محبوب نگر کے دینی مدارس کے نظماء کو اطلاع

محبوب نگر /10 ستمبر ( فیاکس ) مدرسہ اتحاد بورڈ محبوب نگر سروا سکھشا ابھیان سے امداد حاصل کرنے والے مدارس کے نظماء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پروسیڈنگ 2014-15 میں جو شرائط ہیں ان کو لاگو نہ ہونے کیلئے پراجکٹ آفیسر محبوب نگر ریاست کے پراجکٹ آفیسرس سے نمائندگیاں کی جارہی ہیں اور ڈپٹی چیف منسٹر صاحب کو بورڈ کی جانب سے ایک میمو دیا گیا ہے ۔ مزید مع

اردو اکیڈیمک انسٹرکٹر کیلئے روسٹر سسٹم برخواست کرنے کا مطالبہ

نظام آباد /10 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) جناب حفیظ احمد قادری صدر و جناب محمد عبدالقدیم جنرل سکریٹری اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع نظام آباد اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا ہے کہ حکومت نے 593 مطلوبہ جائیدادوں کے منجملہ صرف 112 اکیڈمک انسٹرکٹر کی جائیدادیں منظور کی ہیں اور ان 112 جائیدادوں کو بھرتی کرنے کیلئیبھی روسٹر سسٹم لاگو کیا گیا ہے

تلنگانہ تہذیب کی مخالفت ناقابل برداشت

ورنگل /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں کالوجی تقاریب میں شرکت کیلئے پہونچے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے جرنلسٹ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حقائق پر مبنی رپورٹ کو ہی شائع کریں ۔ تلنگانہ میں رہنا ہے تو تلنگانہ تہذیب اور تلنگانہ عوام کی عزت کرنا سیکھیں ۔ تلنگانہ کے خلاف کام کرنے والے جرنلسٹ کو بخشا نہیں جائے گا ۔ چیف منسٹر

میدک میں اردو کمپیوٹر مرکز کا معائنہ

میدک /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک میں اردو اکیڈیمی کی جانب سے چلائے جانے والے اردو کمپیوٹر مرکز کا ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفس کے عہدیدار جناب محمد شاکر نے اچانک معائنہ کیا ۔ انچارج مسٹر شیخ جمشید نے تمام تفصیلات سے واقف کروایا ۔ مسٹر جمشید نے میدک اردو کمپیوٹر مرکز پر نئے کمپیوٹرس کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا اور موجودہ سسٹمس

ریاستی سکریٹری محکمہ قبائیلی بہبود کا دورہ اوٹنور

اوٹنور /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سکریٹری محکمہ قبائیلی بہبود اسنیہا نے ہاسٹل طلبہ کو مینو کے مطابق غذاء کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر ہاسٹل عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اسنیہا نے اندرویلی منڈل مستقر کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیا لیہ ہاسٹل کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کل

معیاری تعلیم سے ہی سماج کی ترقی ممکن

کریم نگر /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعلیم کی ترقی پر بھی سماجی ترقی کا انحصار ہے ۔ اس لئے ہر فرد کو تعلیم کی فراہمی کیلئے کام کرنا سبھی کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیرپرسن ضلع پریشد کریم نگر ٹی اوما نے یوم بین الاقوامی خواندگی کے موقع پر شعبہ تعلیم بالغان کے زیر اہتمام منظم کردہ خواندگی ریالی کو جھنڈی دکھانے کے بعد من

ریاستی زرعی ڈائرکٹر کو تہنیت

یلاریڈی /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی زرعی کمیٹی ڈائرکٹر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے انڈور گرام پنچایت حدود میں ویکنم پلی سے تعلق رکھنے والے گنگاریڈی کو گرام پنچایت ارکان نے زبردست تہنیت پیش کی ۔ تنگاریڈی کو شال پوشی کرتے ہوئے ایم پی پی اوشماں پنچایت ارکان نے تہنیت پیش کی ریاستی سطح کی کمیٹی میں ہماری پن

لیفٹننٹ گورنر دہلی کا صدر جمہوریہ کو مکتوب

نئی دہلی۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے قومی دارالحکومت میں بی جے پی کو تشکیل حکومت کی دعوت دینے کیلئے صدر جمہوریہ سے اجازت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستوری روایات کی بنیاد پر وہ ایسا کر رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو موسومہ مکتوب میں نجیب جنگ نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں انہوں نے مختلف سیاسی

اوباما ۔ مودی ملاقات 29 – 30 ستمبر کو متوقع

واشنگٹن 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر بارک اوباما سے وائیٹ ہاوز میں 29 – 30 ستمبر کو ملاقات کرینگے ۔ اس ملاقات کے موقع پر دونوں قائدین امکان ہے کہ باہمی مفادات کے حامل بے شمار مسائل کے علاوہ ہند ۔ امریکہ حکمت عملی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے تعلق سے بھی غور کرینگے ۔ چونکہ یہ ملاقات دو دن پر

وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ ناقابل قبول : حکومت پاکستان

اسلام آباد 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں بحران کا شکار حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی قیادت والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ایک معاہدہ پر پہونچ گئی ہے اور اس کے بیشتر مطالبات کو قبول کرلیا گیا ہے تاہم ایک مطالبہ قبول نہیں کیا گیا کیونکہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے جو حکومت کی مصالحتی ٹی

ادتیہ ناتھ کی اشتعال انگیز تقریر الیکشن کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس وجہ نمائی جاری کی ہے۔ انہوں نے نوئیڈا میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے مہم کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز ریمارکس کئے تھے۔ ادتیہ ناتھ کے ان تبصروں پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ رائے دی