مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک تاجر نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ چوہان جو نندانا ونم کرمن گھاٹ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چوہان نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔

بیوی کی دوری اور تنہائی سے بیزار ضعیف شخص کی خودکشی

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی کی دوری اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 84 سالہ انجیا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ انجیا پیشہ سے تاجر تھا اور سنجے گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات اس شحص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی بیوی راکھی تہوار کے سلسلہ میں اپنے بھائی کے مک

انتقال

شمس آباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : جناب محمد امجد خاں ولد محمد سردار خاں مرحوم کا بہ عمر 49 سال ساکن برہمن واڑی شمس آباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز ظہر جامع مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885786712 ۔ 9848256273 پر ربط کریں ۔۔

فلم سنگھم ریٹرنس پر امتناع کیلئے عدالت میں درخواست

الہ آباد ؍ ممبئی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اجے دیو گن اور کرینہ کپور کی فلم سنگھم ریٹرنس کی ریلیز پر امتناع کا مطالبہ کرتیہ وئے مفاد عامہ کی درخواست الہ آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ سشیل کمار مشرا نے درخواست میں کہاکہ اس فلم میں مبینہ طور پر قابل اعتراض مناظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قابل اعتراض مناظر اور مکالموں کے نتیجہ می

بات یونیفارم کی نہیں بلکہ ’’خاتون‘‘ ہونے پر متنازعہ ہوگئی:شاہ رخ

ممبئی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ میں ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کانسٹبل کے ساتھ شاہ رخ خان کے رقص کرنے پر ان پر جاری تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے سوپر اسٹار نے کہا کہ تنقیدیں اس لئے کی جارہی ہیں کہ رقص کرنے والی ایک خاتون تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ محکمہ پولیس کی جانب سے ہی منعقدہ ایک تقریب میں شاہ رخ خان نے ایک لیڈی کانسٹبل کو اٹھال

مودی جموں و کشمیر میں زعفرانی انقلاب کے خواہاں

لیہہ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ملک سے بد عنوانیوں کو جڑ سے ختم کرنا اُن کی چند اہم ’’قراردادوں‘‘ میں شمار کی جاتی ہے لہذا اس سلسلہ میں انہو ںنے ایک منفرد خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر اس پارٹی سے وابستہ شخص کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو بد عنوانیوں کے خلاف نبرد آزما ہے ۔ پولو گراونڈ پر ا