ٹیموں اور کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں اہم تبدیلیوں کا امکان

دبئی ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015ء کے آغاز میں 175 دن باقی ہیں اور اس دوران کل ہمبن ٹوٹا میں میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ونڈے سیریز شروع ہورہی ہے جس کے چند دنوں بعد زمبابوے میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میزبان ٹیم کے ساتھ سہ رخی سیریز کھیلیں گے اور اسی دن انگلینڈ کے دورہ پر موجود ہندوستانی ٹیم 5 مقابلوں کی

فیڈرر کیلئے یو ایس اوپن خطاب کی راہ آسان

نیویارک ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک اور سابق چمپیئن نواک جوکووچ اور برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا 2014ء سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں متوقع طور پر سامنا ہوسکتا ہے۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ 2011ء میں یہاں خطاب حاصل کیا ہے، انہیں ٹورنمنٹ کا سرفہرست کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ دفاعی چمپیئن رافل

کیرتی آزاد کی ہندوستانی کھلاڑیوں پر شدید تنقید

دربھنگہ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیرتی آزاد نے مہندر سنگھ دھونی اور ان کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کی بیرون ملک ایک اور سیریز میں انتہائی شرمناک شکست پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک کے لئے کھیلی جانے والی ٹسٹ کرکٹ کے متعلق ان کے جذبے پر سوال اٹھایا ہے۔ آزاد نے یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے

یو ایس اوپن کے سنگلس میں کوئی ہندوستانی نہیں

نیویارک۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رواں برس کھیلے جانے والے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے سنگلس زمرہ کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی موجود نہیں ہیں کیونکہ یو ایس اوپن کوالیفائر مقابلوں میں یوکی بھامری اور صنم سنگھ کو شکست ہوگئی ہے۔ یو کی گذشتہ 5 مہینوں سے زخموں کی وجہ سے ٹینس نہیں کھیل پا رہے تھے آج انہیں یو ایس کوالیفائنگ مقابلوں میں آئ

بیرون ممالک سیریز میں بیٹسمینوں کا کلیدی کردار : ظہیر

نئی دہلی ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر ظہیرخان نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم بیرون ممالک کھیلی جانے والی سیریزوں میں اس وقت تک اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکتی جب تک کہ ٹیم کے بیٹسمین بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر زیادہ سے زیادہ رنز درج کریں۔ بیرون ممالک ہندوستانی ٹیم کے انتہائی ناقص مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جا

از حیدرآباد تا دلّی

مرزا فرحت اللہ بیگ
ایک انگریزی مثل ہے کہ ’’بعض واقعات قصہ کہانیوں سے بڑھ جاتے ہیں‘‘ حیدرآباد چلتے وقت مجھے سان گمان بھی نہ تھا کہ ایسا کوئی واقعہ خود مجھے پیش آنے والا ہے۔

بیمار ہونے پر اللہ سے حسن ظن رکھنا

چوتھی قسط

مریض کو اللہ تعالیٰ کا خاص قرب حاصل ہو جاتا ہے۔ حدیث قدسی ہے : ’’اے آدم کے بیٹے! میرا فلاں بندہ بیمار ہو گیا تھا اور تونے اس کی تیمارداری نہ کی، اگر تو اس کی تیمارداری کرتا تو مجھے اس کے پاس پاتا‘‘۔ (مسلم عن ابی ہریرہؓ)

روشن تلنگانہ کے لیے کام کرنے ارکان اسمبلی سے خواہش

ناگر کرنول ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : نسل نو کے تابناک مستقبل کی تشکیل کے لیے تلنگانہ اسمبلی کو مرکز بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر مسٹر مدھو سودھنا چاری نے کیا ۔ ناگر کرنول میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مستقر کے پنچایت راج گیسٹ ہاوز میں منعقدہ اخباری نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

اقدار تعلیم کے ذریعہ بہتر معاشرہ کی تشکیل

محبوب نگر ۔ 22 ۔ اگست : ( فیاکس ) : عصر حاضر میں یونیورسٹی کی سطح پر ڈگری کے طلبہ کے لیے اقداری تعلیم کو شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد طلباء کی نئی نسل کو بہتر سماج کی تعمیر کے لیے تیار کرنا ہے ساتھ ہی ہر فرد اور سماج میں مسرت خوشحالی ، اخلاقی جذبہ کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبہ میں اچھے اخلاق و اقدار کا فروغ ہو اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔ ان خ

ناندیڑ میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ و قومی سمینار

ناندیڑ ۔ 22 ۔ اگست : ( ای میل ) : کنوینر مشاعرہ و سمینار پروفیسر فہیم احمد صدیقی کے بموجب ناندیڑ مہاراشٹرا میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ و قومی سمینار کا 23 اگست بمقام رائل گارڈن ، متصل فیمس فنکشن ہال ، مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ پر منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ کا افتتاح جناب اشوک راؤ جی چوہان ( رکن پارلیمنٹ و سابقہ وزیر اعلی مہاراشٹرا ) کریں گے ۔ مشا

ضلع ورنگل میں سروے پروگرام کا کامیاب انعقاد

قاضی پیٹ۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے کروایا گیا جامع گھریلو سروے صد فیصد کامیاب رہا۔ ضلع بھر میں جامع گھریلو سروے سے عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی جبکہ چند افراد خاندان میں تشویش کی لہر دوڑی۔ جامع گھریلو سروے سے غیر قانونی طور پر سفید راشن کارڈس حاصل کئے جانے والے افراد پر کارروائی کئے جانے کے خدشات کے سلسلہ

کوہیر سب انسپکٹر پولیس کا تبادلہ

کوہیر۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب انسپکٹر پولیس ستیہ نارائنا کا پٹن چیرو پولیس اسٹیشن تبادلہ کردیا۔ مسٹر چندرا شیکھر کوکٹ پلی سائبر آباد سے کوہیر پولیس پر تقرر کیا گیا ہے۔ انہو ں نے پولیس اسٹیشن کوہیر پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں لاء اینڈ آرڈر کو برقر

جامع خاندانی سروے کا کامیاب انعقاد

کوڑنگل۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل مستقر و اطراف واکناف واقع نواحی مواضعات اور دیہاتوں میں جامع خاندانی سروے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ سروے میں عوام کا غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔ مختلف محلہ جات میں گہما گہمی کا ماحول تھا۔ سروے کی مقررہ تاریخ سے قبل ہی تلاش روزگار میں نقل مقام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگ

حج کی ادائیگی سنت کے مطابق کرنے کی تلقین

رائچور۔/22اگسٹ، (ای میل ) 16اگسٹ کو شمیم فنکشن ہال میں الہدیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ رائچور رجسٹرڈ کے زیر اہتمام جناب وحید واجد ایم اے کی صدارت میں منعقدہ حج کیمپ کے تقریباً دیڑھ سو شریک عازمین حج کی خدمت میں نوٹ بک و قلم تقسیم کئے گئے۔ کیمپ ہذا کا آغاز مولانا نذیر عمری کی قرأت قرآن اور اختر کی نعت خوانی سے ہوا۔ مولانا صفی احمد عمری مدنی نے منا

قائد اپوزیشن کا مسئلہ

ملک میں ہوئے حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے جہاں سیاسی صورتحال میں استحکام کی کیفیت پیدا ہوئی ہے وہیں اپوزیشن کا وجود عملی طور پر ختم ہوکر رہ گیا ہے اور کوئی بھی جماعت مسلمہ اپوزیشن کا موقف حاصل نہیں کرسکی ہے ۔ کانگریس پارٹی کو جو گذشتہ دس سال سے اقتدار پر تھی صرف 44 لوک سبھا نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجہ میں اصولی طور پر

سائنس عالمگیر ہے، ٹیکنالوجی مقامی ہونی چاہئے

نئی دہلی 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی کے مسائل کا ایجادات کے ذریعہ حل تلاش کرنے کے لئے آئی آئی ٹیز سے متحد ہوجانے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ انھیں ایسی مصنوعات تیار کرنے کا چیلنج قبول کرنا چاہئے جن کے لئے ہندوستان مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کررہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ سائنس عالمگیر ہے لیکن ٹیکنالوجی

مرکزی وزراء کی پارٹی کارکنوں سے شکایات کی سماعت

نئی دہلی 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی اور حکومت کے درمیان تعاون بہتر بنانے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر مرکزی وزراء پویش گوئل، وی کے سنگھ، کرن رجیجو پارٹی کارکنوں سے بی جے پی ہیڈکوارٹرس پر آئندہ ہفتہ ملاقات کرکے ان کی شکایات اور تجاویز کی سماعت کریں گے۔ مرکزی وزرائے مملکت برائے کوئلہ، برقی توانائی، جدید اور قابل تجدید توانائی گو