سلامتی کونسل کی بے عملی پر انسانی حقوق سربراہ کی تنقید

اقوام متحدہ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سلامتی کونسل سے اپنے آخری خطاب میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق شعبہ کی سربراہ نوی پلّے نے سلامتی کونسل کی شام کی خانہ جنگی پر بے عملی کا مظاہرہ کرنے پر سخت تنقید کی۔ اُنھوں نے کہاکہ رکن ممالک اکثر اپنے قومی مفادات کو اجتماعی مظالم پر فوقیت دیتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کو یقین واثق ہے کہ اِس کونسل ک

حکومت پاکستان اور احتجاجیوں کے درمیان ثالثی کی تردید

واشنگٹن 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہاکہ وہ حکومت پاکستان اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا نہیں کررہا ہے۔ تاہم پاکستان کی صورتحال پر اُس کی گہری نظر ہے جہاں وزیراعظم نواز شریف سے کرپشن اور انتخابی دھاندلیوں کے الزام میں استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ماری ہارف نے کہاکہ ہم احتجاجیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح ط

شادی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد شرف الدین کی دختر کا عقد مسعود محمد چاند فرزند جناب چنو میاں صاحب کے ساتھ آج بعد نماز عصر مسجد ظفریہ پھسلبنڈہ میں انجام پایا ۔ بعد ازاں نیو میاریج ہال ملک پیٹ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ جس میں دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔۔

اسرائیل سے احتجاج، گلوکارہ کا فنکاری سے انکار

قاہرہ22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) الجزائر کی معروف گلوکارہ سوعاد میسی نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف بطور احتجاج اسرائیل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصری روزنامہ الاہرام کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے یہ انکار اسرائیل کی طرف سے جاری اندھے قتل عام کے خلاف نفرت کے اظہار کے طور پر کیا ہے۔ گلوکارہ نے اس بارے میں کہا ،