ڈی این اے سے اسرائیلی سپاہی کی موت کی توثیق

یروشلم 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے آج توثیق کی کہ اس کے لاپتہ سپاہی لیفٹننٹ ہڈار گولڈن کی موت کی توثیق ہوگئی ہے ۔ یہ توثیق ایک سرنگ میں پائی گئی نعش کے ڈی این اے سے ہوئی ہے ۔ گولڈن جمعہ کو لڑائی کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اسرائیل نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسے اغوا کرلیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل نے غز

بندوق برداروں سے جھڑپ میں 8 لبنانی فوجی ہلاک

بیروت۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ مشرقی لبنان میں بندوق برداروں کے ساتھ جھڑپ میں 8 لبنانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ جھڑپ مشتبہ جہادیوں کو حراست میں لینے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارسال کے علاقہ میں آج صبح بندوق برداروں کے خلاف کارروائی جاری تھی جس کے دوران 8 فوجی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

مودی کے خطاب کا نیپالی قائدین نے خیر مقدم کیا

کٹھمنڈو 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کی دستور ساز اسمبلی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کا یہاں نیپالی قائدین نے خیر مقدم کیا ہے ۔ تمام قائدین نے اس کی ستائش کی ہے ۔ ماؤیسٹ لیڈر پراچندہ نے کہا کہ یہ تقریر بہت جذباتی تھی اور وہ باہمی تعلقات میں ایک نئی صبح دیکھ رہے ہیں۔ پراچندہ اکثر و بیشتر ہندوستان کے ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ج