دلیپ کمار کو بھارت رتن دینے کانگریس رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹل بہاری واجپائی اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمان نے شہرۂ آفاق اداکار دلیپ کمار کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’’بھارت رتن‘‘ دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کردہ مکتوب میں راجیہ سبھا رکن بالا

۔15 کروڑ غریب عوام کو بینک اکاونٹس کی فراہمی

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل یوم آزادی کے موقع پر توقع ہیکہ غیرمعمولی مالی شمولیت اسکیم کا اعلان کریں گے جس کے ذریعہ 15 کروڑ غریب عوام کو بنک اکاونٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس پر 5 ہزار روپئے کی اوور ڈرافٹ سہولت کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپئے کا حادثاتی انشورنس بھی فراہم کیا جائے گا۔ دو مرحلوں پر مشتمل ا

ہائیکورٹ ججس کے تقرر کیلئے نیا میکانزم پارلیمنٹ میں دو بلز منظور

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں عدلیہ کی مزاحمت کے باوجود تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آج دو بلز کو منظوری دیدی جس کے ذریعہ ہائیکورٹ ججس کے تقرر کیلئے نیا میکانزم اختیار کیا جائے گا اور کولجیم سسٹم برخاست کردیا جائیگا جس پر کئی گوشوں سے نکتہ چینی ہورہی تھی۔ راجیہ سبھا نے آج 121 ویں دستوری ترمیم کو بھاری اکثریت سے منظوری دے دی

پاکستان کی یوم آزادی پر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو آج یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر وہ عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ پیام ایسے وقت دیا جبکہ دو دن قبل ہی انہوں نے پاکستان پر بالواسطہ جنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کے اس تبصرہ پر پاکستان نے شدید ردعمل

اے ٹی ایم سے رقم کی متواتر نکاسی مہنگی پڑے گی

ممبئی۔ 14 اگست (پی ٹی آئی) آر بی آئی نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے شرائط عائد کئے ہیں۔ نومبر سے جو بھی شخص اے ٹی ایم سے متواتر رقم نکالے گا ، اس پر سرویس چارج عائد ہوگا۔ دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم سے ہر ماہ صرف 3 مرتبہ رقم نکالنے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ ہندوستان کے 6 میٹرو پولیٹن شہروں میں اکاؤنٹ ہولڈر اپنے بینک سے 5 مرتبہ رقم نکال سکتے ہیں۔

موبائل سرویس چارجس میں عنقریب اضافہ

نئی دہلی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹیلیکام اینڈ ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کے چیرمین کے ریمارک سے حوصلہ پاکر کہ موبائل شرحوں میں اضافہ کیا جاسکتا، ریلائنس کمیونیکیشن نے کہا کہ جب وہ موجودہ 25 فیصد موبائل سرویس ڈسکاؤنٹ کو گھٹاکر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ کردے گا۔ ریلائنس کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹیو ونود سواہنے نے کہا کہ اُن کی کمپنی بہت جلد موب

صادق جمال انکاؤنٹر کیس پولیس عہدیدار کی درخواست ضمانت

احمدآباد۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے 2003ء کے صادق جمال انکاؤنٹرکیس کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کو آج ایک نوٹس جاری کردی ہے۔معطل شدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترون بروت نے ضمانت کی درخواست داخل کی ہے۔ اس سلسلے میں یہ نوٹس دی گئی ۔ جسٹس اننت ایس دیو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اگست کو مقرر کی ہے۔ اپنی درخواست ضمانت

اِسرائیل کو اسلحہ کی سربراہی سے وائیٹ ہاؤز لا علم

واشنگٹن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے پنٹگان سے گذشتہ ماہ اسلحہ کا ذخیرہ حاصل کیا اور اس کیلئے وائیٹ ہاؤز یا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی منظوری حاصل نہیں کی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ اطلاع دی۔ امریکہ اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی مہم کے پیش نظر اوباما انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی سربراہی پر کنٹرول کئ

کشمیر ی عوام کو پاکستان کی سفارتی تائید کا ادعا

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ہند۔ پاک معتمدین خارجہ بات چیت سے چند دن قبل پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے یہ اشتعال انگیز بیا ن دیا ہیکہ کشمیر کے عوام کو پاکستان کی مکمل سفارتی اور اخلاقی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو ان کا جائز حق قرا ر دیا۔ دوسری طرف کشمیر میں پاکستانی فوج جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے

جمہوری اقدار کو پامال کرنے کی کوششیں افسوسناک

نئی دہلی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی اقدار کو پامال کرنے کی کوششوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہمارے پارلیمانی اداروں کی شان و شوکت کو بحال کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ جمہوریت کی برقراری کو یقینی بنانا ہی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور خلل اندازی پر شدید ناراضگی

غزہ میں جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع

غزہ ؍ یروشلم ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اور حماس نے آج غزہ میں 5 دن جنگ بندی کی تردید سے اتفاق کیا جبکہ کل رات دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ فلسطینی راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں اسرائیل نے بھی فضائی حملے کئے۔ تاہم دونوں فریقین نے اس لڑائی کو ختم کرنے کیلئے بات چیت کا مزید موقع فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس لڑائی میں 2

لٹل انڈیا فسادات مقدمہ ، ہندوستانی کو 25 ماہ کی سزائے قید

سنگاپور 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں لٹل انڈیا کے علاقہ میں گزشتہ ڈسمبر میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں ایک 42سالہ ہندوستانی کو 25 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی اس طرح وہ چھٹا ہندوستانی بن گیا جسے گزشتہ 40 سال میں سڑکوں پر بدترین تشدد کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

فلسطین کو سری لنکا کی 10 لاکھ امریکی ڈالر امداد کا اعلان

کولمبو 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا نے آج اعلان کیاکہ سری لنکا فلسطین کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ راجہ پکسا جاریہ سال جنوری میں فلسطین کا دورہ کرچکے ہیں اور فلسطینی کاز کے طویل عرصہ سے حامی ہیں۔ وہ سری لنکا کی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کمیٹی کے بانی صدر بھی ہیں۔ اُنھوں نے اُمید ظاہرکی کہ غ

انسدادِ دہشت گردی 10 کروڑ ڈالرز کا سعودی عطیہ

نیویارک 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون بھی موجود تھے ۔ سعودی عرب نے دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مرکز برائے انسداد دہشت گردی (آئی سی سی ٹی) کو دس کروڑ ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔امریکہ میں متعین سعودی سفیرعادل الجبیر نے اقوام متحدہ (نیویارک) میں منع

عراقی فوج اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، مہلوکین میں 4 بچے شامل

بغداد 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج اور عسکریت پسندوں میں بغداد کے مغرب میں جھڑپ کے دوران کم از کم 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے کہاکہ عراق کا انسانی بحران عروج پر پہونچ چکا ہے کیونکہ انتہا پسند دولت اسلامی گروپ یلغار کرتا جارہا ہے۔ جون میں اپنی جارحانہ کارروائی کے بعد القاعدہ سے ترک تعلق کرنے والے گروپ نے عراق کے بیشتر شمالی ا

کرد تنظیمیں داعش کیخلاف لڑائی ترک کر دیں : ایران

بغداد14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان میں موجود مسلح ایرانی کرد تنظیموں کو تہران حکومت نے شدت پسند مذہبی تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کے خلاف لڑائی سے روک دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق کردستان میں موجود کرد گروپوں کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایران کے دباؤ کے بعد مسلح گروپوں سے کہا ہے کہ وہ داعش

برازیل :صدارتی امیدوار کامپوس طیارہ حادثے میں ہلاک

سانتوس (برازیل) ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں صدارتی امیدوار ایدوآردو کامپوس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شہر سانتوس کے قریب تباہ ہونے والے اس طیارے میں سات افراد سوار تھے۔ ان میں صدارتی امیدوار ایدوآردو کامپوس، اْن کے فوٹو گرافر اور کیمرہ مین کے علاوہ کامپوس کے ایک مشیر اور دو

لازمی فوجی خدمات کا منصوبہ زیر غور نہیں: سعودی وزیر

رفحا۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فوج میں شہریوں کی لازمی فوجی خدمات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تمام طبقات، ملٹری کالجز اور دیگر عسکری تربیتی مراکز فوج میں بھرتی کے لیے حسب ضرورت افرادی قوت مہیا کر رہے ہیں۔ اس لیے تمام شہری

ہند ۔ پاک تعلقات میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ

اسلام آباد 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کرتے ہیوئے کہاکہ ہند ۔ پاک تعلقات میں ’’یہی کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے‘‘ اور اِس مسئلہ کی پرامن یکسوئی سے باہمی تعلقات میں اضافہ کی نئی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم مسئلہ کشمیر کی پرامن یکسوئی چاہتے ہیں اور پورے خلوص کے س