پاکستانی پارلیمنٹ کا محاصرہ

اسلام آباد ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے آج دھمکی دی کہ وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہلہ بول دیا جائے گا اور طاہرالقادری کے حامیوں نے پارلیمنٹ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ایوان کے اندر تمام ارکان محروس ہوگئے ہیں۔ استعفیٰ کے بڑھتے دباؤ کے درمیان نواز شریف نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ ملک کو بچانے

غزہ میں جنگ دوبارہ شروع

غزہ ؍یروشلم ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے 10 دن کے وقفہ کے بعد غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی ہے جس میں حماس کے فوجی لیڈر کی اہلیہ اور شیرخوار کے بشمول 11 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر اندھادھند بمباری کی۔ اب تک تقریباً 3000 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ حماس کے لیڈر محمد دیف کی ا

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد شیخ اسماعیل ولد جناب شیخ امام آفیس سب آرڈینٹر کا 20 اگست کو صبح 4 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مرحوم کے آبائی مقام رالہ ڈوڈی ولیج ایمگنور منڈل کرنول ضلع میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9908650732 ۔ 9550292361 پر ربط کریں ۔۔

آندھرا پردیش ریاست میں اقلیتی بہبود کیلئے صرف 371 کروڑ کا بجٹ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت کی جانب سے بجٹ برائے مالیاتی سال 2014-15 ء میں اقلیتی بہبود کیلئے صرف 371 کروڑ روپئے مختص کرنے پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے مسلم ارکان اسمبلی نے سخت احتجاج کیا۔ بجٹ کی پیشکشی کے بعد ارکان اسمبلی محمد مصطفیٰ (گنٹور ایسٹ) ، جلیل خاں (وجئے واڑہ ویسٹ) ، امجد باشاہ (کڑپہ) اور عطار چاند باشا (

Categories زمرے کے بغیر

ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کی آج مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے کہا کہ حیدرآباد میں لاء اینڈ آرڈر کے مسئلہ پر گورنر کو زائد اختیارات کی تجویز پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے کل 21 اگست کو نمائندگی کی جائے گی۔ ونود کمار نے کہا کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد جمعرات کو 11 بجے دن راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرے گا اور مرکز کی

تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں میں اقلیتوں کا معمولی فرق

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر محمد علی شبیر نے آندھراپردیش کے بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے 371 کروڑ مختص کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے آندھراپردیش کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اقلیتوں کی تعداد میں کوئی خاص فرق نہیں۔ تلنگانہ

تقسیم ریاست کے نقصانات کی تلافی کی مرکز سے خواہش

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( آئی این این) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی وزیر فینانس کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ 2014-15 پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ریاستی معیشت کو واپس اپنی سطح پر لانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تقسیم سے ریاست کو ہونے والے مالیتی ن

دفتر سیاست میں 24 اگست کو حجامہ کیمپ برائے خواتین

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے خواتین بروز اتوار 24 اگست 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو کمر درد ، جو

سدبھاؤنا یاترا اور کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی ستائش

حیدرآباد /20 اگست (سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر ’’راجیو گاندھی سدبھاؤنا یاترا‘‘ کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ وی ہنمنت راؤ ہر سال راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر سدبھاؤنا یاتر

موسیٰ ندی کے پیٹ میں مٹی بھرنے کا سلسلہ جاری

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ایک ایسے وقت جب سرکاری عہدیدار 15 اگست کی تیاریوں میں مصروف تھے اور بعد ازاں ریاست بھر میں منعقد ہونے والے جامع سروے کے لیے مصروف ہوگئے ۔ اسی دوران چند افراد موسیٰ ندی میں شمشان گھاٹ سے متصل ایک وسیع حصے پر قبضہ کرنے میں مصروف دیکھے گئے ۔ قارئین سیاست کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر جب ہم نے مذکورہ مقام کا دورہ کی

نئی نسل میں جہیز کی لعنت پر شعور بیداری مہم کی ضرورت

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : بزم عثمانیہ جدہ کے زیر اہتمام سیاست گولڈن جوبلی ہال میں عصر حاضر کے سلگتے ہوئے موضوع ’ جہیز ایک لعنت ‘ کے زیر عنوان مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے صدارت کی ۔ جب کہ مولانا محمد اعظم علی صوفی قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس سماجی موضوع کے مذاکرہ میں شرکت کی ۔ مذ

بی جے پی اور ہندوتوا طاقتوں کی ذہنی دہشت گردی

حیدرآباد /20 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے بی جے پی اور ہندوتوا طاقتوں پر ذہنی دہشت گردی پھیلاکر ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے بعد ہندوتوا طاقتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے مسلمانوں کے جذبات مجروح او

قتل کا منصوبہ اور بدامنی پیدا کرنے پر دو روڈی شیٹرس گرفتار

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا پولیس علاقہ میں بدامنی پھیلانے اور ایک دوسرے کے قتل کا منصوبہ تیار کرنے والے دو روڈی شیٹرس کو گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لنگر حوض سے وابستہ روڈی شیٹر نبی اور ٹپہ چبوترا پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر سلطان نے ایک دوسرے کے قتل کی سازش تیار کی تھی ان دونوں کے درمیان آپسی خصومت اور پر

برقی تاروں سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) برقی تاروں کی مرمت کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ جو برقی شاک سے شدید متاثر ہوگیا تھا ۔ واقعہ بہادرپلی چوراہے پر پیش آیا ۔ ڈندیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ کاشی راؤ جو دنڈیگل میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے برقی کا کام کرتا تھا ۔ بہادرپلی چوراہے پر برقی کے تاروں کو ایک پول سے دوسرے پول پر کھینچنے کا کام