منڈل پرجا پریشد صدر کستوربا اسکول کا دورہ

پٹلم ۔30جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ‘ نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ‘ ایم پی ٹی سیز ‘ معاون رکن جناب شیخ کریم ‘ زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاپ ریڈی کستوربا اسکول و ہاسٹل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انچارج پرنسپل شاملا سے اسکول و ہاسٹل میں حاضر طلبہ کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ ناشتہ سے لیکر کھانے پینے کے اشیاء ک

تشدد زدہ سہارنپور میں 5 گھنٹے کرفیو میں نرمی

سہارنپور ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج تشدد زدہ سہارنپور میں کرفیو میں پانچ گھنٹے نرمی دی گئی کیونکہ صورتِ حال بتدریج بحال ہوتی جارہی ہے۔ پرامن صورتِ حال کے پیش نظر آج کرفیو میں پانچ گھنٹے نرمی دی گئی، اگر صورتِ حال مستحکم رہے تو پورے ضلع میں کل 10 بجے دن تا 5 بجے شام کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔

دفاع کے شعبہ میں راست غیرملکی سرمایہ کاری صیانت کیلئے خطرہ : سی پی آئی

کوئمبتور۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاع کے شعبہ میں راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ملک کی صیانت کو سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ سی پی آئی ٹاملناڈو کے معتمد ڈی پانڈین نے آج کہا کہ پیداوار کے شعبہ میں راست غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس کی وجہ سے مزید پیداوار نہیں ہوگی اور نہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع

گڈکری کی قیام گاہ پر جاسوسی آلات کی تنصیب کا تنازعہ

نئی دہلی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج پارلیمنٹ مرکزی وزیر نتن گڈکری کی رہائش گاہ پر جاسوسی آلات کی تنصیب کے تنازعہ پر دہل کر رہ گئی۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا جائے، لیکن حکومت نے اسے مسترد کردیا۔ مسئلہ پُرشور انداز میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے اجل

یو پی ایس سی امتحان کا تنازعہ : حکومت کا تعین مدت سے انکار

نئی دہلی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج راجیہ سبھا میں یو پی ایس سی امتحان پر پیدا ہونے والے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے کسی مدت کا تعین کرنے سے انکار کردیا لیکن تیقن دیا کہ جلد از جلد اس کی یکسوئی کی جائے گی، جبکہ اپوزیشن نے بی جے پی وزراء پر اس مسئلہ پر مختلف بیانات دینے کا الزام عائد کیا۔ یہ مسئلہ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بحث ک

اَڈانی کوئلہ اور ریل پراجیکٹ کی منظوری

نئی دہلی ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ آسٹریلیا نے اڈانی مائننگ کی 16 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالرس مالیتی کارمیچیل کوئلہ کان اور ریلوے اِنفراسٹرکچر پراجیکٹ کوئنس لینڈ کی منظوری دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے ہندوستان پیٹرک سکلنگ نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ کاروبار کے لئے کُھلا ذہن اور غ

سابق وزراء 16 کو تخلیہ کی نوٹسیں

نئی دہلی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کے 16 سابق وزراء سرکاری بنگلوں میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ مدت سے غیرمجاز طور پر مقیم ہیں۔ انہوں نے تخلیہ کی نوٹسیں جاری کردی گئی ہیں۔ یہ سابق وزراء 20,92,463 روپئے ماہانہ کرایہ باقی شدنی ہیں۔یہ حساب 26 جولائی تک کا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے شہری ترق

یو پی میں مسلم گروہوں کی جھڑپ

لکھنؤ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے علاقہ میرٹھ میں 12 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ نمازِ عیدالفطر کی ادائیگی کے سلسلے میں دو فرقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ تشدد کا آغاز دیہات کھارکوڑا کے علاقہ علی پور میں ہوا، جبکہ اس علاقہ کے شیخوں اور قریشیوں میں چھپر والی مسجد پر نماز عیدالفطر کے لئے دونوں فرقوں نے دعویٰ کیا۔ بڑوں نے دونوں فرقوں کے

کاغذنگر یونسپل کونسل کا آج پہلا اجلاس

کاغذنگر /30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی ودیا وتی چیرپرسن کی اطلاع کے بموجب کاغذنگر میونسپل کونسل کا پہلا اجلاس آج یعنی 31 جولائی کو میونسپل کونسل میں دن کے گیارہ بجے منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام میونسپل کونسلرس سے شرکت کی اپیل کی ۔

کرناٹک میں آئمہ و موذنین کیلئے ہدیہ اسکیم

منااکھیلی:28جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اطلاعات کے بموجب کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے امام اور مؤذن حضرات سے عرضیاں طلب کی گئی تھیں۔ جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہوں انھیں حکومت کرناٹک کی جانب سے مالی مدد کیجاسکے۔ جو عرضیاں ریاست بھر سے موصول ہوئیں ان میں سب سے زیادہ بیدر کے 223درخواست دہندگان کو مالی مدد دینے کی بات کل جناب قمرالا

مسلمانوں کے اتحاد پر زور ، مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعائیں

نلگنڈہ : ضلع نلگنڈہ میں عیدالفطر بڑے ہی احترام و عقیدت کے ساتھ منائی گئی ۔ ضلع کے مختلف مقامات پر موسم بارش اور ابر آلود رہنے کی وجہ بیشتر مقامات پر عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عیدالفطر ادا کی گئی ۔ مستقر نلگنڈہ و عیدالفطر کا سب عظیم اجتماع عیدگاہ نلگنڈہ پر دیکھا گیا ۔ جہاں پر ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عیدالفطر ادا کی خظیب عیدین م

غزہ میں عیدکے دن بھی اسرائیلی بمباری : 9 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

غزہ سٹی / واشنگٹن 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج پیر کے دن غزہ میں ایک پارک پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں نو بچے شامل ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی حکام نے اس حملے کیلئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرایا ہے اور یہاں عید کے دن بھی حملے جاری رہے ۔ دونوں فریقین کے مابین کسی طرح کی جنگ بندی ہنوز دور دکھ

آندھراپردیش اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

حیدرآباد۔28جولائی( این ایس ایس ) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں آج جنوبی ہند کی دو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے نشیبی علاقہ تنکو میں گذشتہ دو روز سے لگاتار بارش کے نتیجہ میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی کھڑی فصلیں زیرآب آگئی ہ