سکھوں پر کئے جانے والے حملوں پر تشویش

نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے امریکہ اور پاکستان میں سکھوں پر کئے جانے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ اس معاملہ کو امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے علم میں لائیں وقفہ صفر کے دوران شرومتی اکالی دل کے بلویندر سنگھ بھندر نے کہا کہ امریکہ میں منافرت کی بنیاد پر جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے سکھوں پر حملے کئے جارہے ہیں ۔ لہٰذا وزیر اعظم کو دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سکھوں کے تحفظ کو یقینی بناناچاہئے ۔

خاتون جج کے ساتھ جنسی ہراسانی
معاملہ راجیہ سبھا میں
نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گوالیار میں ایک خاتون جج کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھایا یا جہاں سینئر وکیل اور نامزد رکن کے ٹی ایس تلیس نے خاتون جج کی شکایت پرکہہ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا کہ ایسا نہ کیا گیا تو اس سے ملک میں خاتون ججس کا وقار مجروح اور ان کے حوصلے پست ہوں گے ۔