چندرا بابو کو اقتدار سونے کی تھال میں رکھ کر سونپا گیا

حیدرآباد /16 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا و سابق مرکزی وزیر چرنجیوی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو سونے کی تھال میں رکھ کر اقتدار دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ سیما۔ آندھرا کے لئے راحت کا سامان بنے گا، کیونکہ مرکزی حکومت نے اسے قومی پراجکٹ کا موقف دیا ہے۔ انھوں نے تلنگانہ کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ

آندھرا پردیش ریاست میں 24 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے 24 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے عہدیدار ہیں۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 2617 جاری کئے ہیں۔ مسٹر اے ایس خاں ڈی سی پی ایڈمنسٹریشن وجئے واڑہ سٹی کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس سریکا کلم م

غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی، ایک لاکھ فلسطینیوں کو تخلیہ کا حکم

اسرائیلی بحریہ نے غزہ شہر کے نزدیک ساحل پر گولا باری کی ہے جس کے نتیجہ میں 4 فلسطینی بچے شہید اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ایمرجنسی سرویس کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں نے صحافیوں کے زیراستعمال ایک ہوٹل میں پناہ لی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں نے ساحل پر موجود فلسطینی بچوں اور بالغ افراد کو منتشر ک

عالم عرب کا پہلا خلائی مشن ،مریخ کی کھوج

ابوظہبی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آج خلائی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا جس کا مقصد 2021ء تک مریخ میں مشن روانہ کرنا ہے۔ یہ عالم عرب کا پہلا خلائی مشن ہوگا۔ یو اے ای حکومت نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ خلائی ٹیکنالوجی کیلئے پہلے ہی 20 بلین درہم کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ نئی ایجنسی ملک کے خل

غزہ کی صورتحال پر بحث سے حکومت کا صاف انکار ، اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن نے کافی ہنگامہ آرائی کی اور بحث کیلئے اصرار کیا لیکن حکومت نے ایسا کرنے سے یہ کہتے ہوئے صاف انکار کردیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی روابط پر اس کا اثر پڑے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین اس مسئلہ پر ٹھن گئی تھی اور ایوان میں بحث کیلئے ا

اسرائیل کو دفاع کا حق : اوباما

واشنگٹن ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے وائیٹ ہاؤز میں مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے غزہ پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی بالواسطہ تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے اور حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل برداشت ہیں۔

ممبئی کے 4 نوجوانوں کو ایک تنظیم نے تیار کیا : اے ٹی ایس

ممبئی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے علاقہ کلیان سے لاپتہ 4 نوجوانوں کے بارے میں یہ شبہ ہیکہ انہیں ایک ایسے گروپ نے آمادہ کیا جس کا دہشت گردی سے کوئی ربط نہیں ہے۔ مہاراشٹرا اے ٹی ایس اے آج یہ بات بتائی۔ یہ 4 نوجوان جو زائرین کی حیثیت سے عراق گئے ہوئے تھے، اچانک لاپتہ ہوگئے اور ان کے بارے میں شبہ ہیکہ وہ آئی ایس آئی ایس میں شامل

برکس چوٹی کانفرنس :صدر روس سے وزیراعظم مودی ملاقات

فورٹ ایلیزا۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے ساتھ خصوصی اور مراعات یافتہ دفاعی شراکت داری کے پیش نظر اس کو مزید توسیع دینے کی کوشش کرتے ہوئے صدر روس سے برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر علیحدہ طور پر ملاقات کی۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے نریندر مودی کے ساتھ نیوکلیئر، دفاع اور توانائی کے شعبہ میں باہمی شراکت داری میں

بی جے پی دہلی میں حکومت بنانے کوشاں

نئی دہلی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں حکومت بنانے کیلئے بی جے پی کوشاں نظر آرہی ہے۔ اس کے ارکان اسمبلی نے تازہ انتخابات کا سامنا کرنے سے گریز کا اشارہ دیا ہے۔ دہلی میں گذشتہ 5 ماہ سے صدر راج جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر سودے بازی میں مصروف ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریدنے ک

لارڈس میں آج ہند۔ انگلینڈ دوسرے ٹسٹ کا آغاز

لارڈس 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 مقابلوں کی سیریز کا دوسرا ٹسٹ کرکٹ کے مرکز تصور کئے جانے والے میدان لارڈس پر کل سے کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ ناٹنگھم میں کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا جس کے بعد یہاں کی بے جان وکٹ پر تنقید کی گئی ہے لہذا اُمید کی جارہی ہے کہ لا

جرمنی کو چمپئن بنانے کیلئے 10 برس قبل منصوبہ بنایا گیا

برلن 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپئن ٹیم کے کوچ یوآخم لیو نے 24 سال بعد جرمنی کو عالمی چیمپئن بنادیا۔ ان کا جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا منصوبہ دس برسوں پر محیط ہے۔ انہوں نے10سال تک ٹیم کو گولڈن جنریشن بنانے اورنئے نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ کوچ لیو نے 2004 میں جرگین کلنزمین کے اسسٹنٹ کے طور پر ٹیم می

بہتر شروعات کے بعد جنوبی افریقہ 268/5

گال 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے آغاز پر مہمان جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہتر شروعات کی اور ابتدائی دو سیشنوں میں سری لنکائی بولروں کے خلاف نہ صرف پُراعتماد بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ اوپنر ڈین ایلگر نے سری لنکا میں سنچری بنانے والے پہلے اوپنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن آخری سیشن میں سری لنکا

روس اور قطر کیلئے ورلڈکپ کی میزبانی سخت چیالنج

ماسکو ؍ دوحہ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈکپ 2018 اور2022 کی میزبانی روس اور قطر کریگا لیکن میگا ایونٹ کی میزبانی سے قبل دونوں ملکوں کوسخت چیالنجس کا سامنا ہے۔ فیفا دونوں میزبانوں سے برازیل ورلڈ کپ کی طرح کامیاب انعقادکی توقع کررہا ہے۔فیفا کے صدر سیپ بلاٹرنے میزبان روس ورلڈ کپ میں 10 تا 12 میدانوں کی تعداد میں کمی کرنے پر سخت تحفظات

لاہور لائنز کی چمپئنس لیگ میں شرکت

کراچی16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 چیمپئن لاہور لائنزستمبر میں ہندوستان میں منعقد شدنی چیمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڑ کو بی سی سی آئی کی جانب سے باضابطہ طور پر دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں ہندوستان کی4 جنوبی افر یقہ ور آسٹریلیا کی2 ، پاکستان، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور