میری مسجد کس نے تعمیر کی؟ مذہبی رواداری کا مظاہرہ

لاہور ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی عدم رواداری، فرقہ وارانہ کشیدگی اور عمومی مخالف مسلم رجحانات کے اِس پُرآشوب دور میں ہنوز ایسے لوگ موجود ہیں جو انسانیت اور رواداری کے اُصول پر عملاً کاربند ہیں۔ افتخار فیملی پاکستان کے دیہی پنجاب کے ایک موضع میں رہنے والے چند مسلم خاندانوں میں سے ہے۔ وہ اپنے قرب میں واقع واحد مسجد کے نگرانگار ہی

روس کا یوکرین کے اہم سرحدی قصبے پر قبضہ

کیف ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے کہا ہے کہ جنوب مشرق میں اس کے ایک اہم سرحدی قصبے نووازووسک پر روسی فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔ یوکرین کی سلامتی اور دفاع کی کونسل نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ اس علاقے کے گردونواح کے بیشتر دیہاتوں پر قبضہ ہو چکا ہے۔ ادھر صدر پیٹرو پوروشنکو نے ترکی کا دورہ منسوخ کر کے سلامتی اور دفاع کی کونسل کا ہنگا

ترکی کے داؤد اوگلو کی نئی حکومت

انقرہ ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے نئے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے تمام کلیدی وزراء کو دوبارہ مقرر کرلیا ہے جنہوں نے نئے صدر رجب طیب اردغان کی قیادت میں کام کیا ہے، اس کے ساتھ نئی حکومت کیلئے کام کاج کا تسلسل قائم ہوگیا ہے۔ اردغان جو زائد از ایک دہے سے ترک سیاست پر غالب ہیں، انہیں کل ترکی کے پہلے عوامی منتخب صدر کی حیثیت سے حلف دلا

سڑک حادثات تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) ملک پیٹ ایل بی نگر اور ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ اودشوینی جو پیشہ سے مزدور تھی ملک پیٹ علاقہ کے ساکن انجیا کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ وہ کل وینکٹا دری تھیٹر کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آ:ے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی

وزیر اعظم مودی نے کثیر تعداد میں وزراء کو غیر مرکوز اختیارات دیئے: جیٹلی

نئی دہلی /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس و دفاع ارون جیٹلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ایسا لیڈر ظاہر کرنے کی کوشش کی، جو اپنے وزراء کو زیادہ سے زیادہ غیر مرکوز اختیارات عطا کرتا ہے، حالانکہ عوام کا خیال اس کے برعکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی جنھوں نے سیاست کا کھیل تبدیل کردیا ہے، ان کی حکومت کی ہدایات بالکل واضح ہو

چار عراقی سپاہی جھڑپوں میں ہلاک

بغداد ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراقی سپاہیوں اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ساتھ بغداد کے جنوب میں پیش آئی جھڑپوں میں چار سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ عہدہ دار نے کہا کہ ایک گھنٹہ طویل جھڑپیں لطیفیہ میں پیش آئیں، جو بغداد کے لگ بھگ 30 کیلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ کم از کم 14 عسکریت پسند بھی ان

یورپ کو گیس سپلائی میں خلل کا روسی انتباہ

ماسکو ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے توانائی کے وزیر آلگزانڈر نوواک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں یورپ کیلئے روسی گیس کی سپلائی میں خلل آسکتاہے۔ یہ بات انہوں نے یوکرائن کے بحران کے حوالے سے روس پر بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے تناظر میں کہی ہے۔ ماہرین کی رائے میں روس خام مال کے اپنے ذخائر کو سیاسی دباؤ کیلئے استع