ہندوستان کو تن آسانی کی وجہ سے شدید نقصان ہوا
نئی دہلی۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے اسی دوران ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ ٹیم کی یہ پرانی عادت ہے کہ وہ تن آسانی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے لارڈس کی تاریخ ساز کامیابی کے فوراً بعد تیسرے ٹسٹ میں شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔ لارڈس میں من