افریقہ میں مہلک مرض ایبولا ساری دنیا میں چوکسی

نیویارک۔ /8 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انتہائی خطرناک و مہلک مرض ایبولا کی وباء مغربی افریقہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ایشیائی ممالک کے بالخصوص ہندوستان میں تاحال ایبولا کا کوئی کیس نہیں پایا گیا ہے ۔ جس کے پیش نظر اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے اس وباء سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے ع

پاکستان نے بی ایس ایف جوان کو ہندوستان کے حوالے کردیا

جموں / اسلام آباد /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجر کی تحویل میں 48 گھنٹے گزارنے کے بعد بی ایس ایف کے جوان کو آج ہندوستان کے حوالے کردیا گیا۔ دریائے چناب کی تیز بہاؤ کی زد میں آکر پاکستانی علاقہ میں بہہ جانے والے اس جوان کو پاکستانی رینجرس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ 30 سالہ جوان ستیہ سنیل یادو کو بارڈر سیکورٹی فورس کے عہدہ داروں ک

کانگریس کا اہم عہدہ حاصل کرنے کی رپورٹ مسترد: پرینکا گاندھی

نئی دہلی /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائدین ان دنوں شدید الجھن کا شکار ہیں۔ کچھ سینئر قائدین نے یہ اطلاع پھیلادی کہ پرینکا گاندھی کانگریس کا اہم قلمدان حاصل کریں گی، لیکن پرینکا گاندھی نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان سے منسوب جو بھی خبریں آرہی ہیں، وہ بے بنیاد اور افواہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کانگریس میں کوئی اہم عہد

جسونت سنگھ قیامگاہ میں گر پڑے، سر پر زخم

نئی دہلی ، 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ نازک حالت میں ہیں جبکہ انھیں اپنی قیامگاہ میں گر پڑنے پر سر پہ زخم کے بعد یہاں آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں آپریشن کیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ 76 سالہ سابق وزیر دفاع کو گر پڑنے کے بعد کل رات لگ بھگ 11 بجے اسپتال میں شریک کرایا گیا۔ اسپتال میں ایک سینئر ڈاکٹر نے آج کہا کہ

عراق مملکت اسلامیہ کی آرٹلری پر امریکی بمباری

بغداد /8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں مملکت اسلامیہ (داعش) کی آرٹلری پر امریکی جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے، جو کرد علاقہ کو بچانے کے لئے کی گئی ہے۔ یہ بمباری عراق کے شمالی شہر اربیل میں اسلام پسندوں کو پیچھے ہٹانے کے لئے تھی۔ عراق کے فوجی سربراہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی حملوں کے بعد بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ لفٹیننٹ جنرل بختیار زبیری ن

ناجائز تعلقات کی وجہ سے خاتون کا قتل

تھانے ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پالگھر ڈسٹرکٹ میں ایک عمر رسیدہ شخص کو ایک خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ وڈا تعلقہ میں رونما ہوا جہاں کے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس ایم چودھری نے بتایا کہ موضع نہرولی کے قریب جنگلات سے ایک ادھیڑ عمر کی خاتون کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی جس کے گلے پر نشانا

دہلی پولیس کو رول ماڈل بننے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو ہدایت کی ہیکہ وہ اپنی کارکردگی میں ایسی انفرادیت پیدا کریں کہ انہیں ماڈل پولیس فورس کہلائے جانے کا اعزاز حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس فورس عوام کی بے لوث خدمات دیانتدارانہ طور پر کرے تو مرکزی حکومت پولیس فورس کے ہر اہلکار کے وقار کے تحفظ کا وعدہ کرتی ہے۔ پ