کم بارش والے علاقوں میں کسانوں کو 50 فیصد ڈیزل سبسڈی

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) خریف سیزن کی فصلوں کو کمزور مانسون سے ہونے والے نقصان سے بچانے کے مقصد سے حکومت نے آج اعلان کیا کہ جن علاقوں میں بارش 50 فیصد سے کم ہوگی وہاں ڈیزل پر کسانوں کو پچاس فیصد سبسڈی دی جائیگی ۔ مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جن ریاستوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیدیا جائیگا وہاں بھی ڈیزل پر پچاس فیصد سبسڈی حاصل رہے گ

کرپشن معاملات میں امتیاز پر سی وی سی برہم

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی ویجیلنس کمیشن کی جانب سے کرپٹ اور بدعنوان عہدیداروں کے خلاف کارروائی اور انہیں سزا دینے سے متعلق سفارشات کو مختلف سرکاری محکمہ جات بشمول او این جی سی اور وزارت خارجہ میں قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ سنٹرل ویجیلنس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2013 میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال 17 ایسے موقع رہے جہاں سی وی سی ن

سہارنپور فساد میں عمران مسعود اورعمر علی خاں کے خلاف مقدمہ

لکھنؤ۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) سہارنپور کے مسلم سکھ فسادات کے سلسلہ میں آج سہارنپور پولیس نے قطب پور شہید تھانہ میں کانگریس کے لیڈر عمران مسعود اور سماجوادی پارٹی کے رکن کونسل عمر علی خاں کے خلاف فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔ پولیس نے ان لوگوں کے خلاف مقدمہ اس وقت درج کیا ہے جب دوشنبہ کو ریاستی وزیر شیوپال یادو

عالمی سطحی پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی غذآئی ایجنسی نے بتایا کہ عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوںمیں 2.1 فیصد کی کمی آئی ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر مختلف خوردنی اشیا ‘ تیل کے بیجوں اوگر ڈائری اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ عالمی غذآئی اجناس کی قیمتوں کا اقوام متحدہ کی ایجنسی ایف اے او کی جانب سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کا

جرائم پر قابو پانے میں پولیس کی لاپرواہی ناقابل برداشت

پٹنہ 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میںمسلسل گراوٹ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کر رہے چیف منسٹر مسٹر جیتن رام مانجھی نے آج پولیس عہدیداروں کو خبردار کیا کہ جرائم پر قابو پانے میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر مسٹر مانجھی نے آج اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں لا ا

حکومت آسام کا وزارت اقلیتی اُمور کو ترقیاتی تجاویز کاادخال

گوہاٹی۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسام نے ریاست میں ہمہ شعبہ جات ترقیات کیلئے پروگرام کی تجاویز جس کے مصارف ممکنہ طور پر 605.16 کروڑ روپئے ہوسکتے ہیں، مرکزی حکومت کو روانہ کی ہے۔ ریاستی اسمبلی کو آج یہ بات بتائی گئی۔ اے آئی یو ڈی ایف ایم ایل اے مجیب الرحمن کی جانب سے وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برائ

بیرون ملک تعلیم کیلئے قرض پر سود میں سبسڈی

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے ایک اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت اقلیتی برادریوں بشمول مسلمانوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے تعلیمی قرضوں پر سود میں سبسڈی فراہم کی جائیگی ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپۃ اللہ نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ اقلیتی طلبا کو جو اسکالرشپس دی جاتی ہیں وہ ایس سی اور ایس ٹی طلبا کو دی جانے وال

حکومت کے خلاف بائیں محاذ و ترنمول کا اتحاد

نئی دہلی 7اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کٹر سیاسی حریفوں ترنمول کانگریس اور کمیونسٹ جماعتوں نے آج راجیہ سبھا میں مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے دفاع اور ریلویز میں راست بیرونی سرمایہ کاری مسئلہ پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے اور یہ ملک کے مفادات فروخت کردینے کے مترادف ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی کابی

اڈیشہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 34ہوگئی

بھوبنیشور۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیلاب کا پانی دریائے مہاندی کے ڈیلٹا علاقوں تک پھیل گیا ہے جبکہ مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 34ہوگئی ہے۔ دریں اثناء خصوصی ریلیف کمشنر نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ کے 23اضلاع میں 89بلاکس کے 1553مواضعات میں9.95 لاکھ عوام سیلاب سے متاثرہوئے ہیں۔ حالانکہ دریائے مہاندی کئی مقاما

میرٹھ عصمت ریزی: متاثرہ خاتون سے سیاستدانوں اورزرینہ عثمانی کی ملاقات

میرٹھ۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایکٹریس و کانگریس لیڈر نغمہ نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ میرٹھ کے اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ ہاسپٹل میں عصمت ریزی اور جبری تبدیلی مذہب کی شکار خاتون سے ملاقات کے بعد نغمہ نے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ

طاہر القادری عملاً نظربند

لاہور ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں مقیم پاکستانی عالم طاہرالقادری جنہوں نے نواز شریف حکومت کے خلاف ’’انقلاب‘‘ کی قیادت کا عہد کر رکھا ہے، انہیں آج عملاً لاہور پولیس نے گھر پر نظربند کرتے ہوئے کسی بھی مخالف حکومت احتجاج کی قیادت سے روک دیا۔ پولیس نے ان کی ماڈل ٹاؤن قیامگاہ کو جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی لگا رکھی ہے اور

خلافت اسلامیہ کی جارحانہ فوجی کارروائی

کرکک 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جہادیوں نے عراق کے سب سے بڑے عیسائی قصبہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ مضافاتی علاقے بھی اُس کے زیرقبضہ آچکے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں مقامی شہری خوف و دہشت کے عالم میں خود اختیار علاقہ کردستان فرار ہورہے ہیں۔ عینی شاہدین کے بموجب خلافت اسلامیہ کے عسکریت پسند قراقوش اور دیگر کئی قصبوں پر راتوں رات قبضہ کرچکے ہیں جبکہ

یمن میں 7 مشتبہ القاعدہ کارکن ہلاک

عدن 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یمنی فوج نے آج القاعدہ کے 7 مشتبہ کارکنوں کو جنوب مشرقی صوبہ حضرموت میں ایک جھڑپ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اِس جھڑپ میں 18 عسکریت پسند اور 10 فوجی ہلاک ہوئے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے بموجب جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب القاعدہ کے بندوق برداروں نے شہر سیون میں فوجی ہیڈکوارٹرس پر حملہ کیا۔ یہ شہر جہادیوں کا م

ترک چینلز اور ریڈیو اسٹیشنزکی غزہ کیلئے نمایاں مہم

استنبول ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انسانی حقوق حریت کے زیراہتمام 40 ٹیلی ویژن چینلز اور اتنی ہی بڑی تعداد میں مقامی ریڈیو اسٹیشنز نے چہارشنبہ اور جمعرات کی شب جنگ سے متاثرہ اہلیان غزہ کیلئے طویل ترین ٹیلی تھون میں فنڈ جمع کئے۔ کل شب شروع کردہ یہ منفرد ٹیلی تھون مہم جمعرات کی صبح تک جاری رہی اور اس میں 1

شام کے شہر رقہ کے فوجی اڈے پر جہادیوں کا حملہ

بیروت 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) خلافت اسلامیہ کے جہادیوں نے شام کے شہر رقہ میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرتے ہوئے اِس کے بعض حصوں پر قبضہ کرلیا۔ قبل ازیں ہولناک جنگ ہوئی جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم شامی رصدگاہ نے کہاکہ انتہا پسندوں کا ایک گروپ بریگیڈ 93 کے فوجیوں کے ساتھ گھمسان جنگ میں مصروف ہے۔

اخوان لیڈر کو سزائے موت کالعدم : مفتی اعظم

قاہرہ ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج اعلیٰ ترین مذہبی اتھارٹی سے اپنے اُس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے جس میں ممنوعہ اخوان المسلمون کے لیڈر اور 13 حامیوں کے خلاف عدالت کی سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم کردیا گیا۔ مصری عدالت نے اخوان کے رہنمائے عمومی محمد بدعی اور دیگر مدعا علیہان کو 19 جون کو سزائے موت سنائی تھی۔ اس

امریکہ کو ایشیائے کوچک میں حلیفوں کی ضرورت: ہیگل

واشنگٹن 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ہندوستان کے اپنے اولین دورہ سے قبل وزیر دفاع امریکہ چک ہیگل نے کہاکہ امریکہ ایشیائے کوچک میں نئے شراکت داروں اور روابط کی تلاش میں ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو مواقع اور چیالنجس دونوں کی تلاش ہے۔ اپنے تین روزہ دورۂ ہند سے قبل چک ہیگل نے جرمنی میں ایک اجلاس سے