سدی پیٹ میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

سدی پیٹ ۔ 20اگست ( ذریعہ فیاکس) جناب محمد یوسف الدین معتمد حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق حج کمیٹی سدی پیٹ کی جانب سے عازمین حج کیلئے دوسری تربیتی کلاس کا انعقاد 26اگست ‘29شوال بمقام مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ ‘بوقت صبح 10.30 بجے عمل میں لایا جائے گا ۔ بصدارت الحاج جناب محمد غوث محی الدین صدر حج کمیٹی سدی پیٹ کریں گے ۔ مہمان خصوصی جناب محمد فارو

بودھن میں زلزلہ کی افواہیں

بودھن۔20اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ رات 12بجے بودھن شہر میںزلزلہ کی آمد کی افواہیں زور شور سے گشت کرنا شروع ہوگئی ‘ عوام ایک دوسرے کو فون کر کے اپنی اپنی خیرخیریت دریافت کرتے رہے ۔ رات تین بجے کسی نے ذخیرہ اب بلال کا پشتہ ٹوٹ جانے کی افوا اڑا دی‘ بیشتر لوگ ساری رات اپنے گھروں کے سامنے سڑکوں پر گذار دی ‘ رات چار بجے کے بعد ٹی وی چینل

ہند ۔ پاک بات چیت کی منسوخی حکومت کی کمزور پالیسی کا نتیجہ

نئی دہلی ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج ہند ۔ پاک بات چیت کی منسوخی کے بارے میں این ڈی اے پر اپنے تنقیدی حملے کو جاری رکھا ، حالانکہ حکومت اور بی جے پی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بیک وقت علحدگی پسندی کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے حکومت ہند سے بات چیت نہیں کرسکتا ہے ۔ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ یہ م

روزہ زبردستی تڑوانے کا معاملہ

نئی دہلی۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کو آج یہاں ایک عدالت نے مہاراشٹرا سدن میں رمضان کے دوران آئی آر سی ٹی سی ملازم کو جو روزہ سے تھا ، مبینہ طورپر زبردستی کھانا کھلادینے کے پیش نظر شیوسینا ایم پی راجن وچارے کے خلاف درج ایف آئی آر کی شکایت پر کی گئی کارروائی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے پول

مرکزی وزیرداخلہ نے یو پی اور بہار کے سیلاب کا جائزہ لیا

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوپی اور بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں ریاستوں کو تیقن دیا کہ مرکز کی جانب سے ان کی بھرپور امداد کی جائے گی۔ وہ قومی عاملہ کمیٹی برائے آفات سماوی انتظامیہ کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں انہوں نے دونوں ریاستوں کی سیلاب کی

ہند ۔ پاک مذاکرات پر حکومت کے موقف کی ستائش

لکھنؤ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان قبل ازیں بھی مقررہ ہند ۔ پاک ملاقات سے قبل علحدگی پسندوں سے بات چیت کرچکا ہے۔ یہ کہتے ہوئے صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہاکہ لیکن پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت ہند نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان سے کہہ دیا ہیکہ وہ یا تو ہندوستان سے بات چیت کریں یا علحدگی پسندوں سے۔ انتخاب اس کی ذمہ داری ہے۔ ا

ڈیزل کی فروخت پر نقصانات بڑھکر 1.78 روپئے فی لیٹر

نئی دہلی ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اب تک کی نچلی سطح تک پہونچنے کے بعد ڈیزل کی فروخت پر نقصانات بڑھتے ہوئے 1.78 روپئے فی لیٹر تک پہونچ گئے ہیں ، جس سے قوم کے سب سے زیادہ زیراستعمال ایندھن کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے امکان میں تاخیر پیدا ہوگئی ہے ۔ نقصانات یا چلر قیمت فروخت اور درآمدی لاگت کے درمیان فرق اب تک کی سب سے نچلی سطح پر اگس

عراق میں داعش کی بے رحمی ،مسلم دانشوروں کی مذمت

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کی جانب سے عراقی اقلیتوں پر مظالم ’’نسل کشی سے بدتر‘‘ ہیں۔ ہندوستانی مسلم دانشوروں نے ایک اجلاس میں اسلام کے نام پر اس ’’بے رحمی‘‘ کی مذمت کی۔ ہندوستانی مسلمان اس بے رحمی سے صدمہ محسوس کرتے ہیں جو دولت اسلامیہ کے جنگجو مذہبی اقلیتوں، عیسائیوں، کردوں اور ی

لالو پرساد کے ساتھ اتحاد کی مدافعت

موتی ہاری ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے اس الزام پر کہ آر جے ڈی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد جے ڈی ( یو ) ’’جنگل راج ‘‘ کی راہ پر واپس ہوچلی ہے ، چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے آج لالو پرساد کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی وقت کے ساتھ اپنی اصلاح کرلیتا ہے ۔ انھوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ہر کسی کے کچھ خامیاں ہوت

نتیش کمار پر سینئر جنتادل(یو) قائد کی تنقید

پٹنہ ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل(یو)کے ایک سینئر قائد نے سابق چیف منسٹر نتیش کمار پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاست سے دستبردار ہوجانے کا مطالبہ کیا۔ راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد نے کہا تھا کہ نتیش کمار اتحاد قائم کرنے کیلئے ان کے پیروں پر گرگئے تھے۔ سینئر جنتادل (یو) قائد شکونی چودھری نے جن کے فرزند سمراٹ چودھری جتن رام م

امرسنگھ کی ملائم سنگھ سے ملاقات

لکھنؤ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رواں ماہ کے اوائل سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے ساتھ شہ نشین پر نظر آنے کے بعد پارٹی کے سابق لیڈر امر سنگھ نے آج ان سے بند دروازہ کی ایک ملاقات ان کی رہاش گاہ پر کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب امر سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو سے ان کی رہائش گاہ وکرما دتیہ مارگ میں آج صبح ملاقات کی

سبرامنیم سوامی کے دورہ سری لنکا پر ٹی این سی سی کی وضاحت طلبی

چنائی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر بی ایس گننادیسیکن نے آج مرکز سے وضاحت طلب کی ہیکہ بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے دورہ سری لنکا کن بنیادوں پر کیا ہے۔ جنگ کے بعد یہاں ٹاملس کی بازآباد کاری اور دوبارہ انہیں زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مذاکرات کا خی

پلاننگ کمیشن کو نیا روپ دینے کیلئے عوامی رائے طلب

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پلاننگ کمیشن کو موجودہ دور کے چیلنجس سے بہتر طریقہ سے نمٹنے کیلئے نیا روپ دینے کیلئے عوام سے رائے طلب کی ہے۔ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہیکہ وہ سرکاری ویب سائیٹ مائی گور ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر ایک خصوصی فورم کی سہولت بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نئے ادارہ کیلئے تجاو

صدر سری لنکا کا دورہ پاکستان ملتوی

کولمبو ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے نے جو جاریہ ماہ میں بعد ازاں پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے ممکن ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتشار کی وجہ سے اسے ملتوی کردیں گے ۔ حکومت سری لنکا نے دورہ کی تواریخ کا ہنوز اعلان نہ یں کیا ہے کیونکہ اسلام آباد فی الحال حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سرکاری عہدید

سادھوی پرگیہ پر آر ایس ایس کارکن کے قتل کا مقدمہ

بھوپال ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) نے آج آر ایس ایس کارکن سنیل جوشی کے قتل کا فرد جرم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر تین ملزمین کے خلاف خصوصی عدالت میں داخل کیا۔ پرگیہ ٹھاکر پہلے ہی سے عدالتی تحویل میں ہے، اس کے علاوہ دیگر ملزمین میں راجندر چودھری ، لوکیش شرمااور جتیندر شرما شامل ہیں۔ فرد جرم میں پرگیہ

کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ:سخت گیر حریت قائد گیلانی

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حریت کانفرنس کے قائد سید علی شاہ گیلانی نے جو آج نئی دہلی پہنچے پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی ۔ دریں اثناء چند افراد نے گیلانی کی آمد کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دہلی پولیس نے احتجاج پر قابو پانے چند افراد کو حراست میں لے لیا ۔ قبل ا زیں گیلانی نے