Month: 2014 اگست
کوکٹ پلی میں ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/16اگسٹ،( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 27سالہ کے بالیا جو کتہ پیٹ کا ساکن تھا اس کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی پولیس ذرائع کے مطابق شادی کے کچھ عرصہ بعد سے بالیا پریشان رہنے لگا تھا۔ جس نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
بیوی سے فون پر بحث کے بعد شوہر کی خودکشی
حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) سیل فون پر بیوی سے بحث و تکرار کے بعد دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 22سالہ اشوک نامی شخص نے 13اگسٹ کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودکو آگ لگالیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
موصل ڈیم پر قبضہ بحال کرنے کرد افواج کی مساعی
سلیمانیہ ( عراق ) 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کردش افواج نے امریکی جنگی طیاروں کی بمباری کے دوران عراق کے سب سے بڑے ڈیم موصل ڈیم پر کنٹرول بحال کرنے کیلئے اپنی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس ڈیم پر آئی ایس آئی ایس جہادیوں کا قبضہ ہوگیا ہے ۔ ایک سینئر کرد فوجی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ میجر جنرل عبدالرحمن کورینی نے بتایا کہ کرش پشمرگہ کی جانب سے
شام اور عر اق میں شکست کی صورت میں جہادی برطانیہ کیلئے خطرہ
لندن ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں آئی سس کی ناکامی کی صورت میں ان ممالک میں گئے ہوئے برطانوی جہادی تیزی کے ساتھ واپس آسکتے ہیں جس کے نتیجے میں برطانیہ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت شام میں 500 کے قریب برطانوی جہادی لڑائی میں مصرو
لاپتہ ملائیشین طیارے کے مسافروں کے اکاؤنٹس سے رقم کا سرقہ
کوالالمپور ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوالالمپور سے اڑان بھرکر بحرہند میں لاپتہ ہوجانے والے ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کے چار مسافروں کے بینک اکاؤنٹس سے 30 ہزار ڈالرز چرانے کے الزام میں ملائیشیا میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مذکورہ جوڑے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان میں سے بینک میں ملازمت کرنے والی خاتون پر الزام ہے کہ ا
بکتر بند گاڑیوں پر یوکرینی فوج کی فائرنگ
کیف۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے سرحد پار کرکے آنے والی روسی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو رات گئے روس کی بکتر بند گاڑیوں نے یوکرینی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پیٹروشینکو نے اس وقعے پر برطانو ی وزیر اعظم
آئی اے ای اے سربراہ کا دورۂ ایران
ٹوکیو ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) یوکیا امانو نیوکلیر توانائی پر مذاکرات کے لئے اتوار کو تہران پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر ایران حسن روحانی سے ملاات کریں گے تاکہ نیوکلیر توانائی پر ایران کے موقف کے بارے میں اُن سے معلومات حاصل کی جاسکیں۔ آئی اے ای اے کے ایرانی نمائندہ رضا نجفی نے یہ بات کہ
ہند ۔ سنگاپور تجارتی تعلقات میں مزید استحکام
سنگاپور ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سنگاپورنے آج تجارت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر باہمی رضامندی کا اظہار کیا جس میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران 4.2 بلین ڈالرس سے 19.4 بلین ڈالرس کا اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اُن کے سنگاپور ہم منصب کے شان موگھم نے دو رخی تعلقات کی تمام تر تفصیلات پر مذ
داؤد ابراہیم کی جائیداد کی قرقی کیلئے عدالت کا حکم
نئی دہلی 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور ان کے ساتھی چھوٹا شکیل کے خلاف تازہ جائیداد قرقی کارروائی انجام دینے کے لئے دہلی کی ایک عدالت نے حکم دے دیا ہے۔ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں مفرور ان دونوں کی جائیدادوں کو قرق کرلیا جائے گا۔ 1993 ء کے ممبئی بم دھماکوں کیس میں ان کے خلاف کارروائی کرنے دہلی پولیس کی درخواس
امیت شاہ کو 11 کروڑ عوام کو سمندر میں ڈبونا ہوگا : کانگریس
نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ اگر امیت شاہ ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانا چاہتے ہیں تو انہیں گیارہ کروڑ افراد کو بحیرہ ہند میں ڈبودینا ہوگا ۔ شکیل احمد نے ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانے بی جے پی صدر کے نعرہ پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیارہ کروڑ عوام نے کانگریس کو ووٹ دیا ہے