نظام دکن میر عثمان علی خاں کے کارناموں کو تلنگانہ کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا تیقن

حیدرآباد ۔ 10 ستمبر ( سیاست نیوز ) نظام دکن آصف جاہ سابع نواب میر عثمان علی خان کے کارناموں کو تلنگانہ کے تعلیمی نصاب میںشامل کرتے ہوئے تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کا ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی نے تلنگانہ کی عوام سے وعدہ کیا۔ آج یہاں مسجد جودی کنگ کوٹھی میں آصف جاہ صابع نواب میرعثمان علی خان کی 48و

تلنگانہ تحریک سے جگاریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی کی غداری

حیدرآباد۔10ستمبر(سیاست نیوز ) پارلیمانی حلقہ میدک کی بے مثال ترقی ‘ مقامی عوام کو درپیش بلدی برقی اور آبرسانی مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کو نہایت ضروری قراردیتے ہوئے نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی نے کہاکہ میدک ضمنی الیکشن میں کانگریس اور بی جے پی کے ددنوں امیدواروں کو یہاں کی عوام نے

95 سال کی عمر میں بھی 200 روپئے وظیفہ،عہدیداروں کا بزرگوں سے ظالمانہ مذاق

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( نمائندہ خصوصی ) : غربت اور ضعیفی انسان کو کس قدر مجبور کردیتی ہے کہ وہ زندہ رہنے کے لیے مہنگائی کے اس دور میں صرف 200 روپئے کی خاطر گھنٹوں قطار میں ٹھہر کر اپنی باری کا انتظار کرتا ہے اور جب کاونٹر پر اس کی باری آتی ہے اور کلرک یہ کہتا ہے کہ آپ کا کارڈ بوگس ہے یا آج نہیں کل آؤ ۔ تو ضعیف و ناتواں شخص کا دل خون کے آنسو ر

جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کے مطالبات اور ہراسانیوں سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حبیب نگر اور پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ یاداماں عرف تلسی جو محبوب نگر کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر شہر میں واقع افضل ساگر اپنے مائیکے آگئی تھی ۔ تلسی کو

جھلس جانے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست یوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ دلشاد بیگم جو بی بی کا چشمہ علاقہ کے ساکن احمد محی الدین کی بیٹی تھی ۔ 27 اگست کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

درخت سے پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے تمااپا جو پیشہ سے مزدور تھا حیات نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان کے قریب ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پولیس کانسٹیبل کی مشتبہ موت

ملازمت کی عدم دستیابی پر خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ سائی اکھیل نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انجینئیرنگ کی تکمیل کے بعد وہ ایک ملازمت کر رہا تھا تاہم کم تنخواہ کے سبب اس نے ملازمت ترک کردی تھی اور دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ جس

ٹی آر ایس حکومت کے 100 دن

تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بھی ماضی کے مہیب سائے منڈلاتے رہیں تو نئی حکومت کو اپنی کارکردگی کے مظاہرہ میں مشکل درپیش ہوگی۔ ٹی آر ایس حکومت نے نئی ریاست میں نیا اقتدار حاصل کرکے اپنے 100 دن مکمل کرلئے ہیں۔ اس کے ناقدین اور اپوزیشن نے حکومت کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا ہے تو حکومت نے اپنے حصہ کے طور پر اب تک متوازن رول ادا کیا ہے۔ ک

مسجد کی چھت گرنے سے 24 نمازی جاں بحق

لاہور ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے داروغہ والا میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے 24 نمازی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر نماز ظہر کے وقت پیش آیا ۔ نماز کی باجماعت ادائی کے دوران مسجد کی دومنزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہوگئی اور نمازی اس کے ملبے تلے

کیمرون کا سر نیزے پر دیکھنا چاہتی ہوں: برطانوی دوشیزہ

لندن ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک جنگجو دوشیزہ نے کہا ہے، ’’میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا سر نیزے کی نوک پر دیکھنا چاہتی ہوں کیونکہ کیمرون مسلمانوں کے خلاف جنگ کو طاقت دے رہے ہیں‘‘۔ برطانیہ کی شہری جہادی لڑکی کے بارے میں اس یقین کا اظہار کیا جا رہا کہ وہ شام میں لڑنے والی عسکری تنظیم داعش میں شامل

سعودی عرب:50 کروڑ ڈالرزمالیت کی منشیات ضبط

ریاض ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں حکام نے گزشتہ چھ ماہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک ارب اسی کروڑ ریال (پچاس کروڑ ڈالرز) مالیت کی مختلف منشیات پکڑی ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کل ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے ، ’’چھاپہ مار کارروائیوں میں برآمد کی گئی منشیات میں سوا سات کلو گرام غیر

احرارالشام کے سربراہ سمیت 40 افراد دھماکے میں ہلاک

دمشق ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک بڑے باغی جنگجو گروپ کے سربراہ حسن عبود المعروف ابو عبداللہ الحماوی سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق بم دھماکے میں باغی گروپ احرارالشام کے متعدد لیڈر مارے گئے ہیں۔ شام ک

مسلم رہنماؤں کی پیرس اپیل، د اعش کی سفاکیت کی مذمت

پیرس ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سرکردہ مسلم رہنماؤں نے عراق اور شام میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کی ہولناک سفاکیت ،لوگوں کو اجتماعی طور پر قتل کرنے اور انھیں غائب کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان مسلم رہنماؤں نے منگل کو فرانسیسی دارالحکومت کی جامع مسجد سے ’’پیرس اپیل ‘‘ کے نام سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہ

افغانستان میں امریکی فضائی حملہ 14 افراد ہلاک

کابل ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 14 افراد بشمول عام شہری مشرقی افغانستان میں پیش آئے ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ صوبہ کُنار کے گورنر کے ترجمان عبدالغنی مصمم کا کہنا ہے کہ ضلع نارانگ میں پیش آئے فضائی حملے میں 14 افراد مارے گئے۔ مصمم نے کہا کہ کل کے اس حملہ میں 13 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ صدر حامد کرزئی

پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نیم قبائلی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئ