ناگپور کا تھرمل پاور اسٹیشن آج قوم کے نام معنون

ناگپور ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ناگپور سے قریب موڈا میں این ٹی پی سی کے سوپر تھرمل پاور اسٹیشن کو وزیراعظم نریندر مودی کل قوم کے نام معنون کریں گے ۔ دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بتیا کہ نریندر مودی کل یہاں ایک روزہ دورہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شہر میں منعقدہ دو یا تین تقریبات میں شریک ہوں گے ۔ نریندر مودی کے ہمراہ ان کے کابینی رفقاء بشم

پاکستانی افواج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

جموں ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے شاید کل کا ایک دن بھی جو آرام کیا ہے وہ بادل نخواستہ ہے کیونکہ دوسرے روز ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی پسندیدہ حرکت کی اور ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد ہندوستانی افواج کو بھی جوابی کارروائی کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ دریں اثناء محکمہ دفاع کے پبل

مودی کے پارلیمانی دفتر کا امیت شاہ کے ہاتھوں افتتاح

وارانسی ۔ 20 ۔ ا گست (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی دفتر کا افتتاح کیا جو وارانسی کے عوام کے منتخبہ نمائندہ ہیں۔ امیت شاہ کے یہاں پہنچنے پر بی جے پی ورکرس نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں ایرپورٹ سے رویندر پوری علاقہ کی جانب روانہ ہوئے جہاں نریندر مودی کا بحیثیت ایم پی دفتر

چینی دراندازی فورسیس نے ناکام بنادی : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چینی دستوں کی جانب سے دراندازیوں کے پس منظر میں ہندوستان نے آج کہا کہ اس کی مسلح افواج اس طرح کے واقعات پر ’’معقول سے کہیں زیادہ‘‘ کارروائی کررہی ہیں اور انہوں نے اپنے علاقہ کے کسی بھی حصہ میں دراندازی کیلئے چین کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ وزیردفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ ایسے معاملہ پیش آئے ہیں جہاں ان ک

دھابولکر کے قاتل آج بھی آزاد، پولیس کے خلاف احتجاجی مارچ

پونے ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پونے کی سڑکوں پر آج مخالف توہم پرستی ارکان نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے مخالف توہم پرستی لیڈر آنجہانی نریندر دھابولکر کو زبردست حراج عقیدت پیش کیا اور پولیس کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی پولیس نریندر جی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ل

کرناٹک کے ضمنی چناؤ : سدا رامیا،یدی یورپا کی آزمائش

بنگلور ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر سدا رامیا اور بی جے پی کے قومی نائب صدر بی ایس یدی یورپا کی سیاسی سوجھ بوجھ کی کل کرناٹک کی تین اسمبلی نشستوں کیلئے منعقد شدنی ضمنی انتخابات میں آزمائش رہے گی جو لوک سبھا چناؤ کے بعد پہلا انتخابی مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ سدا رامیا پر دباؤ زیادہ ہے کہ وہ اچھے نتائج پیش کریں کیونکہ کانگریس 2013 کے ا

راجناتھ سنگھ کے رشتہ دار کی احاطہ کالج میں موت

بلیا (یو پی) ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ایک قریبی رشتہ دار آج یہاں کے انٹرمیڈیٹ کالج کے احاطہ میں مردہ پائے گئے، ایک سینئر پولیس آفیسر نے یہ بات کہی۔ کوتوالی علاقہ میں انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سی گوسوامی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ٹیچر 76 سالہ اودے پرتاپ سنگھ کی نعش کنور سنگھ انٹر کالج سے برآمد کی گئی۔ انہ

کرپشن کے خاتمہ کا عمل آسان بنائیں گے: جاوڈیکر

نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی جانب سے سنسر بورڈ کے سی ای او راکیش کمار کے خلاف رشوت خوری کے معاملہ میں ملوث ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے تناظر میں وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ طریقہ کار کو اتنا آسان اور سہل بنایا جائے گا کہ بدعنوانیوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔ میڈیا سے بات کرت

بیٹے کو باپ سے اور بیوی کو شوہر سے جان کا خطرہ

لکھنو ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ جو چیف جسٹس وائی چند چوڑ مسٹر جسٹس ڈی کے اپادھیائے پر مشتمل تھی نے ریاست کے محکمہ داخلہ سکریٹری ، ڈائرکٹر جنرل پولیس وغیرہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر سابق وزیر ڈاکٹر سنجے سنگھ کے بیٹے آننت کمار سنگھ اور ان کی ماں گریما سنگھ کی جان بچانے کے لئے انہیں سیکوریٹی دی

اختلافات دو افراد کے درمیان ہیں دو خاندان کے درمیان نہیں : ریتک

ممبئی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوں تو ریتک روشن اور سوزین حان میں علحدگی ہوچکی ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ریتک روشن آج بھی سوزین کے ارکان خاندان چاہے وہ ان کے کزنس ہوں یا کوئی اور میں بے حد مقبول ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ریتک روشن ہر ایک کی خوشیوں اور غموں میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔ سوزین کے خاندان کے تمام ارکان کی تاریخ پیدائش (Birth Dates) ریتک

سنکیانگ میں مذہب کی پابند ی پر 15 عہدیداروں کو سزا

بیجنگ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسلم اکثریتی علاقہ ژنجیانگ میں عسکریت پسندی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے چین نے آج 15 مقامی عہدیداروں کو نظم و ضبط کے قواعد شکنی پر سزا دی ہے۔ اس میں مذہب کی پابندی بھی شامل ہے جسے برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی نے ممنوعہ قرار دیا ہے۔ کاشغر کی مقامی حکومت نے گزشتہ ماہ بیسیوں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کر

تمام پاکستانی فریقین سے پرامن سمجھوتہ کی خواہش

واشنگٹن۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ تصادم سے باز آجائیں اور اپنے تمام اختلافات پرامن مذاکرات کے ذریعہ دُور کرلیں تاکہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکے۔ وزارت خارجہ امریکہ کی ترجمان ماری ہارف نے اپنی روزانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں

’’جہادی ‘‘شام اور امریکہ کے مشترکہ دشمن

بیروت۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام اور امریکہ ، داعش کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، کیونکہ داعش کے جہادی ان کے مشترکہ دشمن ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ اور شام میں راست تعاون ہے۔ امریکہ نے انتہا پسند گروپس کے خلاف جاریہ ماہ کے اوائل میں عراق میں فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ حکومت شام نے بھی اپنی سرزمین پر جہادیوں کے خل

بے گھر عراقیوں کی مدد پر یو این کا زور

اقوام متحدہ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے شعبہ میں وسیع ترین پیمانے پر انسانی بنیاد پر بے گھر عراقیوں کی مدد کرنے کے لئے دُنیا بھر کے ممالک پر زور دینا شروع کردیا ہے جس کا مقصد تقریباً 5 لاکھ بے گھر افراد کی مدد کرنا ہے جو داعش کے جنگجوؤں کی یلغار کی وجہ سے اپنے گھروں سے فرار پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ توجہ