مودی کے بعد نمبر 2 کون ؟ لوک سبھا میں کانگریس کا اِستفسار

نئی دہلی۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کانگریس نے آج یہ سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بعد نمبر 2 کون ہیں۔ کانگریس لیڈر کے وی تھامس نے لوک سبھا میں بجٹ پر مباحث کے دوران کہا کہ حکومت سے بعض ایسے اشارے مل رہے ہیں جو باعث ِ تشویش ہیں۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ حکومت میں کیا واقعی ایک ہی لیڈر موجود ہے۔ انہوں

غزہ پر مباحث کا مسئلہ راجیہ سبھا کو مسلسل دوسرے دن دہلادینے کی وجہ

نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی صورتحال پر مباحث کے مسئلہ نے راجیہ سبھا کو آج مسلسل دوسرے دن بھی دہلادیا۔ اپوزیشن اِس پر فوری مباحث کا مطالبہ کررہا تھا۔ یہاں تک کہ صدرنشین حامد انصاری نے کہاکہ اِس مسئلہ پر بعدازاں بحث کی جاسکتی ہے۔ اُنھوں نے مباحثہ کی مخالفت کا حکومت کا موقف مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کی درخواست پر

مسلمانوں کو ہندو جذبات کا احترام سیکھنا چاہئے : اشوک سنگھل

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کے کنوینر اشوک سنگھل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2014 ء میں بی جے پی کی کامیابی سے ’’مسلم سیاست کو دھکہ‘‘ پہونچا ہے۔ اِس تبصرہ پر شوروغل پیدا ہوگیا تھا۔ کانگریس نے نہ صرف سنگھل کے اِس بیان کی مذمت کی تھی بلکہ بی جے پی پر بھی تنقید کی تھی۔ کانگریس قائد منیش تیواری نے کہاک

بغداد میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک

بغداد ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق یہ بم ایک ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔ اس اہلکار کے مطابق اس دھماکے میں 12 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رہزنی میں ملوث شوہر اور بیوی گرفتار

شمس آباد۔/17جولائی، ( سیاست نیوز) آر جی آئی پولیس انسپکٹر کرائم سدرشن ریڈی اور ان کی ٹیم نے رہزنی میں ملوث شوہر اور بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے زیورات برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے بموجب کماری پنٹیا کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی کرائم ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آج صبح رہزنی میں ملوث رنڈولا تھمپا 52سالہ اور اس کی بیوی شیوما 38سالہ ساکن

پاکستان میں تشدد، 9افراد ہلاک

پشاور 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شمال مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں لب سڑک دھماکہ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوری بانگا میں ہوا۔ بچاؤ اور صیانتی ٹیمیں موقع واردات پر پہونچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ اِس علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور ح

شامی فوج اور حزب اللہ کے چالیس جنگجو ہلاک

دبئی، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حماہ میں باغیوں کی نمائندہ جیش الحر کے حملے میں سرکاری فوج اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے 40 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ باغیوں نے حزب اللہ کے تین اہم کمانڈروں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ دوسری جانب القلمون شہر میں باغیوں، سرکاری فوج، حزب اللہ اور النصرہ فرنٹ کے مابین گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں