکرے ب

اوما بھارتی کی معذرت پر مقدمہ سے دستبرداری ممکن : ڈگ وجئے سنگھ

بھوپال 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ اگر سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر عدالت میں معذرت کریں تو وہ ہتک عزت کے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرنے تیار ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اوما بھارتی عدالت میں ان سے معذرت کریں او

دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹا جائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ

کولم 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی اور تخریب کاری کے مسائل سے موثر انداز میں نمٹا جایگا ۔ راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایک خانگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی ‘ تخریب کاری اور علیحدگی پسندی کے مسائل کا سامنا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ ان مسائل کو حل کرلیا

آسام و میگھالیہ سیلاب میں جملہ 85 اموات : این ڈی آر ایف

گوہاٹی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام اور میگھالیہ میں سیلاب اور شدید بارش سے کئی علاقے زیر آب آجانے کے نتیجہ میں جملہ 85 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے یہ بات بتائی ۔ این ڈی آر ایف کے سربراہ او پی سنگھ نے کہا کہ ایک ہفتے تک سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے عمل میں مصروف رہنے کے بعد اب این ڈی آر ایف نے اپنی توجہ ب

نواز شریف کا بیان پاکستانی فوج کے احساسات کا ترجمان : کانگریس

نئی دہلی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ ان کی یہ تقریر پاکستانی فوج کے احساسات کا چربہ ہے کیونکہ فی الحال پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم کو اسلام آباد میں عوام کے احتجاج کا سامنا ہے ۔ کانگریس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وزیر اع

سیلاب سے نمٹنے مرکز ۔ ریاست تعاون ضروری

گوہاٹی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ مسٹر کرن رجیجو نے آج کہا کہ سیلاب سے نمٹنے میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے مابین بہتر اور تیز تعاون ہونا چاہئے ۔ آسام میں سیلاب سے متاثرہ گول پارہ ‘ کامروپ رورل اور دھوبری اضلاع کا فضائی سروے کرنے کے بعد رجیجو نے کہا کہ سب سے پہلے تو کسی آفت سماوی یا تباہی سے متعلق پیش قیاسی

نیویارک میئر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

نیویارک ۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ وزیراعظم ہند نریندر مودی جو ہندوستان میں شہروں کو مزید ترقی یافتہ بنانے متعدد پراجکٹس کا آغاز کرچکے ہیں ، اُس سلسلہ کی کڑی میں انھوں نے آج نیویارک کے میئر بِل ڈی بلاسیو سے ملاقات کی جہاں بڑے بڑے شہروں کو درپیش مسائل خصوصی طورپر دہشت گردی کے خطرات ، پولیس ، عوامی اجتماع اور بھیڑ بھاڑ سے نمٹ

داعش کے علاقوں اورآئیل ریفائنریز پر اتحادی حملے

لندن ؍دمشق ۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) داعش مخالف امریکی اتحادیوں کی جانب سے دوسرے روز بھی جنگجوئوں کے زیرِقبضہ آئیل ریفائنریز کو نشانہ بنایا گیا،تازہ کارروائی میں اسلامک اسٹیٹ کے 4 ٹینک اور متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے عراق میں امریکہ اور اتحادیوں داعش مخالف فضائی کارروائیوں میں شمولیت کی منظو

شکاگو:ایئرکنڑول میںآگ، سیکڑوں پروازیں منسوخ

شکاگو۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) شکاگو کے 2اہم ہوائی اڈوں پرآگ لگنے کے باعث سیکڑوں پروازیںمنسوخ ہوگئیں،حکام کے مطابق ائیرپورٹس کے ریڈار سسٹم میںآگ لگ جانے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن منسوخ کر نا پڑا۔

سنکیانگ میں بم دھماکے،چینی پولیس کی فائرنگ،50افراد ہلاک

سنکیانگ ۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے علاقے سنکیانگ میں دھماکوں کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے 50شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔چینی میڈیا کے مطابق دو پولیس تھانوں اور دو دکانوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 4 پولیس افسر اور 6 شہری ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بظاہر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کر دی جس سے 50 ا

جنوبی افریقی تاجرین کا ’’میک ان انڈیا ‘‘ منصوبہ کا خیرمقدم

جوہانسبرگ ۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کے آغاز کے بعد جنوبی افریقہ کی تاجربرادری نے اس مہم کا زبردست خیرمقدم کیا ہے جو ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارت کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر جوہانسبرگ میں ہندوستانی مشن کے سربراہان نے ایک اجلاس کے دوران اپنے منص