عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کا ارادہ نہیں : حکومت

نئی دہلی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ججس کے تقرر کے موجودہ طریقہ کار کو دستوری ترمیم کے ذریعہ بدل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ وہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے۔ لوک سبھا میں نیشنل جوڈیشیل اپائنٹمنٹس کمیشن بل 2014ء پر دن بھر ہوئے مباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیرقانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت عدلیہ ک

لکھنو میں اوقافی جائیدادوں کے معاملے پر 23 اگست کو مہا ریالی

لکھنو12 اگست (سیاست ڈاٹ کام)مجلس علماء ہند اور لکھنو کی تمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے 23 اگست کو مولانا کلب جواد نقوی نے لکھنو میں شیعہ مہا ریالی طلب کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لکھنو میں ریالی کی جگہ ابھی طئے نہیں ہے اس میں لکھنو کے علاوہ نئی دہلی کے علماء شیعہ اور سنی علماء کو مدعو کیا جائے گا، ریالی میں شیعہ اوقاف کی جائیدادوں کو بربادی سے

عدالت مساجد کے لاوڈ اسپیکرس پر توجہ دے : شیوسینا

ممبئی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے نے بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے دہی ہنڈی کے دوران انسانی منازل بنانے میں بچوںکے حصہ لینے پر امتناع کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عدالت کو مساجد کی چھت پر موجود لاوڈ اسپیکرس پر بھی توجہ دینی چاہئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کی اس رولنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں یہ نشا

وقفہ سوالات اور صفر کے اوقات میں تبدیلی کی مخالفت

نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام )راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے اوقات میں تبدیلی کے فیصلہ پر ارکان نے آج غیر اطمینان کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ راجیہ سبھا کے آئندہ سیشن سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے اوقات میں ترمیم کی خبر ہے جس پر سماجوادی پارٹی نے نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ایس پی کے نریش اگروال نے کہا کہ ایسا کوئی ضاب

پولیس کو شدت سے مطلوب ماؤسٹ گرفتار

رائے پور 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک سخت گیر ماؤسٹ جس کے سر پر 20,000روپئے کا انعام ہے،کو چھتیس گڑھ کے شورش زدہ نارائن پور ڈسٹرکٹ سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ ماوسٹ لکھمو کو اس کے ہی آبائی گاوں موضع کو منار سے گرفتار کیا گیا ۔ نارائن پور کے ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ او پی شرما نے یہ بات بتائی ۔ لکھنو پولیس کو کئی جرائم میں ملوث

بھارت رتن کیلئے کسی بھاجپائی فکر والے مسلمان کا نام بھی سامنے نہیں آیا

لکھنو 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، دلت لیڈر کانشی رام ،نیتا جی سبھاش چندر بوس ،ہاکی کھلاڑی دھیان چندر پینٹر راجو رام روی ،موہن مولویہ ،ہنومان یوددار کو اس سال بھارت رتن کے اعزاز دینا تقریباً طئے کرلیا گیا ہے حالانکہ اس میں کم سے کم دو نا میسے ہیں جن پر اختلافات کی بہت سی گنجائش

گاندھی جی قتل مقدمہ کی فائیلس محفوظ: حکومت

نئی دہلی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہے کہ گاندھی جی کے قتل مقدمہ سے متعلق فائیلس نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این آئی اے) کی تحویل میں ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ برائے سیاحت و ثقافت شری پد نائک نے لوک سبھا کو مطلع کیاکہ گاندھی جی کے قتل مقدمہ سے متعلق فائیلس این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ اُنھوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے ریکارڈس کو ت

بم دھماکوں کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

ممبئی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کلکٹر تھانے کو 13 جولائی 2011 ء کو زاویری بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مجاز گردانے۔ عدالت نے اندرون دو ہفتے اِس ضمن میں کارروائی کی ہدایت دی تاکہ اُن چار متاثرین کے رشتہ داروں کو رقم اد

وبائی مرض ایبولا کے تعلق سے تمام ایرلائنز کو ہدایات

نئی دہلی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وبائی مرض ایبولا سے متاثرہ ممالک سے مختلف مسافرین کی آمد کے پیش نظر تمام ایرپورٹس پر چوکسی اختیار کرلی گئی ہے اور حکومت نے آج ایرلائنز کو یہ ہدایت دی ہیکہ احتیاطی اقدامات اختیار کریں اور اِس وائرس سے متاثرہ مسافرین کو الگ تھلگ رکھنے میں مدد کریں۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن نے تمام ایرلائنز کو

غزہ:انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کا کمیشن

اقوام متحدہ ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران فریقین پر جنگی جرائم کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے پیر کو تین ماہرین پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے تا کہ غزہ آپریشن کے دورا

اخوان المسلمین کے احتجاجی حامیوں کی ہلاکت منصوبہ بند

نیویارک۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں گذشتہ سال دو احتجاجی مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کی ہلاکت منصوبہ بند تھی اور اعلیٰ عہدیداروں کے حکم پر یہ کارروائی کی گئی تھی۔ اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔ حقوق انسانی کے ایک ادارہ نے یہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کی اور واقعات کی اقوام متحدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نیویارک میں واق

عراقی نامزد وزیراعظم جلد کابینہ تشکیل دیں : جان کیری

کینبرا ۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سنی شدت پسندوں کے خلاف عراق کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے نامزد عراقی وزیراعظم حیدر العابدی سے کہا کہ وہ جلد از جلد نئی کابینہ تشکیل دیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عراق میں ملک کی شیعہ، سنی، کرد اور دیگر اقلیتوں

جاپان: طوفانی بارشوں سے 9 ہلاک

ٹوکیو ، 12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرانے والے طوفان کے باعث بارشوں اور تیز ہوائوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ مختلف حادثات میں9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بارشوں کے بعد دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کیلئے ہدایت کر دی گئی ہے۔ دو سو سے زائد پروازیں منسوخ اور بلٹ

مشرقی یوکرائن کیلئے روسی امدادی قافلہ روانہ

ماسکو ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے مشرقی یوکرائن کیلئے ’امدادی سامان‘ روانہ کر دیا ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس قافلے میں 280ٹرک شامل ہیں۔ ماسکو میں ایک حکومتی اہلکار کے مطابق، ’’یہ قافلہ یوکرائن کے مشرقی علاقوں کے رہائشیوں کو دو ہزار ٹن امدادی سامان پہنچائے گا۔‘‘ اس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ سامان ماسکو اور اس کے نواحی علاق

ویلنٹائن ڈے منانے پر کوڑوں اور قید کی سزا

ریاض۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کی ایک اپیلٹ کورٹ نے مخلوط ویلنٹائن ڈے تقریب منعقد کرنے کی پاداش میں پانچ افراد کو ماتحت فوجداری عدالت سے سنائی جانے والی 39 سال قید اور 8000 کوڑوں کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین فوجیوں سمیت پانچ مردوں اور چھ خواتین کو محکمہ مذہبی پولیس امر بالمعروف