ہزاروں مخالف حکومت احتجاجیوں کا اسلام آباد مارچ

اسلام آباد ؍ لاہور ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں مخالف حکومت احتجاجیوں نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کیا جبکہ تشدد کے اندیشوں کے پیش نظر دارالحکومت کو فصیل بند قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے لمحہ آخر میں پرامن مظاہرہ کی اجازت دی جس سے ان کے حوصلے اور بلند ہوگئے۔ ایسے وقت جبکہ ملک

پھولن دیوی کے قاتل کو سزائے عمر قید اور ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈاکو سے سیاستداں بننے والی پھولن دیوی جس کا 2001 ء میں قتل کردیا گیا تھا جس کے لئے واحد ملزم شیر سنگھ رانا کو دہلی کی عدالت نے سزائے عمر قید سنائی ہے جبکہ ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج بھرت پراشر نے عوام سے کھچا کھچ بھری عدالت میں سزا کا اعلان کیا جہاں ملزم کے رشتہ داروں ک

علحدہ ریاست ودربھا کے مطالبہ کو عوام کی تائید حاصل نہیں: شیوسینا

ممبئی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شیو سینا نے آج ایک بار پھر مہاراشٹرا سے ایک علحدہ ریاست ودربھا کے قیام کے مطالبہ کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست ودربھا کے مطالبہ میں اب وہ شدت اور جان باقی نہیں رہی اور وہ لوگ جو علحدہ ریاست کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کردینے کے بدخواہ ہیں۔ ماقبل انتخابات کئی زیر التواء معامل

زمینی سرنگ دھماکہ میں بی ایس ایف جوان بال بال بچ گئے

ملکانگیری( اڈیشہ ) ۔/14اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) ماؤسٹوں کی جانب سے ایک سڑک کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے بی ایس ایف کے 12جوان اور ریاستی پولیس کے کچھ اہلکار بال بال بچ گئے۔ ملکانگیری کی جس سڑک سے جوانوں کا قافلہ گزررہا تھا، اس کے بارودی سرنگ سے گزرنے کے صرف چند سیکنڈس کے اندر زور دار دھماکہ ہوا لیکن تب تک ان کی گاڑی وہاں سے گزر

پاکستانی افواج کی چھٹویں بار بلا اشتعال فائرنگ

جموں۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کل چھٹویں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموںو کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ محکمہ دفاع کے پی آر او لیفٹننٹ کرنل منیش مہتانے کہا کہ پاکستانی افواج نے خود کار ہتھیاروں کے ساتھ ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد ہندوستانی اف

خاتون کو فیس بک پر ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

بھوبنیشور۔/14 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ نے ایک خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹ کھولنے اور اس سے شادی کرنے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ کرائم برانچ کے عہدیدار نے بتایاکہ 28 سالہ ملزم راجو رام بسوال کو خاتون کی جانب سے درج کردہ شکایت کی بنیاد پر بھوبنیشور میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کیا گ

ملائم سنگھ ’ ہیجڑے ہیں‘ : اعظم خاں

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں جنہیں اُتر پردیش میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہ خود ’ مزید مشکلات ‘ میں ڈالنے کا ذہن بناچکے ہیں کیونکہ انہوں نے ملائم سنگھ کے بارے میں جو کچھ کہا اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب رام پور میں ایک جلسہ سے خطاب کر

بی جے پی پر فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے جن کی پارٹی اترپردیش میں اقتدار پر ہے، آج بی جے پی پر ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے تشدد کے حالیہ واقعات کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات بین فرقہ جاتی تنازعات تھے اور یہ فسادات بالکل نہیں تھے۔ انہوں نے فر

انشورنس بل راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن کے دباؤ میں آکر حکومت نے آج متنازعہ انشورنس بل کو راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا۔ جس کے لئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی تھی جس کی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے تائید کرتے ہوئے ارکان کو مطلع کیا کہ پیانل کو اس بل کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آئندہ سیشن کے پہلے ہفتہ کے آخری روز

آسام میں رات کا کرفیو برقرار

گولاگھاٹ( آسام ) ۔/14اگسٹ،( سیاست ڈاٹ کام ) گولا گھاٹ ڈسٹرکٹ کے گڑبڑ زدہ اور یم گھاٹ علاقہ میں رات کا کرفیو برقرار رکھا گیا ہے جو آسام۔ ناگالینڈ سرحد کے قریب واقع ہے پڑوسی ریاست کے کچھ شرپسندوں کے ذریعہ ایک نوجوان کے قتل، لوٹ مار و آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جو شام 6بجے تا صبح 6بجے کے درمیان ہوگا۔ حکومت آسا

پائلٹ محو خواب ، طیارہ حادثہ ٹل گیا

ممبئی ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو یقیناً پڑھنے والوں کو خوفزدہ کردے گا ۔ ممبئی سے برسلز کیلئے جیٹ ایرویز کا طیارہ ترکی کی حدود پرواز سے گزرنے کے دوران انقرہ ہوائی اسپیس میں 5000 فٹ نیچے آگیا کیوں کہ بوئنگ 777 کا کمانڈر محو خواب تھا اور اس کی معاون خاتون پائلٹ اپنے ٹیبلیٹ کے ساتھ مصروف تھی ۔ اس واقعہ کے بعد ڈائریک

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان آج پانچویں ٹسٹ کا آغاز

لندن۔14اگست(سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ دو مقابلوں میں شرمناک ناکامیوں کے بعد ہندوستان سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں کل انگلینڈ کا پھر ایک مرتبہ سامنا کرے گاتاہم مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت مہمان ٹیم کو اس مقابلہ میں کامیابی ضروری ہے تاکہ سیریز کو 2-2سے برابر کرسکے ۔ لارڈس میں یادگار کامیابی حاصل کرنے کے بعدہندوستانی ٹیم اچانک سیری

جنید اور وہاب کا شاندار مظاہرہ ‘ سری لنکا261/8

کولمبو۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے کے کریئر کا 149 اور آخری مقابلہ سری لنکا کیلئے کم از ـم پہلے دن بہتر مقابلہ ثابت نہیں ہوپایا ہے‘ جیسا کہ پاکستانی فاسٹ بولروں کی جوڑی جنید خان اور وہاب ریاض نے مجموعی طور پر 7وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کو یہاں شروع ہوئے دوسرے ٹ

ہندوستانی بیٹسمینوںنے مجھے آسان نشانہ سمجھا:معین

لندن۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سیریز کے دوران انگلش آل راؤنڈر معین علی میزبان ٹیم کیلئے ایک نئی دریافت ثابت ہوئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بیٹسمینوں نے انہیں آسان نشانہ تصور کیا تھا جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے ۔معین علی رواں سیریز کے چار مقابلوںمیں 22.94 کی اوسط سے 19وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں م