شادی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید غوث کے فرزند جناب سید فاروق قادری کا عقد دختر جناب محمد ابراہیم کے ساتھ آج شام گوہر گلشن فنکشن ہال مغل پورہ میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب ، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مہمانوں کا استقبال مسرز سید شبیر ، سید امیر ، سید عمر اور سید عامر نے کیا ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست (راست) جناب عبدالرشید خان ولد جناب عبداللہ خان مرحوم کا 6 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی میاں پور میں بعد عصر ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9703399333, 9502893333 پر ربط کریں۔