سنگاپور میں کے سی آر کا پرتپاک استقبال

سنگاپور۔/20اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے چیف منسٹر اپنی زندگی کے اولین بیرونی دورہ پر آج صبح 6بجے ایک بڑے قافلہ کے ساتھ سنگاپور پہنچے جہاں رٹز کارٹن ہوٹل پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کی کثیر تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ بعد ازاں وہ جورانگ ٹاؤن کارپوریشن پہنچے جہاں ہائی ٹیک بزنس کی بڑی صنعتیں واقع ہیں

آندھرا پردیش کے بجٹ میں شدید مالی خسارہ

حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس آندھرا پردیش مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے سال2029 تک آندھرا پردیش کو ’’ سورنا آندھرا پردیش ‘‘ ( سنہرے آندھرا پردیش ) میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ریاست آندھرا پردیش کا سال 2014-15 کیلئے 1,11,824 لاکھ روپئے پر مبنی بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جس میں نئے محاصل عائد کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔ اپنی

اے پی بجٹ میں اسکولی تعلیم، برقی و آبپاشی کو ترجیح

حیدرآباد۔/20اگسٹ،( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ریاست کا سالانہ بجٹ سال 2014-15 کو قانون ساز اسمبلی میں آج وزیر فینانس مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے پیش کیا۔ پیش کردہ بجٹ میں مختلف محکمہ جات کیلئے مختص رقومات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز کیلئے 615 کروڑ روپئے۔ محکمہ آبپاشی کیلئے 8465 کروڑ روپئے۔ محکمہ توانائی ( برقی ) کیلئے 7,164 کروڑ ۔ محکمہ

بجٹ تقریر میں نئی راجدھانی کا عدم تذکرہ حیرت ناک

حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح طور پر کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی وجئے واڑہ کو بنانے پر میں نے کوئی مخالفت نہیں کی بلکہ راجدھانی کیلئے درکار 35ہزار ایکڑ اراضیات کی ضرورت کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر فی

چنچل گوڑہ جیل کا قیدی پٹرول پمپ سے رقم لیکر فرار

حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( سیاست نیوز) چنچل گوڑہ جیل کے پٹرول پمپ سے ایک قیدی بھاری رقم لیکر فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سید ساجد جو بیوی کے قتل کی سزاء کاٹ رہا تھا۔ رات دیر گئے جیل کے پٹرول پمپ سے تقریباً 68,500 روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگیا۔قیدی کے اس رویہ پر برہم جیل کے اعلیٰ عہدیداروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے دو عہدیداروں کو معطل کر

شادی کے نام پر مرد کو جھانسہ دینے والی عورت گرفتار

حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( پی ٹی آئی) ضلع نیلور کی ایک شادی شدہ عورت کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویر انجینئر کو شادی بیاہ کے لئے مخصوص ویب سائٹ پر چیاٹنگ کے دوران خود کو آئی ٹی انجینئر ظاہر کیا تھا اور جھانسہ دیتے ہوئے چار لاکھ روپئے ہڑپ لیا تھا۔ اونگول ٹاؤن 2 پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وی سوریہ نارائنا ن

آر ایس ایس 1947 کے تمام خفیہ فائلس کو منظرعام پر لانے کی خواہاں

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آرایس ایس چاہتی ہیکہ آزادی ہند کے تمام سرکاری کاغذات کی ازسرنو درجہ بندی کی جائے۔ اب وقت آ گیا ہیکہ مابعد 1947 کے تمام خفیہ فائلس کو منظرعام پر لایا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔ اکھل بھارتیہ اتہاس سنکلن یوجنا کے آل انڈیا آرگنائزنگ سکریٹری نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرو

کشمیری علحدگی پسندوں سے ملاقات حق بجانب : پاک ہائی کمشنر

نئی دہلی ، 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہائی کمشنر نے آج کچھ دلیرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کشمیری علحدگی پسندوں کے ساتھ یہاں اپنی ملاقاتوں کو حق بجانب ٹھہرایا حالانکہ ہندوستان کا احتجاج ہوا، اور دعویٰ کیا کہ تمام حاملین مفاد کے ساتھ مشغولیت مسئلہ کشمیر کیلئے کوئی حل تلاش کرنے میں اسلام آباد کی کوششوں کا ’’قطعی نتیجہ‘‘ رہا ہے

آسام ۔ ناگالینڈ سرحد پر جھڑپیں، 3 ہلاک

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسام ۔ ناگالینڈ سرحد پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ آسام کے گولاگھاٹ ٹاؤن میں آج پولیس فائرنگ میں 3 اشخاص ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ جب ہجوم نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگادینے کی کوشش کی اور ایک ہاسپٹل کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں اور دیگر علاقوں میں غیرمعینہ کرفیو نافذ کردیا گیا

ہندوستانی عازمین حج کیلئے عصری ٹکنالوجی سے استفادہ

جدہ ۔20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کو اس سال ہندوستان سے زائد از 136,000 عازمین حج پہنچ رہے ہیں جنہیں کئی ہائی ٹیک سہولتوں سے فائدہ ہوگا جن میں گوگل میاپس شامل ہیں، جن سے کسی بھی پریشانی یا خلل کے بغیر مناسک حج کی تکمیل میں سہولت ملے گی۔ ہندوستانی حج مشن کے بموجب اصل مقصد یہ ہیکہ ہر دستیاب وسیلہ اور ٹیکنالوجی کے آلہ کو بروئے کار لاتے ہ

گجرات میں لڑکیوں کو جینس و ٹی شرٹ نہ پہننے حکومت کی ہدایت

احمدآباد ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں لڑکیوں کے لئے لباس کوڈ جاری کرتے ہوئے حکومت نے پوسٹرس شائع کئے ہیں جس میں لڑکیوں کو ہدایت دی کہ وہ جینس اور ٹی شرٹ پہن کر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں ترقی کا دعویٰ اس وقت کھوکھلا ثابت ہوا جب طلبہ کو ندی عبور کرنے کیلئے پانی میں تیر کر روزانہ اسکول جانا پڑتا ہ

وادی منیٰ میں خیموں میں قیام سنت نبوی ؐ

مکہ معظمہ ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حج کے موقع پر وادی منیٰ میں خیموں میں قیام سنت نبوی ؐ ہے۔ مقامی حج کمپنیوں نے حجاج کیلئے قیمتی ہوٹلوں یا اونچی عمارتوں میں رہائش کا انتظام کرنے کے بجائے خیموں میں قیام کو ترجیح دی ہے۔ کئی سعودی حجاج نے سابق میں اونچی عمارتوں میں قیام سے انکار کیا تھا۔ وادی منیٰ میں حجاج کرام کیلئے بلند و بالا عمارتیں

چلتے پھرتے موبائیل فون کی چارجنگ

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے ماونٹ کارمل اسکول کے دو طلباء نے ایک ایسا ڈیواکس تیار کیا ہے جس کی مدد سے آپ چلتے پھرتے اپنے موبائیل فون کی بیاٹری کو چارج کرسکتے ہیں۔ 15 سال کی عمر کے دونوں طالب علم آنند گنگادھر، اور موہک بھلا نے پورٹیبل موبائیل چارج تیار کیا ہے جو خودکار ہے۔ جوتے کے تلے سے مربوط چارجر کی واکی مولی چارجر

داعش ایک کینسر ، نظریات کا دیوالیہ پن امریکہ اس تنظیم سے سختی سے نمٹے گا : اوباما

واشنگٹن ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے عراق اور شام میں سرگرم ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک امریکی صحافی کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ایک ’’کینسر‘‘ ہے۔ اس کا نظریہ دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ ساری دنیا امریکی صحافی جیمس فولے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس واقع